مسکراہٹ

رباب واسطی

محفلین
مسکراہٹ ایک ایسا انمول تحفہ ہے جو غریب سے غریب آدمی بھی کسی کو پیش کر سکتا ہے۔ جس طرح دنیا کے تمام لوگوں کا ایک ہی نام انسان ہے مگر ہر انسان کا چہرہ مختلف ہے، اسی طرح مسکراہٹ کے مختلف مواقع پر مختلف معنی ہوتے ہیں۔
ایک مسکراہٹ وہ ہوتی ہے، جو تصویر بنواتے وقت فوٹوگرافر کے کہنے پر زبردستی چہرے پر لائی جاتی ہے، یہ بناوٹی مسکراہٹ ہوتی ہے۔
ایک مسکراہٹ۔ ۔ جو ائیرہوسٹس کے چہرے پر ہوتی ہے پروفیشنل مسکراہٹ کہلاتی ہے اور
مجبوری کی مسکراہٹ ہوتی ہے۔
بیوی کے چہرے پر معنی خیز مسکراہٹ ہوتی ہے اور اس مسکراہٹ کے پیچھے کوئی نہ کوئی فرمائش یا مطالبہ کارفرما ہوتا ہے لیکن بیوی کے چہرے پر مسکراہٹ پہلی سے دس تاریخ تک یا شاپنگ کے وقت ہی نمودار ہوتی ہے۔
ڈانٹ کھانے کے باوجود ظاہر ہونے والی ڈھٹائی پن کی مسکراہٹ ہوتی ہے۔ ہوم ورک نہ کرنے پر کلاس میں ٹیچر نے ایک طالب علم کو ڈانٹا مگر وہ مسکراتا رہا۔ ٹیچر نے غصے میں طالب علم کی مرمت کردی مگر وہ ڈھیٹ تب بھی مسکراتا رہا۔ ٹیچر نے اس سے کہا۔ “تمہیں شرم نہیں آتی، مار کھا کر بھی مسکرا رہے ہو۔“ طالب علم نے جواب دیا۔ “سر، آپ نے ہی تو ایک مرتبہ کہا تھا کہ ہر مصیبت کا مقابلہ مسکراتے ہوئے کرو۔“
شیرخوار بچے کے چہرے پر آنے والی مسکراہٹ سب سے زیادہ معصوم اور ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک ہوتی ہے۔

اس دنیا میں بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے متعلق دل میں تمنا ہوتی ہے کہ کاش !! ان کے چہرے پر کبھی مسکراہٹ آ جائے،
اگر ڈاکٹروں کے چہروں پر مسکراہٹ آ جائے، سچ مچ کتنے ہی مریض تندرست ہو کر اسپتال سے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔
اگر پولیس والوں کے چہرے پر مسکراہٹ آ جائے تو عوام کے کتنے ہی زخموں کو مرہم مل جائے۔
اگر بیویوں کے چہروں پر مسکراہٹ آ جائے تو شوہر غیروں کی مسکراہٹ پر فدا نہ ہوں۔
مسکراہٹ کی سب سے خطرناک قسم طنزیہ مسکراہٹ ہے۔ یہ وہ مسکراہٹ ہوتی ہے جب کوئی کسی کو اپنے سے کمتر اور حقیر سمجھ کر طنزیہ طور پر مسکراتا ہے۔
یہ مسکراہٹ بے حد نقصان دہ ہے کیونکہ جس کو دیکھ کر آپ طنزیہ مسکرا رہے ہیں، ہو سکتا ہے وہ اپنے کسی عمل کی وجہ سے اللہ تعالٰی کے نزدیک آپ سے بہتر ہو۔
مسکراہٹوں کے پھول بکھیرتے جائیے۔ بڑے عظیم ہوتے ہیں وہ لوگ، جو غم اور دکھ اپنے سینے میں چھپا کر ہر ایک کو مسکراہٹ کا تحفہ پیش کرتے ہیں. —

وٹس ایپ کاپی
 
Top