افطاری کے منتظر

نبیل

تکنیکی معاون
جن لوگوں کو روزے کی شدت محسوس ہو رہی ہوتی ہے وہ افطاری کا انتظار بھی اسی شدت سے کرتے ہیں۔ آج کل سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں کئی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں۔ انہیں یہاں پر بھی شئیر کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک صاحب ذیل کی ویڈیو میں منہ میں کھجور لیے اذان کا انتظار کرتے نظر آتے ہیں۔

جاسمن

لائبریرین
ہم بھی کبھی کبھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ ایک کھجور ہاتھ میں لیے اذان کا انتظار۔ بچوں کو دوڑاتے ہیں کہ ذرا باہر جا کے کان لگا کے سننا اذان ہورہی ہے یا نہیں؟:)
جیسے ہی بچہ باہر سے بھاگتا ہوا آیا فوراََ پتہ چل گیا اُس کے بولنے سے پہلے ہی کہ اذان ہورہی ہے اور جلدی سے کھجور کھانی شروع کر دی۔
اگر کبھی باورچی خانہ میں ہیں تو جو بھی ہاتھ آیا، پھل،نمک،پانی، کچھ بھی بس کھا/پی کے افطار کر لیا۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
یہ صاحب افطاری کے منتظر تو نہیں ہیں لیکن افطاری کے بعد کا منظر ہوسکتا ہے۔
 
رباب واسطی

محفلین
ہم بھی کبھی کبھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ ایک کھجور ہاتھ میں لیے اذان کا انتظار۔ بچوں کو دوڑاتے ہیں کہ ذرا باہر جا کے کان لگا کے سننا اذان ہورہی ہے یا نہیں؟:)
جیسے ہی بچہ باہر سے بھاگتا ہوا آیا فوراََ پتہ چل گیا اُس کے بولنے سے پہلے ہی کہ اذان ہورہی ہے اور جلدی سے کھجور کھانی شروع کر دی۔
اگر کبھی باورچی خانہ میں ہیں تو جو بھی ہاتھ آیا، پھل،نمک،پانی، کچھ بھی بس کھا/پی کے افطار کر لیا۔:)
یہی طریقہ رائج ہے ہر طرف
لیکن اکثر مشاہدہ میں اآیا ہے کہ کچھ لوگ افطاری ٹائم کے منتظر ہوتے ہیں
اور کچھ کچھ رفتاری کے
 
رباب واسطی

محفلین
میرا بیٹامعید ابھی بولنا ہی سیکھا تھا
رمضان المبارک کا پہلا روزہ تھا ، افطار ٹائم کے قریب دسترخوان لگا دیا گیا ، معید نے ایک دو بار کھانے کی طرف ہاتھ بڑھایا تو اس کے بابا نے اسے روک دیا "بیٹا بس افطار ٹائم ہونے والا ہے سب مل کر روزہ افطار کریں گے"اوراس کی توجہ بٹانے کے لیے بولے"جاوٗباہر جاکر دیکھو مسجد سے افطاری کا اعلان ہو تو آکر بتانا"
کچھ دیر بعد معید بھاگتا ہوا اندر اآیا اور اپنی توتلی آواز میں بولا "بابا، بابا روزہ رفتار ہوگیا ہے"
 
Top