آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

سین خے

محفلین
Venom دیکھی بلکہ دیکھی کیا چھوٹے بھائی حضرات نے بہکا کر دکھلائی۔ انتہائی بدہیبت مووی تھی!!!!!!
 
ہندی فلم کیدر ناتھ دیکھی، یہ دو محبت کرنےوالوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے پس منظر میں شیوا کا برہمی کے طور پر پورا شہر تباہ کردینے کے سچے واقعے پر مبنی کہانی ہے۔ اس کو دیکھ کر اندازا ہوا کہ ناراضگی ، تباہی اور بربادی میں شیوا ، کسی دوسرے خدا سے کم نہیں
 

فہیم

لائبریرین
آج کل تو مارل کی نیٹ فلکس کے اشتراک سے پیش کردہ سیریز Luke Cage کا پہلا سیزن دیکھ رہا ہوں۔ جو کل 13 اقساط پر مشتمل ہے۔
کل رات تک 8 میں نے دیکھ لی تھیں۔ آج موقع لگا تو 9 اور 10 ورنہ صرف 9 دیکھنے کا ارادہ ہے۔
 

طارق راحیل

محفلین
ہفتہ، اتوار کو 10 اقساط پر مبنی ایک ترکش ڈرامہ "The Protector Season 01 (2018) " دیکھا، جسےایک سائنس فکشن ڈرامہ بھی کہا جا سکتا ہے ایک ماورائی مرد کی کہانی جو ایکشن تھریلر اور سسپینس سے بھرپور ہے۔
سیزن 1 میں یہ شخص خود کو نہیں پہچانتا اس سیزن میں اسے اس کی پہچان اور اس کے سامان تک پہنچنے کی تگ و دو کرتے دکھایا گیا ہے، مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈرامہ ترکی انگریزی اور اردو زبان میں دستیاب ہے۔
کلپ دیکھنا نہ بھولیں :
اردو میں دیکھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے
 
220px-Lion_of_the_Desert_DVD_Cover.jpg
 

احتشام

محفلین
سلام۔۔
میں نے کچھ دن پہلے ٹام ہینکس کی "دی گرین مائل" دیکھی۔ یہ ایک افسانہ یا ڈراما ٹائپ فلم ہے جو انسانی جذبات، جزا و سزا اور نیکی و بدی کے متعلق بنائ گئ ہے۔ فلم کے مکالمے، اداکاری اور کہانی سب بہت اعلیٰ پائے کے ہیں۔ سچ یہ کہ یہ فلم مجھے دوسری بار بھی دیکھنی پڑی اور کلائمکس تک پہنچتے پہنچتے آنکھیں جل تھل ہو گئیں۔
آج اس فارم پہ میرا پہلا دن اور یہ میرا پہلا جواب ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
اوینجرز اینڈ گیم دیکھی۔
جس کا پورے سال انتظار کیا تھا۔
انفیٹی وار کے بعد جیسی توقعات وابسطہ کی تھیں۔
وہ پوری نہیں ہوئیں۔
 
Top