اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے ۔۔۔۔

ظفری

لائبریرین
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=nNfbLJGTzJ0"]http://www.youtube.com/watch?v=nNfbLJGTzJ0[/ame]

اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسے
تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے

گھر سجانے کا تصور تو بہت بعد کا ہے
پہلے یہ طے ہو کہ اس گھر کو بچائیں کیسے

قہقہہ آنکھ کا برتاؤ ، بدل دیتا ہے
ہنسنے والے تجھے آنسو نظر آئیں کیسے

کوئی اپنی ہی نظر سے تو ہمیں دیکھے گا
ایک قطرے کو سمندر نظر آئیں کیسے
 

محسن حجازی

محفلین
کیا ہی بات ہے۔۔۔ میری پسندیدہ۔۔۔
بے سبب بات بڑھانے کی ضرورت کیا ہے۔۔۔ ہم خفا نہیں منانے کی ضرورت کیا ہے۔۔۔ اس غزل سے جانے کیوں یاد آ گئی
 

ظفری

لائبریرین
کیا ہی بات ہے۔۔۔ میری پسندیدہ۔۔۔
بے سبب بات بڑھانے کی ضرورت کیا ہے۔۔۔ ہم خفا نہیں منانے کی ضرورت کیا ہے۔۔۔ اس غزل سے جانے کیوں یاد آ گئی
واہ ۔۔۔ محسن بھائی ۔
اس بحر کی مجھے " ایک" اور غزل کے کچھ اشعار یاد آگئے ۔ ;)

کسی غیر کو درد سنانے کی ضرورت کیا ہے
اپنے جھگڑے میں زمانے کی ضرورت کیا ہے

زندگی یوں بھی بہت کم ہے محبت کے لیئے
روٹھ کر پھر وقت گنوانے کی ضرورت کیا ہے

دل نہ مل پائیں تو آنکھ بچا کر چل دو ۔۔۔
بے سبب ہاتھ ملانے کی ضرورت کیا ہے

آداب عرض ہے ۔۔۔۔ :hatoff:
 

ظفری

لائبریرین
کیا ہی بات ہے۔۔۔ میری پسندیدہ۔۔۔
بے سبب بات بڑھانے کی ضرورت کیا ہے۔۔۔ ہم خفا نہیں منانے کی ضرورت کیا ہے۔۔۔ اس غزل سے جانے کیوں یاد آ گئی

ویسے آپس کی بات ہے ۔۔۔ غزل یاد آنے کی وجہ ضرور معلوم کجیئے گا ۔ کوئی بھی چیز بلاوجہ ذہنوں میں جگہ نہیں بناتیں ۔ ;)

یاد جب سے وہ آنے لگے ہیں
ہر بات پر ہم مسکرانے لگے ہیں ;)
 

محسن حجازی

محفلین
ظفری بھائی یہ اس بحر میں آپ کی اپنی تو نہیں؟ :grin:
بالکل وہ کیا ہے ناں کہ جھگڑے چل رہے ہیں تو اس واسطے یہ بے سبب بات بڑھانے والی غزل یاد آئی
 

ابو ہاشم

محفلین
[ame="[MEDIA=youtube]nNfbLJGTzJ0[/MEDIA]"]
اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسے
تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے

گھر سجانے کا تصور تو بہت بعد کا ہے
پہلے یہ طے ہو کہ اس گھر کو بچائیں کیسے

قہقہہ آنکھ کا برتاؤ ، بدل دیتا ہے
ہنسنے والے تجھے آنسو نظر آئیں کیسے

کوئی اپنی ہی نظر سے تو ہمیں دیکھے گا
ایک قطرے کو سمندر نظر آئیں کیسے
ایک کلپ میں وسیم بریلوی کو یہ سناتے دیکھا تھا۔ اب وہ کلپ نہیں مل رہا۔
 
Top