غزل برائے اصلاح

چاہ کر بھی نہ کوئی ان سے گلا رکھتا ہوں
اپنے جزبات کسی طرح دبا رکھتا ہوں

اپنی تکلیف کا کرتا نہیں اظہار کبھی
اشک آنکھوں میں تو غم دل میں چھپا رکھتا ہوں

سرکشی اس کی بھلا کیسے سہو میں ہر بار
میں بھی انسان ہوں کچھ میں بھی انا رکھتا ہوں

لذتِ درد ہے وہ جس نے مجھے روکا ہے
ورنہ میں اپنے ہر اک غم کی دوا رکھتا ہوں

کچھ سکوں پاتا ہوں اس واسطے تنہائی میں
گریہ و نالہ و فریاد بپا رکھتا ہوں

سخت مشکل میں بھی مایوس نہیں ہوتا کبھی
میں انھیروں میں بھی امید ضیا رکھتا ہوں

دیکھ تنویر مرے حالِ پریشان کو دیکھ
دیکھ کیا عشق و محبت کا صلہ رکھتا ہوں
 
چاہ کر بھی نہ کوئی ان سے گلا رکھتا ہوں
اپنے جزبات کسی طرح دبا رکھتا ہوں

اپنی تکلیف کا کرتا نہیں اظہار کبھی
اشک آنکھوں میں تو غم دل میں چھپا رکھتا ہوں

سرکشی اس کی بھلا کیسے سہو میں ہر بار
میں بھی انسان ہوں کچھ میں بھی انا رکھتا ہوں

لذتِ درد ہے وہ جس نے مجھے روکا ہے
ورنہ میں اپنے ہر اک غم کی دوا رکھتا ہوں

کچھ سکوں پاتا ہوں اس واسطے تنہائی میں
گریہ و نالہ و فریاد بپا رکھتا ہوں

سخت مشکل میں بھی مایوس نہیں ہوتا کبھی
میں انھیروں میں بھی امید ضیا رکھتا ہوں

دیکھ تنویر مرے حالِ پریشان کو دیکھ
دیکھ کیا عشق و محبت کا صلہ رکھتا ہوں
 

الف عین

لائبریرین
کسی کو دعوت گفتگو دینے کے لیے ٹیگ مراسلے میں ہی کرنا چاہیے، ہاں مراسلات کی تعداد بڑھانا مقصد ہو تو جواب میں بھی کیا جا سکتا ہے لیکن لڑی شروع کرتے وقت جو تیگز کا آپشن موجود ہے وہ تلاش کی آسانی کے لیے ہے
غزل تو مکمل درست ہے لیکن اس مصرع کو جیسا میں سمجھا ہوں
سرکشی اس کی بھلا کیسے سہوں میں ہر بار
اگر ہہ واقعی سہو بمعنی غلطی ہے تو بحر سے خارج ہے اور معنی میں بھی
 
سید عاطف علی بھیا آپ سے عاجزانہ درخواست ہے ،ہم اس امید پر آپ کے حضور پیش کر رہے ہیں کہ آپ کی دوستانہ عادت پر گراں نہیں گزرے گی ،
تنویر صاحب اردو محفل کے نئے محفلین ہیں ،ان کی املاء کی غلطیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آپ ریٹنگ کی جگہ ناقص املاء کی نشاندہی کردیں تو ان کی حوصلہ افزائی ہو جائے گی ۔شکریہ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سید عاطف علی بھیا آپ سے عاجزانہ درخواست ہے ،ہم اس امید پر آپ کے حضور پیش کر رہے ہیں کہ آپ کی دوستانہ عادت پر گراں نہیں گزرے گی ،
تنویر صاحب ذال محفل کے نئے محفلین ہیں ،ان کی املاء کی غلطیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آپ ریٹنگ کی جگہ ناقص املاء کی نشاندہی کردیں تو ان کی حوصلہ افزائی ہو جائے گی ۔شکریہ
جو حکم مرے پیارے بھیا۔
بھئی املاء کی طرف محض اشارہ مقصود تھا ۔ شخصی تنقیص ہر گز نہیں۔
 
جو حکم مرے پیارے بھیا۔
بھئی املاء کی طرف محض اشارہ مقصود تھا ۔ شخصی تنقیص ہر گز نہیں۔
بہت بہت شکریہ عاطف بھیا،
آپ نے ہمارا مان رکھا ،
اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں ۔آمین
آپ کا اشارہ محفل میں نئے ہونے کی وجہ سے شاید تنویر صاحب سمجھ نہیں سکے ۔میں اس لیے آپ کی توجہ دلائی تھی کہ نشاندہی کروانے سے انھیں املاء کی غلطیوں کا اندازہ ہو جائے گا۔
 
موبائل فون میں ٹائپ کرتے وقت مجھ سے اکثر غلطیاں ہوتی ہیں , مجھے املاء کی غلطیوں کا اندازہ پہلے ہی ہوگیا تھا, اس لیے میں نے املاء کو درست کیا اور نئی لڑی پوسٹ کی, پھر بھی معافی چاہتا ہوں, اور آئندہ خیال رکھوں گا کہ مجھ سے یہ غلطی دوبارہ نہ ہو, شکریہ
 
Top