آپ کا کیمرہ

حاتم راجپوت

لائبریرین
قیمت اگر اسی حساب سے کم ہو تو کوئی ہرج نہیں۔ آپ سال میں کتنی تصاویر لیتے ہیں؟ اکثر لوگوں کے لئے ایک لاکھ شٹر کاؤنٹ دس سال چل جاتا ہے۔
نئے کی قیمت یہاں ایک 130000 ہے. مندرجہ بالا یوزڈ کیمرہ اور کِٹ لینس کی آسکنگ پرائس ایک 105000 تھی جو کہ کُچھ بارگیننگ کے بعد 92000 پر آ گئی ہے. ساتھ میں Yongnuo 50 mm 1.8 , ایک عدد میموری کارڈ اور نائکن کیمرہ کِٹ بیگ مل رہا ہے. (نئے کیمرہ میں کیمرہ باڈی اور کِٹ لینس140 - 18 mm ہوتے ہیں)
اب سے تین سال پہلے جب میں سونی ایلفا 580 استعمال کرتا تھا تب میری سالانہ ایوریج قریباً سترہ ہزار کے لگ بھگ تھی. جو کہ اب یقیناً کُچھ بڑھے گی.
 
اس استعمال شُدہ کیمرہ کی تین ماہ نائکن کی آفیشل وارنٹی شامل ہے جو کہ منتقل تو نہیں ہو سکتی لیکن چونکہ بیچنے والا میرے گھر سے تقریباً تین بلاک کے فاصلے پر ہی رہتا ہے سو اُس کی یقین دہانی کے مطابق کسی مسئلہ کی صورت میں وہ وارنٹی کلیم کر سکے گا.
 
زیک

مسافر
نئے کی قیمت یہاں ایک 130000 ہے. مندرجہ بالا یوزڈ کیمرہ اور کِٹ لینس کی آسکنگ پرائس ایک 105000 تھی جو کہ کُچھ بارگیننگ کے بعد 92000 پر آ گئی ہے. ساتھ میں Yongnuo 50 mm 1.8 , ایک عدد میموری کارڈ اور نائکن کیمرہ کِٹ بیگ مل رہا ہے. (نئے کیمرہ میں کیمرہ باڈی اور کِٹ لینس140 - 18 mm ہوتے ہیں)
اب سے تین سال پہلے جب میں سونی ایلفا 580 استعمال کرتا تھا تب میری سالانہ ایوریج قریباً سترہ ہزار کے لگ بھگ تھی. جو کہ اب یقیناً کُچھ بڑھے گی.
قیمت یہاں کے حساب سے سستی ہے۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
قیمت یہاں کے حساب سے سستی ہے۔
آن لائن دیکھتے ہوئے مجھے بھی یہی محسوس ہوا ہے. کُچھ عرصہ قبل نائکن کی طرف سے ریفربشڈ کیمرے بھی سیل کیے جاتے تھے جن کی قیمت مزید کم تھی لیکن کافی دیر ہوئی انہوں نے اپنی ویب سے ہٹا دیے ہیں.
 
جاسمن

لائبریرین
اکثر آرٹیکلز میں تصاویر بھی ہوتی ہیں۔ لکھاری یہ تصاویر کیمرہ سے اتارتے ہیں یا پھر موبائل سے؟
اور کیا ایک اچھے آرٹیکل کے لئے تصاویر کیمرہ سے لینا بہتر ہے یا موبائل سے لی گئی تصاویر سے گذارا ہوجاتا ہے؟
 
لکھاریوں کیلئے آرٹیکل میں موجود تصاویر اتارنا لازم نہیں. یہ کام ایڈیٹر بھی کر لیتا ہے. اگر اُسے لگے کہ فلاں تحریر کے مواد کی نسبت سے متعلقہ کوئی تصویر شامل کرنا بہتر رہے گا. اسی طرح لکھاری بھی اپنے موضوع کی مناسبت سے تصاویر شامل کر سکتا ہے. زیادہ تر ایڈیٹر یا لکھاری اس مقصد کیلئے خود تصاویر اتارنے کے بجائے کاپی رائٹ ایکٹ سے آزاد تصاویر نیٹ سے سرچ کر کے لگا دیتے ہیں. چونکہ زیادہ پروفیشنل تصاویر قیمتاً ہوتی ہیں اسی لئے اکثر خرید بھی لی جاتی ہیں. اور بعض اوقات اگر کونٹینٹ بہت زیادہ سپیسیفک ہے تب لکھاری خود کبھی کبھار اور ایڈیٹر زیادہ تر اپنے کیمرہ یونٹ سے کونٹینٹ سپیسیفک تصاویر اتروا کر استعمال کرتے ہیں.
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
اور کیا ایک اچھے آرٹیکل کے لئے تصاویر کیمرہ سے لینا بہتر ہے یا موبائل سے لی گئی تصاویر سے گذارا ہوجاتا ہے؟
اگر تو مطلوبہ تصویر کی مطلوبہ کنڈیشنز زیادہ ہارڈ نہیں ہیں یعنی جنرل تصاویر تو وہ آپ کسی اچھے موبائل کیمرہ سے بھی اتار سکتی ہیں. آج کل موبائل کیمرہ میں اچھے پری سیٹ موڈز آ رہے ہیں جن میں آپ کو مینول سیٹنگ کی سر کھپائی کیے بغیر ایک ڈیسنٹ تصویر مل جاتی ہے. زیادہ جدید موبائل فونز میں جہاں کیمرہ اپگریڈیشن ہو رہی ہے وہیں ان کیلئے اینڈرائڈ میں اب مینول کیمرہ ایپس بھی آ چُکی ہیں جن سے آپ iso , shtter speed, manual focus اور مزید کئی مینول سیٹنگز کر سکتی ہیں لیکن ان سب کی اچھی سمجھ ہونا ضروری ہے وگرنہ تصویر میں گڑبڑی ہونے کے زیادہ چانسز ہیں. صرف تصویر اتارنے کیلئے میں موبائل خریدنے کا مشورہ نہیں دوں گا. اس سے بہتر ہے کہ کوئی اینٹری لیول ڈی ایس ایل آر خریدیں اور اس پر فوٹوگرافی سیکھیں. ان پر موجود پری سیٹ سین موڈز آپ کی بہت سی ریکوائرمنٹ آٹو میں ہی پُوری کر دیں گے اور ان کا رزلٹ بھی فون کیمرہ سے کہیں بہتر ہو گا.

اگر آپ اس سارے جھنجھٹ سے بچنا چاہتی ہیں تو بہتر ہے کہ گوگل پر کاپی رائٹ فری مواد سرچ کریں. کئی ایک ویب سائٹس یہ سہولت مہیا کرتی ہیں. تصویر کو اپنی مرضی کے مطابق کاٹ چھانٹ کر اسے جہاں چاہیں استعمال کریں.
 
زیک

مسافر
میری خود کی یہی رائے ہے لیکن اپنی رائے کی تصدیق کسی دوسرے سے سُننا خاص کر جب دوسرا رائے سے متعلقہ میدان میں اچھی شدبد رکھتا ہو ہمیشہ اچھا تجربہ رہتا ہے :)
پھر کیمرہ ٹرائی کیا؟ کیسا لگا رزلٹ؟ پہلے آپ کے پاس کونسا کیمرہ تھا؟
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
پھر کیمرہ ٹرائی کیا؟ کیسا لگا رزلٹ؟ پہلے آپ کے پاس کونسا کیمرہ تھا؟
اس سیلر کے پاس قدرے بہتر ایک اور ڈیل مل گئی تھی. D7500 قدرے زیادہ بہتر حالت اور پانچ ماہ وارنٹی میں. شٹر کاؤنٹ اُنیس ہزار. سِگما mm 50 -17 f 2.8 ،ایک ایکسٹرا بیٹری اور بیگ کے ساتھ
تقریباً 827$ میں معاملہ طے پایا.
سیلر نے ایک درخواست کی تھی کہ وہ دیوسائی جا رہا ہے اور واپسی پر کیمرہ میرے حوالے کر دے گا. تین چار دن میں اس کی واپسی متوقع ہے.
اب دُعا کر رہا ہوں کہ کیمرہ صحیح سلامت رہے اور زیادہ وئیر اینڈ ٹیئر نہ ہوا ہو تاکہ یہ ڈیل کامیاب ہو جائے.

پہلے سونی ایلفا 580 تھا. لیکن تین سال پہلے بڑے بھائی اسے شمالی علاقوں کی سیر پر لے جا کر گُم کر آئے. تب سے اب تک کوئی پروفیشنل کیمرہ استعمال نہیں کیا.
 
زیک

مسافر
پہلے سونی ایلفا 580 تھا
سونی کی اکثر سیٹنگ مینو کے ذریعہ ہوتی ہے جبکہ نائکن ڈی 7500 میں آپ بہت ساری تبدیلیاں ویوفائنڈر سے آنکھ ہٹائے بغیر کر سکتے ہیں۔ ایک بار نائکن کی عادت ہو جائے تو پھر دوسرے سسٹم اچھے نہیں لگتے
 
یہی اچھی اچھی باتیں سُن کر تو نائکن کی طرف متوجہ ہوا ہوں. :)ڈیجیٹل فوٹو گرافی ریویو نے بھی بہت مدد کی.
 
Top