اردو میں مستعمل فارسی اور عربی کے الفاظ-بمعنی اصل

یاسر شاہ

محفلین
حلیم
عربی میں اللہﷻ کے ناموں میں سے ایک ہے جس کا معنی ہے حلم والا اور بردبار -سزا میں جلدی نہ کرنے والا-
اردو میں حلیم کہتے ہیں ایک سالن کو جسے ادب کی رعایت سے تبدیل کر کے "دلیم" بھی کہا جاتا ہے -

رقیب
عربی میں رقیب اللہﷻ کے ناموں میں سے ایک نام ہے جس کے معانی محافظ یا نگہبان کے ہیں -
اردو میں کہتے ہیں دشمن کو -شاعری میں جب محبوبِ مجاز کے دو عاشق ہوں تو ہر عاشق دوسرے کا رقیب ہوتا ہے- "رقیبِ روسیاہ" کی ترکیب بھی مشہور ہے -
 
یاسر شاہ

محفلین
غلیظ
عربی میں غلیظ گاڑھے کو کہتے ہیں جو رقیق کی ضد ہے مگر اردو میں ناپاک کے معنی میں مستعمل ہے -

مرغ
فارسی میں ہر پرندے کو کہتے ہیں مگر اردو میں مرغے کے مفہوم میں بولا جاتا ہے -
 
فہد اشرف

محفلین
حلیم
عربی میں اللہﷻ کے ناموں میں سے ایک ہے جس کا معنی ہے حلم والا اور بردبار -سزا میں جلدی نہ کرنے والا-
اردو میں حلیم کہتے ہیں ایک سالن کو جسے ادب کی رعایت سے تبدیل کر کے "دلیم" بھی کہا جاتا ہے -
حلیم ایک پکوان ہونے کے باوجود بھی اردو میں بردبار کے معنی میں ہی استعمال ہوتا ہے۔ اگر کسی شخص کو حلیم کہا جائے تو سننے والا اس کے یہ معنی ہرگز نہیں لے گا کہ وہ شخص دال اور گوشت وغیرہ کا پکوان ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
لغت عربی میں ’زبان‘ (بھاشا) کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اردو میں لغت ’قاموس‘ (ڈکشنری) کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
حلیم ایک پکوان ہونے کے باوجود بھی اردو میں بردبار کے معنی میں ہی استعمال ہوتا ہے۔ اگر کسی شخص کو حلیم کہا جائے تو سننے والا اس کے یہ معنی ہرگز نہیں لے گا کہ وہ شخص دال اور گوشت وغیرہ کا پکوان ہے۔

ویسے آپ کی رائے سے مجھے خاص اختلاف نہیں لیکن ایک تجربہ کیجئے گا -کل دوستوں میں دو چار بار کہہ کے دیکھئے گا :"میں حلیم ہوں -میں حلیم ہوں -میں حلیم ہوں ":D
 
سید عمران

محفلین
اسی طرح اردو میں قہار کے معنی قہر و غضب والا کے لیے جاتے ہیں۔۔۔
حالاں کہ یہ اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہے جس کے معنی ہیں غالب رہنے والا، غلبہ پانے والا!!!
 
اسی طرح اردو میں قہار کے معنی قہر و غضب والا کے لیے جاتے ہیں۔۔۔
حالاں کہ یہ اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہے جس کے معنی ہیں غالب رہنے والا، غلبہ پانے والا!!!
فارسی میں کن معنوں میں استعمال ہوا؟
قہر درویش بر جانِ درویش
 
سید عمران

محفلین
فارسی میں کن معنوں میں استعمال ہوا؟
قہر درویش بر جانِ درویش
ہمارے پہلے جملے میں لفظ ’’اردو‘‘ کے بعد ’’اور فارسی‘‘ کا اضافہ بھی کرلیں۔۔۔
اب خوش؟؟؟
اسی طرح اردو میں قہار کے معنی قہر و غضب والا کے لیے جاتے ہیں۔۔۔
 
ہمارے پہلے جملے میں لفظ ’’اردو‘‘ کے بعد ’’اور فارسی‘‘ کا اضافہ بھی کرلیں۔۔۔
اب خوش؟؟؟
یعنی اردو کا اس میں کوئی دخل نہیں۔ باقی الفاظ میں بھی دیکھنا چاہیے کہ دراصل فارسی نے مفہوم بدلا یا اردو ہی سزاوار ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
یعنی اردو کا اس میں کوئی دخل نہیں۔ باقی الفاظ میں بھی دیکھنا چاہیے کہ دراصل فارسی نے مفہوم بدلا یا اردو ہی سزاوار ہے۔
لیکن تابش بھائی اردو کا ظہور پذیر بھی تو فارسی اور عربی کا مرہونِ منت ہے تو اساس تو فارسی ہی ہوئی نہ یا عربی اور کچھ حد تک سنسکرت
 
منیب الف

محفلین
جی منیب الف صاحب کہیں روا روی میں تو دعوت نہیں دے گئے۔۔۔ہم تو سنجیدہ ہوئے بیٹھے ہیں۔ ۔ ۔
میں ضرور ملنا چاہوں گا، زیدی بھائی۔
جب بھی محفلین اکٹھے ہوں، مجھے ضرور مطلع کریں۔
تاہم اگلے ایک ماہ کے لیے مجھے بیرونِ ملک جانا ہے :airplane:
اس کے بعد ہی شرکت کرنا میرے لیے ممکن ہو گا۔
 
Top