’سمت‘ کے شمارہ چالیس کا اجراء

الف عین

لائبریرین
ورڈپریس میں پی ڈی ایف فائلوں کی طرح ای پب اور کنڈل فائلیں اپلوڈ نہیں کی جا سکتیں، اس کے لیے کوئی پلگ ان استعمال کرنا پڑتا ہے۔
اگر آپ چاہیں تو Allow ePUB and MOBI formats upload نامی پلگ ان استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ پلگ ان انسٹال ہونے کے بعد ای پب اور کنڈل کی مائم ٹائپ شامل کر دیتا ہے اور یہ فائلیں میڈیا لائبریری میں اپلوڈ کی جا سکتی ہیں۔
شکریہ دیکھتا ہوں اسے بھی
 

جاسمن

لائبریرین
فضیل جعفری: صبح تک ہم رات کا۔۔۔۔۔۔۔ غلام ابن سلطان
فضیل جعفری پہ غلام ابن سلطان کا یہ مضمون مجھے کچھ خاص پسند نہیں آیا۔
مشکل ترین الفاظ کی ایک سیریز ہے ہر دوسرے تیسرے جملہ میں۔گویا الفاظ کا ایک ایک سیٹ۔ یہ چیز ذہن کو بوجھل کرتی ہے۔
کئی جگہ الفاظ کی تکرار ہے۔
دوسرے تنقید نگاروں اور شاعر وغیرہ کو بہت رگیدا ہے۔ ایک آدھ بار ذکر آجائے تو خیر ہے لیکن یہاں بہت بار برے لفظوں میں ذکر ہے جو ناگوار لگتا ہے۔
 
Top