خزاں میں بھی بہار تم ہی تھے ۔۔۔۔۔۔ اصلاح طلب

زنیرہ عقیل

محفلین
خزاں میں بھی بہار تم ہی تھے
میرے دل کا قرار تم ہی تھے

دھڑکنوں میں بسا لیا تم کو
اور دل پر بھی بار تم ہی تھے

سوچ پر بھی لگا لئے تالے
ذہن پر بھی سوار تم ہی تھے

رفتہ رفتہ چھڑا لیا دامن
فتح تم اور ہار تم ہی تھے

وہ جو ایام تھے وہ بیت گئے
میرا دارو مدار تم ہی تھے

در بدر ہو گئی سفر میں "گل"
ور نہ میرا دیار تم ہی تھے

زنیرہ گل
 
السلام علیکم بیٹی کیا حال ہے ۔ بہت خوبصوت الفاظ ہیں اور بحر میں ہیں ۔ماشاءاللہ ۔۔لیکن کافی دنوں بعد دیکھا ہے ۔
 
زنیرہ عقیل

محفلین
وعلیکم السلام محترم انکل
الحمد للہ میں ٹھیک ہوں آپ کیسے ہیں؟
بہت بہت شکریہ پسندیدگی کا
جی ہاں اردو محفل میرے سسٹم پر بہت آہستہ روی سے چلتا ہے اس لیے لاگن ہونے میں مسئلہ تھا
 
الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے بس مطلع ذرا دیکھ لو، خزاں میں خز اَ مے تقطیع ہو رہا ہے
بس خزاں میں.... کر دو تو شاید بہتر ہو
 
الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے بس مطلع ذرا دیکھ لو، خزاں میں خز اَ مے تقطیع ہو رہا ہے
اس خزاں میں.... کر دو تو شاید بہتر ہو
 
فاخر رضا

محفلین
خزاں میں بھی بہار تم ہی تھے
میرے دل کا قرار تم ہی تھے

دھڑکنوں میں بسا لیا تم کو
اور دل پر بھی بار تم ہی تھے

سوچ پر بھی لگا لئے تالے
ذہن پر بھی سوار تم ہی تھے

رفتہ رفتہ چھڑا لیا دامن
فتح تم اور ہار تم ہی تھے

وہ جو ایام تھے وہ بیت گئے
میرا دارو مدار تم ہی تھے

در بدر ہو گئی سفر میں "گل"
ور نہ میرا دیار تم ہی تھے

زنیرہ گل
بہت اچھا لکھا ہے.
دوسرے اور تیسرے شعر میں (بھی) سے مراد کون ہے
 
زنیرہ عقیل

محفلین
اچھی غزل ہے بس مطلع ذرا دیکھ لو، خزاں میں خز اَ مے تقطیع ہو رہا ہے
بس خزاں میں.... کر دو تو شاید بہتر ہو

جب خزاں میں بہار تم ہی تھے
میرے دل کا قرار تم ہی تھے

دھڑکنوں میں بسا لیا تم کو
اور دل پر بھی بار تم ہی تھے

سوچ پر بھی لگا لئے تالے
ذہن پر بھی سوار تم ہی تھے

رفتہ رفتہ چھڑا لیا دامن
فتح تم اور ہار تم ہی تھے

وہ جو ایام تھے وہ بیت گئے
میرا دارو مدار تم ہی تھے

در بدر ہو گئی سفر میں "گل"
ور نہ میرا دیار تم ہی تھے
 
زنیرہ عقیل

محفلین
غلطی نہیں ہے. میں یہ سمجھنا چاہ رہا ہوں کہ بھی کس طرف پلٹ رہا ہے

یہاں پر "بھی" کا لفظ اضافی نہیں ہے اور اپنے معنی کو مکمل واضح کر رہا ہے... آپ کے سوال کون ہے کا مطلب میں نہیں سمجھی
اشعار اور نثر دونوں میں ربط قائم ہے اس لیے بھی پر سوال میری ناقص عقل میں نہیں آیا؟

"دھڑکنوں میں بسا لیا تم کو
اور دل پر بھی بار تم ہی تھے"
یعنی تم میرے دل کی دھڑکنوں میں بسے ہوئے ہو لیکن میرے دل پر جو بوجھ ہے اس کا سبب بھی تم ہی تھے....

اور

"سوچ پر بھی لگا لئے تالے
ذہن پر بھی سوار تم ہی تھے"
یعنی میں نے اگرچہ اپنی سوچ پر تالے لگا لیے ہیں لیکن اس کے باوجود تم میرے ذہن پر سوار ہی رہے....
 
بہت خوب
اب اردو کم کم ہی پڑھتا ہوں اس لئے مشکل ہوتی ہے تو پوچھ لیتا ہوں
 
Top