ہر گھڑی دید کو ترستی ہیں

توقیر عالم

محفلین
دیکھ کر تیرے خواب آنکھوں کو
مل چکے ہیں عذاب آنکھوں کو

کر رہی ہیں سوال مدت سے
کب ملے گا جواب آنکھوں کو

ہر گھڑی دید کو ترستی ہیں
کر گئے ہو بے تاب آنکھوں کو

ہوش کھو جائے گا ہمارا بھی
اب سنبھالیں جناب آنکھوں کو

خوں رُلا کے قرار پائے گا
رندِ خانہ خراب آنکھوں کو
 
آخری تدوین:

توقیر عالم

محفلین
اشعار بطور اشعار مجھے تو درست لگے-دیکھئے کیا فرماتے ہیں محترمی الف عین صاحب -


درست ہیں اشعار
مزید کہیں جیسا عنوان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مزید شعر بھی تھا


اصل میں کافی دن بعد آیا ہوں اور دفتر والے کمپیوٹر پر اردو کی بورڈ بھی نہیں ہے عروض کی سائٹ کھول کر لکھ رہا تھا اور یہاں پیسٹ کر رہا تھا غلطی سے انٹر دب گیا اور ساتھ بجلی بھی بند ہو گئی
باقی اشعار بھی لکھ دیئے ہیں
 

یاسر شاہ

محفلین
برادرم باقی تین اشعار الگ پیش کرتے تو زیادہ بہتر تھا -ابھی یوں لگتا ہے الف عین صاحب نے پانچوں اشعار پاس کر دیے ہوں -بہرحال :

ہر گھڑی دید کو ترستی ہیں
کر گئے ہو بے تاب آنکھوں کو

"بےتاب" کی "بے " دب رہی ہے -مناسب نہیں -یوں کر سکتے ہیں :

ہر گھڑی دید کو ترستی ہیں
دے گئے اضطراب آنکھوں کو


ہوش کھو جائے گا ہمارا بھی
اب سنبھالیں جناب آنکھوں کو

یہ وزن وغیرہ میں برابر ہے-

خوں رُلا کے قرار پائے گا
رندِ خانہ خراب آنکھوں کو

رند یہاں کچھ جچ نہیں رہا -بے محل محسوس ہوا - یوں کر دیں :

خوں رُلا کے قرار پائے گا
دردِ خانہ خراب آنکھوں کو
 

توقیر عالم

محفلین
برادرم باقی تین اشعار الگ پیش کرتے تو زیادہ بہتر تھا -ابھی یوں لگتا ہے الف عین صاحب نے پانچوں اشعار پاس کر دیے ہوں -بہرحال :

ہر گھڑی دید کو ترستی ہیں
کر گئے ہو بے تاب آنکھوں کو

"بےتاب" کی "بے " دب رہی ہے -مناسب نہیں -یوں کر سکتے ہیں :

ہر گھڑی دید کو ترستی ہیں
دے گئے اضطراب آنکھوں کو


ہوش کھو جائے گا ہمارا بھی
اب سنبھالیں جناب آنکھوں کو

یہ وزن وغیرہ میں برابر ہے-

خوں رُلا کے قرار پائے گا
رندِ خانہ خراب آنکھوں کو

رند یہاں کچھ جچ نہیں رہا -بے محل محسوس ہوا - یوں کر دیں :

خوں رُلا کے قرار پائے گا
دردِ خانہ خراب آنکھوں کو
بہت نوازش
آپ نے جو بتایا بلکل بجا ہے مجھے بھی یہ چیز پریشان کر رہی تھی پر متبادل نہیں مل رہا تھا مشکل آسان کر دی آپ نے

استادِ محترم آپکا مشکور ہوں آپکی نظر سے گزر گئی میرے لیئے یہی کافی ہے
سلامتی ہو
 
Top