تاسف اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
588293_3392565_ali-ejaz_updates.jpg

فلم، ریڈیو، ٹی وی کے اداکار علی اعجاز 77 برس کی عمرمیں لاہور میں انتقال کرگئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔اداکارعلی اعجاز کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، وہ مزاحیہ ہیرو کے طور پر بہت مقبول ہوئے،انہوں نے 1961ء میں فلم انسانیت سے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔
علی اعجاز نے معمر شہریوں کے حقوق کیلئے علی اعجاز فاؤنڈیشن کےنام سےاین جی او بھی بنائی، وہ عمر کے آخری حصے میں حکومت اور معاشرے کی بے اعتناعی کا شکوہ کرتے رہے، اداکاری سے کنارہ کشی کے بعد ان کا زیادہ وقت ادبی کتب کے مطالعے میں گزرا۔
علی اعجاز مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ کشور اور 2 بیٹے بابر اور یاسر چھوڑے ہیں، ان کا جنازہ ان کی رہائش گاہ 41 ڈی نیو مسلم ٹاؤن لاہور سے اٹھایا جائے گا۔علی اعجاز کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی جبکہ انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔
اداکار علی اعجاز کو 12 برس قبل فالج ہوا تھا، وہ قلب کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے مقامی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
لنک
 
فرقان احمد

محفلین
آہ! ایک عہد تمام ہوا۔۔۔! ٹی وی میں اسی اور نوے کی دہائی میں علی اعجاز مرحوم نے اداکاری کے زبردست جوہر دکھائے۔ فلموں میں بھی خوب نام کمایا تاہم ان کی اصل وجہء شہرت پی ٹی وی ہی رہا ہے اور لوگ انہیں خواجہ اینڈ سن میں اپنے مخصوص کردار کے حوالے سے بالخصوص یاد رکھتے ہیں۔ نجی شعبے میں پروڈکشن کی جانب آئے تو خوب نقصان اٹھایا جس کا صدمہ انہیں مرتے دم تک رہا۔ رب کریم علی اعجاز مرحوم کی مغفرت فرمائے، آمین!
 
محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

واقعی اداکاری کا ایک زریں باب بند ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں، آمین۔
 
محمد وارث

لائبریرین
1964ء میں جب پی ٹی وی شروع ہوا تھا تو اطہر شاہ جیدی نے ایک ڈرامہ لاکھوں میں تین شروع کیا تھا جس میں اطہر شاہ خان خود، محمد قوی خان اور علی اعجاز نے کردار نبھائے تھے اور یہ لائیو ہوتا تھا اس کی ریکارڈنگ شاید ہی کہیں ہو۔

علی اعجاز کو پی ٹی وی پر اصل بریک تھرو ستر کی دہائی کے اختتام پر ایک سیریل "دبئی چلو" سے ملا تھا، میں تب بہت چھوٹا تھا لیکن والد صاحب مرحوم سے اس کا تذکرہ سنا کرتا تھا، ابھی کچھ عرصہ قبل ہی میں نے یو ٹیوب پر اسے دیکھا تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اور یہ بھی کہ مجھے علی اعجاز مرحوم سے ایک بار ملنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی تھی۔ اکتوبر 2006ء میں جب پاکستان میں بھیانک زلزلہ آیا تھا تو اس کے کچھ عرصہ بعد علی اعجاز اور دیگر اداکار متاثرین کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے سیالکوٹ کی مختلف فیکڑیوں میں آئے تھے ان میں سے ایک فیکڑی وہ بھی تھا جہاں میں تب کام کرتا تھا۔
 
رباب واسطی

محفلین
588293_3392565_ali-ejaz_updates.jpg

فلم، ریڈیو، ٹی وی کے اداکار علی اعجاز 77 برس کی عمرمیں لاہور میں انتقال کرگئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔اداکارعلی اعجاز کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، وہ مزاحیہ ہیرو کے طور پر بہت مقبول ہوئے،انہوں نے 1961ء میں فلم انسانیت سے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔
علی اعجاز نے معمر شہریوں کے حقوق کیلئے علی اعجاز فاؤنڈیشن کےنام سےاین جی او بھی بنائی، وہ عمر کے آخری حصے میں حکومت اور معاشرے کی بے اعتناعی کا شکوہ کرتے رہے، اداکاری سے کنارہ کشی کے بعد ان کا زیادہ وقت ادبی کتب کے مطالعے میں گزرا۔
علی اعجاز مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ کشور اور 2 بیٹے بابر اور یاسر چھوڑے ہیں، ان کا جنازہ ان کی رہائش گاہ 41 ڈی نیو مسلم ٹاؤن لاہور سے اٹھایا جائے گا۔علی اعجاز کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی جبکہ انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔
اداکار علی اعجاز کو 12 برس قبل فالج ہوا تھا، وہ قلب کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے مقامی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
لنک

انا للہ و انا الیہ راجعون
 
فقط ایک کلپ برآمد ہوا ہے۔ اس ربط پر دستیاب ہے ۔۔۔!
بعدازرسائیء دلخوش کن تا فراہم کردہ ربط بالا، وہاں پر دستیاب کلپ مذکور کی جانب زیریں مثل جونک چسپاں Skip ad in 10 sec کو جب مابدولت نے ساعت دس منٹ گذرنے کے بعد درجہ غایت ثابت قدمی کے ساتھ اپنی جائے مقررہ پر ہنوز قائم و دائم اپنا منہہ چڑاتے ہوئے پایا تو مابدولت محض اپنا سا منہہ لے کر رہ گئے ، برادرم فرقان احمد ! :):)
 
پیارے بھیا! سکپ ان ٹین پر کلک کریں؛ پھر دس سیکنڈ بعد سکپ ایڈ آئے گا، اس پر کلک فرمائیں۔ یا پھر، ایک بار صفحہ ہذا کو ریفرش کر لیجیے گا۔ فائر فاکس براؤزر میں تو کوئی ایشو نہیں آ رہا ہے امین بھیا!
 
جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو روشن،ہودار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے اور انھیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top