تہنیت و اعتراف عظمت : برائے الف عین صاحب مدظلہ العالی

فاخر

محفلین
” صرف میدانِ کربلا ہے عبیدؔ
اب وہ دجلہ کہاں فرات کہاں“

یہ شعر ہما رےفورم کی رہنما اور مقتدا شخصیت حضرت اعجاز عبید صاحب مدظلہ العالی( دام ظلہ اللہ ) کا ہے ۔ اس شعر سے میں جو سمجھ سکا ہوں، وہ یہ کہ زندگی جینے کے لیے بے لوث ہو کر کام کرنا چاہیے، تعب ،تھکن ،مشقت اور عرق ریزی کو ا س کا حاصل سمجھنا چاہیے۔اس سے سوا یہ کہ انہوں نے اسی جذبہ کے ساتھ اردو کے لیے بہت کام کیا ہے ۔
خیر الف عین صاحب کے متعلق آج شب سے قبل کچھ بھی نہیں جانتا تھا، سوائے یہ کہ” الف عین“ کے مخفف میں کوئی استادچھپے ہیں ؛لیکن کل رات کیا جی میں آئی کہ ’’چلو الف عین کے متعلق گوگل سرچ سے کچھ جاننے کی کوشش کرتے ہیں‘‘ ، تو حیرت و رشک سے آنکھیں پھٹی کی پھٹی کی رہ گئیں۔ مجھے رشک اس پر آیا کہ نیٹ گردی کی مثبت عادت نے مجھے ایک ایسے فورم پر لے گئی کہ جہاں صرف اورصرف حاصل ہی کیا جاسکتا ہے جس کے عوض کچھ خرچ نہیں کرنا پڑتا گااور حضرت اعجاز عبید صاحب جیسی شفیق ہستی ہماری تربیت کررہے ہیں ہماری کج مج خیالات و تعبیرات بے بحر مصرعوں کی اصلاح کر رہے ہیں ۔ میں کسی مبالغہ کا شکار نہیں ، کل تک ہم یہی پڑھتے آرہے ہیں کہ مولانا حالی نے اس اردو کی بقا کیلئے بڑی تگ و دو کی اور ”قصر رفیع الشان “ کا حسین خواب دیکھا تھا،اردو نظم کی نئی شکل کے لیے انجمن پنجاب کا قیام عمل میں آیا وغیرہ وغیرہ ۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی خدمات ہیں جو اردو کی بقاکے لیے انجام دی گئیں ۔ آ ج جب کہ اردو ڈیجیٹل کا زمانہ ہے، نئی نسل ڈیجیٹل اسپیس کی طرف بڑ ھ رہی ہے ، نئی نسل کے لیے جس طرح کی خدمات انہوں نے انجام دی ہیں ، وہ واقعی قابلِ رشک ہی نہیں ؛بلکہ آب زر سے لکھے جانے کے لائق ہیں ۔یونی کوڈ فارمیٹ کی وجہ سے جو اردو کو موبائل تک پہنچانے کا جو کام کیا ہے، وہ یقینا اپنی مثال آپ اور معرکۃ الآرا ہے ۔اس کے بیان کے لیے الفاظ نہیں ہیں ، سوائے یہ کہ اعتراف عظمت میں سرادب و تعظیم سے جھک جائے۔ یہ چند سطریں قلم برداشت لکھ رہا ہوں ،یقینا یہ چند سطریں حضرت اعجاز عبید صاحب دام ظلہ کی عظمت ، ان کی بے لوث خدمات، شعر و ادب کے تئیں کارہائے نمایاں اوران کی ادب نوازی کے بیان سے قاصر ہیں ؛(بلکہ مجھے سوئے ادب کا خدشہ بھی ہے)۔ ان کی زندگی ، ان کی نغز گو شاعری ،اردو کی بیش بہا خدمات وغیرہ دیگر پہلوؤں پر بہت کچھ لکھا جانا اور ان کے تابندہ پہلوؤں کا بیان باقی ہے۔
 
رئیس امروہوی کا ایک مصرع ہے
میں محبت ہی محبت ہوں محبت کی قسم
اس مصرعے کی عملی تصویر ہیں استادِ محترم الف عین

صائب تبریزی کا ایک شعر ہے
سال‌ها اهلِ سُخن باید که خونِ دل خورند
تا چو صائب آشنایِ طرزِ مولانا شوند
(صائب تبریزی)
'صائب' کی طرح طرزِ مولانا [رُومی] سے آشنا ہونے کے لیے اہلِ سُخن کو سالوں تک خونِ دل پینا لازم ہے۔ (یعنی سالوں تک مُسلسل خونِ دل پی کر ہی طرزِ مولانا رُومی سے آشنا ہوا جا سکتا ہے۔)
صائب نے مولانا روم کے لیے کہا تھا میں سمجھتا ہوں بالکل اسی طرح ہمیں استاد محترم کی خدمات کو سمجھنے کے لیے سالوں خونِ دل پینا لازم ہے
 
مجھے یہ کہنے میں الحمد للہ فخر محسوس ہو رہا ہے کہ مجھے اردو ادب اور شاعری کے حوالے سے اپنی زندگی میں استاد محترم جناب الف عین صاحب کی بہترین صحبت اور شفقت میسر آئی ۔اللہ کریم سے یہی دعا ہے کہ استاد محترم کی اردو ادب اور شعر سخن کے لیے پرخلوص ،بے لوث خدمات کو اپنی بارگاہ الہی میں قبول ومقبول فرمائیں ۔آمین
 
اکمل زیدی

محفلین
آپ کی تربیت اور ذوق اور احسان شناسی سے لبریز اظہاریہ واقعی قابل داد ہے ہم تو خیر اتنا بھی لکھنے سے قاصر ہیں ۔ ۔ خوب اظہار کیا آپ نے اپنے جذبات کا اور حق ہے کہ عبید صاحب اس سے کہیں زیادہ کہ مستحق ہیں۔۔ان کی توصیف کہ لیے۔۔۔وارث بھائی جیسی ہمہ گیرحامل چنیدہ پیرایہ اور امین صدیقی صاحب جیسا اسلوب اور حسان صاحب جیسی ڈوبی ہوئی اور عدنان صاب جیسی صاحب نظر والی خصوصیات ہی کچھ حق ادا کر سکتی ہیں۔
بے سُرا شور ہے ہر سو عجب آوازوں کا
یہ مگر ایک صدا سب سے جدا کس کی ہے
----------------
یہ کاروبارِ عشق ہی سودا زیاں کا تھا
گو خرچِ نقدِ دل میں کفایت بھی کی بہت
ہم موتیوں کے ڈھیر لٹائیں یہاں وہاں
لوگوں نے شاعری کی تجارت بھی بہت
-------------------
گل ہوئی ہر روشنی، بس ایک در روشن رہا
شہرِ تاریکی میں اک آنکھوں کا گھر روشن رہا
ذہن سوکھی گھاس تھا، ننھی سی چنگاری تھی یاد
وہ الاؤ جل اٹھا جو رات پھر روشن رہا
سارے گھر کی بتّیاں ایک ایک کر کے بجھ گئیں
چھاؤں تھی تاروں کی بس ، اور ایک در روشن رہا
دن میں سایہ کُن رہیں بوڑھی دعائیں، رات کو
ایک چھوٹا سا دیا پیشانی پر روشن رہا
کشتئِ جاں تھی کہ سیلِ آب میں بہتی رہی
آندھیوں میں اک چراغِ بے سپر روشن رہا
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
محترم الف عین کے حوالے سے اس لڑی کا آغاز اُن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا خوب صورت انداز ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اُستادِ محترم سلامت رہیں اور اُردو زبان و ادب کی یوں ہی آبیاری کرتے رہیں۔ یقینی طور پر، ہم اُن کے احسان مند ہیں۔ اُن کی شخصیت میں اِک سحر ہے اور ایسا سحر ہے کہ جس کو بیان کرنا مشکل ہے۔ اُستادِ محترم کی ہستی شفقت، شائستگی اور تہذیبی رچاؤ کا پیکر ہے۔ افتخاررحمانی فاخر آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے محترم الف عین کی شخصیت کے مختلف زاویوں کو ہمارے سامنے رکھا۔ یہ لڑی بہت یادگار ثابت ہو گی، ان شاء اللہ!
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
محترم الف عین صاحب نہایت مشفق، سخی اور صاحبِ علم شخصیت ہے. سخن وری کے پودے لگاتے جانے کتنے شجر اس کنج بہار سے روانہ ہوئے .... ان کی خدمت میں میرا سلام .... استاد ملے تو شکوہ جاتا رہا ہے کہ حقیقی استاد نہیں رہا ...میں نے اک شکوہ رقم کیا تھا ...وہی لکھ رہی ہوں ...یہ بتاتے کہ حقیقی اساتذہ اسی فارم میں ہیں ....

مثال دوں بھی تو کیا دوں کہ جب ارسطو نے
کسی بھی طور فلاطوں کو حوصلہ نہ دیا

کشتی کو کنارا مل جاتا ہے، سفینہ مل جاتا ہے جب استاد مل جاتا ہے اور شکوہ جاتا رہتا ہے..محترم الف عین اک حقیقی استاد ہیں
 
فاخر

محفلین
سچی بات تو یہ ہے کہ یہ ہماری خوش نصیبی اور سعادت مندی ہے کہ محترم الف عین صاحب دام ظلہ العالی ہمارے اس فورم کے نگراں ہیں۔ اور اس سے بڑھ کر یہ سعادت کہ وہ بے لوث ہماری اصلاح فرما رہے ہیں۔ بقول حافظؔ شیرازی
؏ ہمائے اوج سعادت بہ دام ما افتد
اللہ تعالیٰ ان کا ’سایہ ھما‘ ہم سبھوں پر دیر تک رکھے اور ان سے بھر پور استفادہ کی توفیق بخشے آمین ثم آمین ۔
 
آمین ۔
 
الف عین

لائبریرین
تمام احباب کا بہت شکریہ، ویسے کہنے کو تو میں نے احباب کہہ دیا ہے لیکن دراصل اکثر محفلینس پر مجھے اپنے بچوں کی طرح پیار آتا ہے اور اسی لیے میرے کی بورڈ سے 'تم' کا تخاطب نکل جاتا ہے۔ اور اکثر جملے بے ساختہ اور بے تکلف لکھ جاتا ہوں اور اس یقین کے ساتھ کہ کسی کو برا نہیں لگے گا، یا برا لگے گا بھی، تو مجھے بزرگ سمجھ کر 'گستاخی' نہیں کی جائے گی ۔ کچھ ہی بزرگ ہیں جو مجھ سے زیادہ سے زیادہ چار چھ سال چھوٹے ہیں. ان سے گفتگو کرتے ہوئے ذرا کی بورڈ کو لگام دیتا ہوں جیسے محمد یعقوب آسی شاکرالقادری ارشد چوہدری اگرچہ ارشد صاحب تو شاگرد بھی ہیں!
بہر حال مجھے بھی سارے محفلینس پر فخر ہے بلکہ پوری اردو محفل پر فخر ہے، سب کا بہت شکریہ ایک بار پھر اور مزید دعاؤں کی درخواست
 
:redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart: نہایت قیمتی الفاظ! :redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart:

:clap::clap::clap::clap::clap::clap::clap: کریڈٹ تو افتخاررحمانی فاخر کو جائے گا بھئی! :)
 
آخری تدوین:

نوید ناظم

محفلین
تمام احباب کا بہت شکریہ، ویسے کہنے کو تو میں نے احباب کہہ دیا ہے لیکن دراصل اکثر محفلینس پر مجھے اپنے بچوں کی طرح پیار آتا ہے اور اسی لیے میرے کی بورڈ سے 'تم' کا تخاطب نکل جاتا ہے۔ اور اکثر جملے بے ساختہ اور بے تکلف لکھ جاتا ہوں اور اس یقین کے ساتھ کہ کسی کو برا نہیں لگے گا، یا برا لگے گا بھی، تو مجھے بزرگ سمجھ کر 'گستاخی' نہیں کی جائے گی ۔ کچھ ہی بزرگ ہیں جو مجھ سے زیادہ سے زیادہ چار چھ سال چھوٹے ہیں. ان سے گفتگو کرتے ہوئے ذرا کی بورڈ کو لگام دیتا ہوں جیسے محمد یعقوب آسی شاکرالقادری ارشد چوہدری اگرچہ ارشد صاحب تو شاگرد بھی ہیں!
بہر حال مجھے بھی سارے محفلینس پر فخر ہے بلکہ پوری اردو محفل پر فخر ہے، سب کا بہت شکریہ ایک بار پھر اور مزید دعاؤں کی درخواست
لَو یُو سر!!!
 
بالکل حضرت ! یہ تو آپ کی نوازش ہے کہ آپ نے ہر ایک عمر کے لوگ کو اپنے بچوں جیسا پیار دیا ہے۔ ہم آپ کی نوازشوں کے ممنون و مشکور ہیں ۔ :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 
آپ کا بڑاپن ہے! تسلیم! ۔۔۔
 
فہد اشرف

محفلین
اگر میرے پاس ذخائرِ الفاظ ہوتے اور ان کو برتنے کا سلیقہ ہوتا تو میں بھی اس موقع کا فائدہ اٹھا کے ایک خوبصورت سا عقیدت نامہ لکھتا، لیکن میرے ذہن کو تو فقط ایک لفظ "محترم" کے سوا کچھ بھی نہیں سوجھ رہا ہے اور میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہی ایک لفظ ہزار دفعہ لکھ کے ارسال کر دوں پھر سوچتا ہوں کہ کیا فائدہ جذبات تو پھر بھی الفاظ میں نہیں آئیں گے۔
مختصراً ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں یہی کہوں گا کہ محترم ہمیں آپ سے بہت محبت و عقیدت ہے، اردو اور اردو محفل کے لیے آپ کی خدمات گراں قدر و بے مثال ہیں و بے شمار ہیں۔ آپ سے ہمارے قلبی تعلق کا ذریعہ یہی برقی محفل ہے اور اسے برق آپ سے ہی ملتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارا اور آپ کا یہ ساتھ تا دیر قایم رہے۔آمین
 
آخری تدوین:
استادِ محترم اعجاز عبید صاحب میرے تو خصوصی استاد ہیں۔ آج میں کچھ لکھنے کے قابل ہوا ہوں تو اُن کی بدولت ،ہالانکہ ابھی بھی بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں۔لیکن میرے اشعار اب اس قابل ضرور ہو گئے ہیں کہ اُن کی اصلاح کی سکے ۔ استادِ محترم انکی نوک پلک سنوار کر بہتر بنا دیتے ہیں ۔ابھی ایک سال پہلے کی بات ہے کہ میں جو کچھ لکھتا تھا اسے شاعری یا اشعار نہیں کہا جا سکتا تھا۔ ان میں نہ کوئی وزن ہوتا تھا اور نہ کوئی بحر ۔مجھے آج بھی یاد ہے کہ استادِ محترم نے فرمایا ( اگر شاعری کا شوق ہے تو عروض کی کچھ شُد بُد حاصل کرو ) یوں استادِ محترم کی محنت سے آہستہ آہستہ میں کچھ لکھنے کے قابل ہوا ہوں ۔ اس کا سارا کریڈٹ استادِ محترم کو جاتا ہے اس لئے میں اُن کے لئے جتنی بھی دعائے خیر کروں وہ کم ہے ۔ وہ مجھ سے چار سال بڑے ہیں مگر میں انہیں استاد کے ساتھ ساتھ اپنا بزرگ بھی سمجھتا ہوں ۔ اللہ ہی ان کو اجر دے گا ، میں تو انہیں عزّت اور احترام ہی دے سکتا ہوں ۔ کاش جوانی میں ان جیسا کوئی استاد ملا ہوتا تو آج میرے اشعار کا کوئی مقام ہوتا۔اللہ استادِ محترم صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ہمیں تا دیر ان سے مستفیظ ہونے کا موقعہ عطا فرمائے ۔ استادِ محترم اور تمام احباب کے لئے نیک خواہشات ۔ اللہ سب کو خیرِ کثیر عطا فرمائے ۔۔۔۔ ارشد چوہدری
 
بہر حال مجھے بھی سارے محفلینس پر فخر ہے بلکہ پوری اردو محفل پر فخر ہے، سب کا بہت شکریہ ایک بار پھر اور مزید دعاؤں کی درخواست
جزاک اللہ ۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنے خاص فضلوں کی بارش جاری و ساری رکھے۔ اور کام کرنے والی ، صحت کاملہ و عاجلہ والی لمبی عمر عطا فرمائے۔آمین
 
الف عین

لائبریرین
بالکل حضرت ! یہ تو آپ کی نوازش ہے کہ آپ نے ہر ایک عمر کے لوگ کو اپنے بچوں جیسا پیار دیا ہے۔ ہم آپ کی نوازشوں کے ممنون و مشکور ہیں ۔ :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
مجھے پہلے تمہارا شکریہ ادا کرنا تھا لیکن فرطِ جذبات میں بھول گیا!
استادِ محترم اعجاز عبید صاحب میرے تو خصوصی استاد ہیں۔ آج میں کچھ لکھنے کے قابل ہوا ہوں تو اُن کی بدولت ،ہالانکہ ابھی بھی بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں۔لیکن میرے اشعار اب اس قابل ضرور ہو گئے ہیں کہ اُن کی اصلاح کی سکے ۔ استادِ محترم انکی نوک پلک سنوار کر بہتر بنا دیتے ہیں ۔ابھی ایک سال پہلے کی بات ہے کہ میں جو کچھ لکھتا تھا اسے شاعری یا اشعار نہیں کہا جا سکتا تھا۔ ان میں نہ کوئی وزن ہوتا تھا اور نہ کوئی بحر ۔مجھے آج بھی یاد ہے کہ استادِ محترم نے فرمایا ( اگر شاعری کا شوق ہے تو عروض کی کچھ شُد بُد حاصل کرو ) یوں استادِ محترم کی محنت سے آہستہ آہستہ میں کچھ لکھنے کے قابل ہوا ہوں ۔ اس کا سارا کریڈٹ استادِ محترم کو جاتا ہے اس لئے میں اُن کے لئے جتنی بھی دعائے خیر کروں وہ کم ہے ۔ وہ مجھ سے چار سال بڑے ہیں مگر میں انہیں استاد کے ساتھ ساتھ اپنا بزرگ بھی سمجھتا ہوں ۔ اللہ ہی ان کو اجر دے گا ، میں تو انہیں عزّت اور احترام ہی دے سکتا ہوں ۔ کاش جوانی میں ان جیسا کوئی استاد ملا ہوتا تو آج میرے اشعار کا کوئی مقام ہوتا۔اللہ استادِ محترم صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ہمیں تا دیر ان سے مستفیظ ہونے کا موقعہ عطا فرمائے ۔ استادِ محترم اور تمام احباب کے لئے نیک خواہشات ۔ اللہ سب کو خیرِ کثیر عطا فرمائے ۔۔۔۔ ارشد چوہدری
چھوٹا بھائی سمجھ کر ہی سلوک کر رہا ہوں بس، تم سے مخاطب نہیں کر رہا تھا، اس لیے مشکل ہو رہی تھی۔ اب سے بے تکلف والا تخاطب ۔ امید ہے تم برا نہیں مانو گے
 
Top