دنیا کی مہنگی ترین شادیاں

بھارتی کھرب پتی تاجر مکیش امبانی نے اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی پرخزانے کے منہ کھول دیے،لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کی مہنگی ترین شادی نہ بن سکی۔27 سالہ ایشا امبانی آج اپنے بچپن کے دوست 33 سالہ آنند پیرامل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی پر 10 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے۔اس شادی میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں کے ساتھ،امریکا کی سابق خاتون اوّل اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن،سینیٹر جان کیری سمیت کئی بڑی شخصیات شریک ہوئیں۔بھارت کے لحاظ سے اسے مہنگی ترین شادی کہا جارہا ہے،تاہم نصف صدی کے دوران یہ دنیا کی مہنگی ترین شادیوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر آسکی ہے۔
فنانس آن لائن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 37 سال قبل یعنی1981ء میں ہونے والی لیڈی ڈیانا اور شہزاد چارلس کی شادی تھی،جس پر اس وقت مجموعی طور پر 11 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے تھے۔
بھارت کے امیر ترین اور دنیا کے 19 ویں امیر ترین شخص 61 سالہ مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی 27 سالہ ایشا امبانی کی شادی کے یوں تو گزشتہ ایک ہفتے سے چرچے ہیں۔
دنیا کی تیسری مہنگی ترین شادی بھارتی تاجر لکشمی متل کی بیٹی ونیشا کی ہے ،2004ء میں فرانس میں ہونے والی اس شادی میں 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا خرچہ آیا تھا۔
چوتھی مہنگی ترین شادی برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی رہی جو 2011ء میں ہوئی تھی جس پر 4کروڑ ڈالر سے کچھ کم کے اخراجات آئے تھے۔
لنک
 
پہلی کے اثرات تو روز یہاں بیان کرتے رہتے ہیں۔ اب دوسری شادی کے اخراجات ہی کیے جا سکتے ہیں۔
DTtcUtqy4Pv3GsLB77nUh_GdZXFr7zFtss2uWk3IcPAJoR9sLCihwPfVcT44gxQF4kUQd0wgxmM=w260-h130-rw
 

سید عمران

محفلین
آپ دنیا کی مہنگی ترین دوسری شادی کر کے ریکارڈ قائم کر دیں۔
پہلی کے اثرات تو روز یہاں بیان کرتے رہتے ہیں۔ اب دوسری شادی کے اخراجات ہی کیے جا سکتے ہیں۔
ہمارا اشارہ شادی کی طرف نہیں، مہنگی ترین کی طرف تھا!!!
 
ایشاامبانی کی آنند پیرامل سےشادی پر 13؍ارب 90؍کروڑ کے اخراجات
بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی ایشا کی آنند پیرامل سے شادی دنیا کی دوسری مہنگی ترین ثابت ہوئی جس پر 10؍کروڑ ڈالرز (13؍ارب 90؍کروڑ روپے) خرچ ہوئے، مکیش امبانی ریلائنس انڈسٹریز اور بھارتی پریمیئر کرکٹ لیگ فرنچائز ممبئی انڈینز کے مالک ہیں،دنیا کی دوسری مہنگی ترین شادی میں مہمانوں کیلئے امبانی اور پیرامل کو5فائیواسٹار ہوٹلز کرایہ پر لینے پڑے،مہمانوں کےلئے مہارانا پرتاب ایئرپورٹ پر 100؍سے زائد چارٹرڈ پروازوں کا بندوبست بھی کیاگیاتاہم دنیا کی مہنگی ترین شادی کی تقریب برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی تھی جو 1981ء میں ہوئی جس پر 110؍ملین ڈالرز (15؍ارب 30؍کروڑ روپے) خرچ ہوئے تھے۔ ایشا اور آنند کی شادی 12؍دسمبر کو ہوئی، دولہا کے والد اجے پیرامل بھی ایک ارب پتی صنعتکار ہیں، مہمانوں کی فہرست اس قدر طویل رہی کہ امبانی اور پیرامل کو پانچ فائیواسٹار ہوٹلز کرایہ پر لینے پڑے، مہمانوں کو مہارانا پرتاب ایئرپورٹ تک لانے اور لے جانے کے لیے 100؍سے زائد چارٹرڈ پروازوں کا بندوبست کرنا پڑا۔ امبانی خاندان کی ممبئی میں رہائشگاہ 27؍منزلہ ہے جس پر تین ہیلی پیڈز ہیں، ملکہ ایلزبتھ کی رہائشگاہ بکنگھم محل کے بعد یہ دنیا کی دوسری مہنگی ترین عمارت ہے، فوربس کے مطابق مکیش امبانی کی مجموعی دولت کا تخمینہ 43؍ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔ اجے پیرامل کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 10؍ارب ڈالرز لگایا گیا ہے، 2004ء میں بھارت کے ایک اور ارب پتی لکشمی میتل کی بیٹی ونیشا اور امیت بھاٹیہ کی منگنی ورسائی میں ہوئی جبکہ شادی کی تقریب پر 6؍کروڑ ڈالرز (8؍ارب 34؍کروڑ روپے) اخراجات آئے، ایک اور بھارتی ارب پتی جناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی 2016ء میں شادی کی تقریب پر 7؍کروڑ 40؍لاکھ ڈالرز (10؍ارب 29؍کروڑ روپے) خرچ ہوئے، تقریب کے لیے طلائی دعوت نامے جاری کیے گئے تھے، طلائی برتن میں مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا، دلہن کی ساڑھی 17؍کروڑ بھارتی روپے میں تیار ہوئی، زیورات کی مالیت 90؍کروڑ روپے تھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
دنیا میں پیسے کا چکر ایسے ہی چلتا ہے، یہ جنہوں نے اربوں کھربوں جمع کر کے رکھے ہوتے ہیں پھر اسی قسم کی "آئٹمز" میں ان کی دولت صرف ہوتی ہے جن سے کئی بے کسوں کی روٹی روزی بھی چلتی ہے، اور تو اور یہ مرتے مرتے بھی ہسپتالوں والوں کو کروڑوں دے جاتے ہیں۔

لیکن دولت کی اس تفاوت سے ایک بات تو ثابت ہوتی ہے کہ یہ خدائی تقسیم نہیں ہے یہ انسانی تقسیم ہے!
 
Top