تاسف تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے
Haji-Abdul-Wahab.jpg

تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیہ کے مطابق مولانا عبدالوہاب لاہور کےنجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ بعد از ظہر ادا کی جائے گی۔

مولانا عبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا جبکہ وہ یکم جنوری 1923 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

اللہ ان کی کامل مغفرت فرمائے ' آگے کے سب مراحل آسان فرمائے اور اپنی رحمت سے جنّت الفردوس کا حقدار کرے -لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے-آمین
 

فلک شیر

محفلین
اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ وارزقہ جنت الفردوس برحمتک یا ارحم الراحمین
 

فاخر

محفلین
انا لله وانا اليہ راجعون !!!!!! اللہ ان کی مغفرت فرمائے آمین ان کے بعد تبلیغی میدان میں ایک خلا پیدا ہوا ہے ۔اس کا پُر کیا جانا مشکل ہوگا۔ انہوں نے مولانا الیاس کاندھلوی کے ساتھ مل کر احیائے امت اور معتدل افراط و تفریط سے پاک دین کی تبلیغ شروع کی تھی ۔ اللہ اپنے جوار رحمت میں عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو روشن،ہودار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے اور انھیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top