انکم ٹیکس

یاز

محفلین
اگر آپ صوبے کے کسی بهی محکمے کو خدمات کی کسی بهی مد میں سروسز مہیا کرتے ہیں اور اس کے بدلے صوبائی حکومت آپ کو پیمینٹ کرتی ہے تو آپ کو صوبائی انکم ٹیکس جمع کروانا پڑے گا. اس کی شرح شاید 10 فیصد ہے. اس کی تفصیلات کوشش کرتا ہوں کہ دن میں بتا سکوں.
شکریہ جناب۔ اب بات سمجھ میں آئی۔
 

عباس اعوان

محفلین
بعض اوقات آپ کو پروویژنل ٹیکس بھی مل جاتا ہے، جو کہ عموماً موجودہ سال کے آخر تک کا ہوتا ہے۔ یہ آپ کی ٹیکس / انکم ہسٹری کو دیکھ کر بنایا جاتا ہے۔2017-2018 کا جو میرا پروویژنل ٹیکس آیا، وہ ہو بہو اتنا ہی ہے جتنا 2016-2017 کا تھا۔
2016-2017 میں میں نے کچھ زیادہ ٹیکس دے دیا، جو کہ انہوں نے 2017-2018 کےپروویژنل ٹیکس میں ہی ایڈجسٹ کر دیا۔ اس پروویژنل ٹیکس کی پہلی قسط میں جمع کروا چُکا ہوں، دوسری قسط کی لیے اپریل کے شروع تک کی مہلت ہے۔ آپ پروویژنل ٹیکس کو مؤخر کرنے کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔
کل دوسری قسط بھی جمع کروا دی۔
 
آج سالانہ ٹیکس ریٹرن فائل کر دی۔ شکر الحمدللہ۔:)

کم و بیش ساڑھے چھ ہزار کا ریفنڈ بنا ہے (ملنا تو ہے نہیں، البتہ یہ سوچ کر خوش ہو رہا ہوں کہ مزید نہیں دینا پڑے گا)۔ جبکہ ان میں ابھی گیس اور بجلی کی مد میں جمع کروائے گئے ایڈوانس انکم ٹیکس کی تفصیلات شامل نہیں کر پایا کہ باوجود تلاش بسیار کہ کہیں سے کوئی تصدیق شدہ معلومات نہیں مل سکیں۔ :)
 

زیک

مسافر
پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ پر پاکستان کی طرف سے اِنکم ٹیکس ہے؟ یہ اعلان تو انہوں نے کیا ہے کہ ودہولڈنگ نہیں ہو گی لیکن ٹیکس سے استثنی کا کوئی ذکر نہیں۔

دوسرے ان سرٹیفیکیٹس کے منافع پر جس ملک میں آپ رہتے ہیں وہاں ٹیکس دینا پڑے گا یا نہیں۔
 

زیک

مسافر
پھر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا سیزن ہے۔ اس بار بوجوہ آخری وقت پر ہی فائل کروں گا۔ 15 اپریل زیادہ دور نہیں ہے
 
اس ویک اینڈ پر ٹیکس ریٹرن بنانے کا ارادہ ہے۔ سارے 1099، ٓکے 1 اور ڈبلیو 2 موصول ہو گئے ہیں ، بچوں کے 1098 فارمز میں جو فیس یونیورسٹی کو ادا کی وہ بھی موصول ہوچکی ہے۔ یعنی اب آئی آر آیس کے پاس میری 2018 کٓی ساری آمدنی کا ریکارڈ جمع ہوچکا ہے۔ تو اب وقت ہے کہ جو ٹٰکس پہلے ادا کرچکا ہوں اس کو واپس مانگا جائے ۔ ایف بی آر کے لئے شرم کا مقام ہے ، کچھ پڑھے لکھے افراد کو نوکری دے دیں تو سب ٹھیک ہوٓجائے۔
 

زیک

مسافر
تو اب وقت ہے کہ جو ٹٰکس پہلے ادا کرچکا ہوں اس کو واپس مانگا جائے ۔
آئی آر ایس نے ٹیکس کٹ اینڈ جابز ایکٹ کے نتیجے میں جو ودہولڈنگ میں تبدیلی کی تھی اس سے لگتا ہے کہ اس بار ریٹرن کے ساتھ کچھ رقم جمع کرانی پڑے گی نہ کہ ریفنڈ
 

زیک

مسافر
آئی آر ایس نے ٹیکس کٹ اینڈ جابز ایکٹ کے نتیجے میں جو ودہولڈنگ میں تبدیلی کی تھی اس سے لگتا ہے کہ اس بار ریٹرن کے ساتھ کچھ رقم جمع کرانی پڑے گی نہ کہ ریفنڈ
آخرکار ڈیڈلائن سے پانچ دن پہلے فائل کر ہی دیا۔ اس بار فیڈرل کو اضافی ٹیکس دینا پڑا لیکن سٹیٹ سے کچھ واپس مل جائے گا
 
Top