ویکیپیڈیا ايشيائی مہینہ ایک آن لائن ترمیمی دوڑ ہے، جس کا مقصد ايشيا کی ویکیپیڈیا برادریوں کے درمیان میں موجود خلیج کو پاٹنا اور انہیں ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔

ایسا ویکی نویس جو تمام ویکیوں میں سب سے زیادہ مضامین تخليق کرے اسے "ویکیپیڈیا کا ايشيائی سفیر" کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔
 
اصول
مختصراً : ایشیائی موضوعات پر ایسے نئے مضامین جو کم از کم 3000 بائٹ اور 300 الفاظ پر مشتمل ہوں اور نومبر 2018ء میں بنے ہوں۔

مذکورہ اجمال کی تفصیل:

مضامین تازہ تحریر شدہ ہوں یعنی جنہیں 1 نومبر 2018 0:00ء تا 30 نومبر 2018 23:59 (م ع و) کے درمیان میں تحریر کیا گیا ہو۔
مضامین کم از کم 3،000 بائٹ اور تقریباً 300 الفاظ پر مشتمل ہوں۔
مضامین قابل ذکر موضوعات پر ہوں اور معیاری ہوں۔
مضامین مناسب حوالہ جات سے مزین اور مشکوک یا متنازع مواد سے عاری اور قابل تصدیق معلومات کے حامل ہوں۔
مکمل طور پر مشینی ترجمہ پر مشتمل مضامین ناقابل قبول ہونگے۔
مضامین فہرست کی شکل میں نہ ہوں۔
ایسی فہرست قابل قبول ہے جو سہولت کی غرض سے بنائی گئی ہو (یہ اختیار محض منتخب مضامین کے لیے ہے)
مضامین پر از معلومات ہوں۔
مضامین محض ایشیائی ممالک اور علاقوں سے متعلق ہوں (مضمون نویس صارف اپنے ملک سے متعلق موضوعات پر نہ لکھے مثلاً، بھارتی صارفین بھارت سے متعلق مضامین تحریر نہ کریں۔)
 

جاسمن

لائبریرین
محب علوی !
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
محمد شعیب کے علاوہ آپ کا اور قیصرانی بھائی کا نام بھی دیکھا ہے۔
ماشاءاللہ۔ اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
معلومات شریک کرنے کا شکریہ۔
 
محب علوی !
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
محمد شعیب کے علاوہ آپ کا اور قیصرانی بھائی کا نام بھی دیکھا ہے۔
ماشاءاللہ۔ اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
معلومات شریک کرنے کا شکریہ۔

جاسمن ، آپ سے بھی شرکت کی درخواست ہے کیونکہ جتنے ممبران بڑھیں گے اتنے مضامین بڑھیں گے اور اردو وکیپیڈیا کا مقام بھی نمایاں ہوگا۔
 

راسخ

محفلین
کم تو ضرور ہے۔ مگر ذاتی مصروفیات بھی ہیں۔ ان شا اللہ کل فارم میں آنے کی کوشش کروں گا
 
ضرور ۔
آپ یہاں ویکپیڈیا کے حوالے سے ہی معلومات دیتے رہیں تو کافی رونق لگ جائے گی اور ساتھ میں لوگوں تک معلومات بھی پہنچتی رہے گی۔
 

راسخ

محفلین
ایشیائی مہینے میں اب تک تقریبا 113 مضامین شامل ہو چکے ہیں۔
ایک مضمون میں بھی شامل کر رہی ہوں۔
مولانا محمد جعفر تھانیسری کی کتاب "کالا پانی تواریخ عجیب پر تبصرے کی شکل میں۔
سب سے پہلے اکاؤنٹ بنا لیجیے
 

محمداحمد

لائبریرین
محب بھائی بہت شکریہ!

یہ وکی پیڈیا ہمیں تو بہت مشکل لگتا ہے۔

مضامین سے کیا مراد ہے؟

یہ تحقیقی / معلوماتی قسم کے مضامین ہیں یا کچھ اور؟

کچھ مضامین کے ربط دیجے کہ جنہیں پڑھ کر کچھ اندازہ ہو۔
 
Top