نماز سے پہلے وضو کیوں ضروری ہے؟

islamkingdom_urdu

محفلین
وہ چیزیں جن کی وجہ سے وضو واجب ہو جاتا ہے ان میں سے پہلی چیز نماز ہے
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں "اے ایمان والو! جب تم نماز کے لیے اٹھو تو اپنے منہ کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھو لو اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھو لو"

وضو کی فضیلتیں
وضو اللہ تعالیٰ کی محبت کا سبب ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں "اللہ توبہ کرنے والوں کو اور پاک رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے"

وضو امت محمدیہ کی نشانی ہے اس اعتبار سے کہ قیامت کے دن آتے ہوئے ان کے چہرے اور وضو کرنے والی جگہیں چمک رہی ہوں گی۔
رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں "میرے امتی قیامت کے دن بلائے جائیں گے تو وضو کے اثر سے ان کے چہرے اور ہاتھ اور پاؤں روشن اور منور ہو ں گے۔ پس تم میں سے جو کوئی اپنی وہ روشنی اور نورانیت پڑھا سکے اور مکمل کر سکے تو ایسا ضرور کرے" [ یہ حدیث متفق علیہ ہے]

وضو گناہوں اور غلطیوں کا کفارہ ہے۔
رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں "جس شخص نے وضو کیا اور خوب اچھی طرح وضو کیا تو اس کےجسم سے سارے گناہ نکل جائیں گے یہاں تک کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی" [اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے]

وضو سے درجات بلند ہوتے ہیں
رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں "کیا میں تم کو وہ اعمال نہ بتاؤں جن کی برکت سے اللہ گناہوں کو مٹاتا ہے اور درجے بلند کرتا ہے؟ حاضرین صحابہ نے عرض کیا، حضرت ضرور بتلائیں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا تکلیف اور ناگواری کے باوضود پوری طرح کامل وضو کرنا اور مسجدوں کی طرف قدم زیادہ لینا [المکارہ) سے مراد وہ کام ہیں جن کو انسان اچھا نہیں سمجھتا اور ان کا کرنا اس پر انتہائی ناگوار ہوتا ہے] اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا منتظر رہنا، پس یہی ہے حقیقی رباط، یہی ہے اصلی رباط"[ اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے]

4fbb86d4d099729f6b54ac0d74353ee1.jpg
 
آخری تدوین:
Top