سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

یاز

محفلین
سیاسی لطائف کی بجائے اس لڑی کا نام اب "لطائفی سیاست" بھی رکھا جا سکتا ہے، کیونکہ اگلے کچھ (یا کافی) عرصے تک یہی کچھ دیکھنے کو ملنے کا بھرپور امکان ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
صد افسوس کہ دھرنے کی بھی شروع میں حمایت کی بلکہ جب کپتان نے شہر بند کرنے کا اعلان کیا تو فیصل آباد میں یونیورسٹی جونئیرز وغیرہ ملا کر بھرپور ساتھ دینے کا ارادہ تھا- لیکن کسی وجہ سے گھر جانا پڑا- تب تو یاز بھائی کو قائل کرنے کی بھی کوشش کی- دھرنے میں ہی جب کپتان راحیل شریف صاحب کے بُلانے پر کھسیانی ہنسی کے ساتھ جی ایچ کیو تب تبدیلی آنے لگی- :)
واقعی :)
کیا دھرنے میں شامل بھی ہوئے تھے؟ کچھ روداد با تصاویر ہو جائے پھر تو :idea2:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تین تین بار منی لانڈرنگ ہوتی ہو گی بھائی۔ یعنی پہلے پیسہ باہر بھیجا، پھر منگوا کے باہر بھیجا، پھر منگوا کے باہر بھیجا۔
غلط کام کرنے کے لیے کتنی محنت کرتے ہیں اور دماغ خرچ کرتے ہیں یہ لوگ!
اس سے آدھی محنت صحیح کام کرنے کے لیے کیوں نہیں کر لیتے؟! :D
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عبداللہ! مجھے آپ کی پنجابی بہت زیادہ مزہ دیتی ہے۔ اس وقت بھی میں کسی وجہ سے کچھ پریشان تھی لیکن اب بہت ہنسی آرہی ہے۔
میری دل سے نکلی دعائیں ہیں آپ کے لئے۔
اللہ آپ کو ہمیشہ ہمیشہ خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ دونوں جہانوں میں۔ آمین!
ثم آمین!
عبداللہ بھائی، یہ جاسمن نے کچھ ڈنڈی مار دی ہے دعا دینے میں، خیر فکر کی بات نہیں مکمل دعا یوں تھی۔ :)
اللہ آپ کو ہمیشہ ہمیشہ خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے اور املاء بھی درست فرمائے دونوں جہانوں میں۔ آمین
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جاسم محمد صاب اپنی ٹیم کے ذریعے اہل اقتدار کو مشورہ دیں کہ جب تک یہ چیف جسٹس ہیں عدالت سے دور رہیں- کرنا تو انہوں نے کچھ البتہ سستی جگتوں سے سارے امیج کی خاک اڑا دیں گے-

مجھے تھپڑ مارکر دکھائیں، چیف جسٹس کی عمران شاہ کی سخت سرزنش

عمران علی شاہ تشدد ازخود نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس اور عمران علی شاہ کے درمیان مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ آپ نے کیا سوچ کرشہری کوتھپٹر مارا،کوئی جانور کو بھی اس طرح نہیں مارتا۔چیف جسٹس نے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کی سخت سرزنش کی اور کہاکہ یہ ناقابل معافی جرم ہے، نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس نےسخت لہجےمیں عمران علی شاہ کوکہاکہ میں باہر آتا ہوں، مجھے مار کر دکھائیں۔ انھوں نے ریمارکس دئیے کہ عمران شاہ عوامی نمائندےہیں،اس طرح تشددکریںگے۔



عمران علی شاہ نے اظہار ندامت کرتےہوئے کہاکہ سوری سر، میں شرمندہ ہوں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ کیاسوری؟میں نےبچپن میں ملازم کوبیلٹ سےماراتھا۔میرےوالدنےبھی مجھےسبق سکھانےکیلئے2بارماراتھا۔عزت کاکوئی معاوضہ نہیں ہوتا۔چیف جسٹس کاکہناتھاکہ آپ کو بھی سر عام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے۔ چیف جسٹس نے داؤد چوہان سے پوچھا کہ آپ معاوضہ لےکربیٹھ گئے،معاف کیوں کیا؟ اس پر داؤد چوہان نے کہاکہ یہ میرےگھرپرچل کرنامزدگورنرکے ساتھ آئے تھے، اس
بہت سستے میں چھوٹ گئے ۔ :sad2:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قانون میں تبدیلی کر کے سزائیں کچھ اس طرح ترتیب دی جائیں۔
گھوری ڈالنے کی سزا: 50 ہزار روپے ڈیم فنڈ
بدمعاشی دکھانے کی سزا: 1 لاکھ روپے ڈیم فنڈ
ایک گالی دینے کی سزا: 10 لاکھ روپے ڈیم فنڈ
ایک تھپڑ مارنے کی سزا: 30 لاکھ روپے ڈیم فنڈ
چوری کی سزا: 50 لاکھ روپے ڈیم فنڈ
ڈاکے کی سزا: 80 لاکھ روپے ڈیم فنڈ
کرپشن کی سزا: 1 کروڑ روپے ڈیم فنڈ
اغوا کرنے کی سزا: 2 کروڑ روپے ڈیم فنڈ
قتل کی سزا: 5 کروڑ روپے ڈیم فنڈ
بغاوت کی سزا: 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ
وغیرہ وغیرہ
ایک شق املاء کی بھی شامل کی جائے۔ :D
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top