محرم الحرام کے حوالے سے مشہور منقبت

آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر

آلِ بتولؓ کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر

عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

جتنے سوال عشق نے، آلِ رسولؐ سے کئے
ایک کے بعد اِک دئے، سارے جواب ریت پر

پیاسا حسینؓ کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں
لمسِ لبِ حسینؓ کو، ترسا ہے آب ریت پر

آلِ نبیؐ کا کام تھا، آلِ نبیؐ ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیبؔ، ایسی کتاب ریت پر
 
آخری تدوین:

زمین وآسمان میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
خدا کے اس جہاں میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
رضائے حق پہ کربلا میں اپنا بس کچھ لُٹا دیا
وفا کے امتحان میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
لکھے گا کون اس طرح شہادتوں کی داستاں
کیسی کے خاندان میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
کرے گا کون سامنا یزید وقت کا یہاں
ہمارے درمیان میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
بیجھا شبیر نے اکبر کو ستم گاروں میں
حوصلہ دیکھو جگر رکھ دیا تلواروں میں
حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
(خالد حسین خالد )
 
لباس ہے پھٹا ہوا ،غبار میں اٹا ہوا
تمام جسمِ نازنیں چھدا ہوا کٹا ہوا
یہ کون ذی وقار ہے بلا کا شہ سوار ہے
کہ ہے ہزاروں قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہوا

یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے
یہ جسکی ایک ضرب سے ، کمالِ فنِ حرب سے
کئی شقی گرئے ہوئے تڑپ رہے ہیں کرب سے
غضب ہے تیغ دوسرا کہ ایک ایک وار پر
اٹھی صدائے الاماں زبان شرق وغرب سے

یہ بالیقیں حسین ہے نبی کانورِ عین ہے
عبا بھی تار تار ہے تو جسم بھی فگار ہے
زمین بھی تپی ہوئی ، فلک بھی شعلہ بار ہے
مگر یہ مردِ تیغ زن یہ صف شکن فلک فگن
کمالِ صبر و تن دہی سے محو کارزار ہے

یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے
دلاوری میں فرد ہے بڑا ہی شیر مرد ہے
کہ جسکے دبدے سے دشمنوں کا رنگ زرد ہے
حبیبِ مصطفی ہے مجاہدِ خدا ہے یہ
کہ جسطرف اٹھی ہے تیغ بس خدا کا نام ہے

یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے
اُدھر سیاہ شام ہے ہزار انتظام ہے
اُدھر ہیں دشمنانِ دیں ادھر فقط امام ہے
مگر عجیب شان ہے غضب کی آن بان ہے
کہ جس طرف اُٹھی ہے تیغ بس خدا کا نام ہے

یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے
از حفیظ جالندھری
 

کرم کے آشیانے کی کیا بات ہے
آپ کے آستانے کی کیا بات ہے

کتنے نانے ہیں ان کے نواسے بھی ہیں
ابن حیدر کے نانے کی کیا بات ہے

فاطمہ و علی اور حسن پھر حسین
مصطفی کی گھرانے کی کیا بات ہے..
پھول میں مسکراہٹ ہے اپنی جگہ
آپ ﷺ کے مسکرانے کی کیا بات ہے

تک کے بولے نکیرین حاکم مجھے
مصطفی ﷺ کے دیوانے کی کیا بات ہے
 
Top