خدا اور بندے کا تعلق (تحریر برائے اصلاح)

ذیشان A

محفلین
#خدا_سے_تعلق
بندے اور رب کا تعلق بڑے راز کی بات ہے اس بھید کو پانا نا ممکن ہے ۔ہر شخص کا خدا سے تعلق جدا نوعیت کا ہوتا ہے ۔ اس میں گناہگار یا نیک، کافر یا مسلم کی کوئی تخصیص نہیں ۔ کچھ لوگ ضدی قسم کے ہوتے ہیں اپنی ضد پر اڑے رہتے ہیں اور خدا ان کی طلب کے مطابق ان کو عطا کرتا رہتا ہے ۔ کچھ لوگوں کو خدا ان کی طلب سے بہتر عطا فرماتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری دعا قبول نہیں ہوتی ۔ خدا بے نیاز ہے تمام حاجتوں سے پاک ۔ اس کے خزانوں میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ۔ بس اس کی عطا حکمتوں سے بھرپور ہے جسے ہم سمجھنے سے قاصر ہیں۔
 
Top