نو گيارہ - ايک دن ہزاروں کہانياں

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی سرزمين پر 9/11 کو ہونے والے دہشتگرد حملوں کے متاثرين کی ياد ميں – ايک دن اور ہزاروں کہانياں

Dm1e-_IJWs_AA69u8.jpg

"ہم 9/11 کے متاثرین کو یاد کرنے کےلئے دنیا بھر میں یکجاہونے والے لوگوں کے ساتھ شامل ہیں"، سيکريٹری خارجہ، مائک پمپيو

Dm1f-_7_Xg_AAaswx.jpg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
الف نظامی

لائبریرین
افغانستان ، عراق ، پاکستان میں لاکھوں بے گناہوں کے قتل عام کے مرتکب امریکہ کی دہشت گردی کے انمٹ نقوش
اوپڑ دی اینکس دی گڑگڑ دی ویپن آف ماس ڈسٹرکشن دے جھوٹ دی
 
2996 امریکیوں کے ساتھ ساتھ ان 48664 افغانوں ۔ 1690903 عراقیوں۔ اور پچاس ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کو ضرور یاد کیجئے گا جنہوں نے اس جرم کی سزا پائی جو انہوں نے نہیں کیا تھا۔
 
ایک دن نائن الیون کی فائیلیں بھی ان کلاسیفائڈ ہو جائیں گی اور تب پتہ چلے گا کہ سارا اسٹیج امریکہ کا سجایا گیا تھا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
افغانستان پر قابض امریکی افواج کا حریت پسند حسینی طالبان نے کچومر نکال دیا۔ یا علی حیدر صفدر فاتح خیبر
 
ربیع م

محفلین
افغان شہداء کی تعداد بہت کم لکھی ہے
میرے پاس موجود کسی دستاویز میں یہ ذکر تھا۔ اور وہ ایک پرانی دستاویز ہے یعنی آج یقینا زیادہ ہی ہوگا۔ لیکن فگرز ایسے منہ سے نکالنے سے تھوڑی ہو جاتے ہیں ۔ افغانستان میں یقینا شہادتیں بہت زیادہ ہیں میرے پاس یہی نمبرز تھے
 
Mr Fawad, we will wait for your reply /clarification/arguments on above news
اگرچہ۔ انسانی ۔ آزادی ۔ منطقی۔ ہمارا ریکارڈ ۔ دہشت گردی ۔ اسامہ ۔ زواہری۔ مقتدیٰ الصدر۔ صدر بوش۔ صدر اوہ بھاما۔ صدر ٹرمپ۔ بشار الاسد۔ صدام حسین۔ معمر قذافی۔ تیونس۔ افغانستان۔ پاکستان ۔طالبان ۔ اربوں ڈالر۔ امداد ۔ اخراجات ۔ سونا۔ پٹرول ۔ چوری ۔ داعش ۔ میڈیا ۔ مفروضے۔ یقینا۔ انسانی جان ۔ امریکہ ۔ بدمعاشیاں

اوپڑدی گڑ گڑ دی اینکس دی بے دھیانا۔۔ جیئے منٹو
 
تسی تے خلاصہ کڈھ دتا اے جناب!
you have presented the crux of propaganda.
 
جاسم محمد

محفلین
افغان شہداء کی تعداد بہت کم لکھی ہے
میرے پاس موجود کسی دستاویز میں یہ ذکر تھا۔ اور وہ ایک پرانی دستاویز ہے یعنی آج یقینا زیادہ ہی ہوگا۔ لیکن فگرز ایسے منہ سے نکالنے سے تھوڑی ہو جاتے ہیں ۔ افغانستان میں یقینا شہادتیں بہت زیادہ ہیں میرے پاس یہی نمبرز تھے
مختلف اندازوں کے مطابق یہ تعداد لاکھوں میں جاتی ہے۔
 
Fawad -

محفلین

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی معاشرے ميں اظہار رائے کی مکمل آزادی کی بدولت ہر موضوع پر آپ کو ہر نقطہ نظر کے خلاف يا حق ميں بے شمار مواد مل جائے گا۔ علاوہ ازيں ہر واقعے کے حوالے سے ايسی کہانياں بھی موجود ہيں جو آپ کو تخلياتی دنيا ميں لے جاتی ہيں جن کا حقيقت سے کوئ تعلق نہيں ہوتا۔ يہاں پر آپ کو ايسی دستاويزی فلميں بھی مل چا‏ئيں گی جن کی رو سے ايلوس پريسلے ابھی بھی زندہ ہے يا يہ کہ انسان نے چاند پر قدم نہيں رکھا۔ کيا تمام تر شواہد، عقل و فہم اور زمينی حقائق کو بھلا کر محض ان ستاويزی فلموں اور کسی شخص کی ذاتی رائے کی بنياد پر حقيقت سے انکار کرنا دانشمندی ہے؟

جہاں تک زير بحث رپورٹ کا تعلق ہے تو اس کا آغاز ايک ايسی ويب سائٹ سے ہوا جو بے سروپا اور جعلی کہانيوں کی دانستہ تشہير کے ليے شہرت رکھتی ہے۔ دلچسپ بات يہ ہے کہ اسی ويب سائٹ پر حال ہی ميں يہ دعوی بھی کيا گيا کہ بستر مرگ پر ايک برطانوی ايم آئ -5 کے سابق ايجنٹ نے اس بات کا اعتراف کيا کہ شہزادی ڈيانا کے مبينہ قتل کے پيچھے برطانوی حکومت کا ہاتھ تھا۔

ان دونوں رپورٹس ميں موازنہ کريں اور ديکھ ليں کہ کس طرح دو مختلف واقعات سے متعلق ايک جيسی کہانی گھڑی گئ ہے

Retired MI5 Agent Confesses On Deathbed: 'I Killed Princess Diana'

اس بے سروپا کہانی کو کئ ويب سائٹس پر جعلی ثابت کيا جا چکا ہے۔ ان ميں ايک لنک پيش ہے

Debunked: CIA Agent Confesses On Deathbed: ‘We Blew Up WTC7 On 9/11’ [HOAX]

ميں يہ بھی تجويز کروں گا کہ جب آپ انتہائ پرجوش انداز ميں نو گيارہ کے واقعے کے حوالے سے معلومات کی پڑتال کرتے ہیں تو اپنی تلاش صرف اسی مواد تک موقوف نہ رکھيں جو آپ کے مخصوص نقطہ نظر کی ترجمانی کرتا ہے۔ انٹرنيٹ پر جانے مانے ماہرين اور سائنسی کميونٹيز سے منسوب ايسی مستند معلومات بھی موجود ہيں جن کے ذريعے سازشی ويڈيوز ميں اٹھائے جانے والے تمام سوالات کے جوابات اور الزامات کی نفی موجود ہے

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Top