جاسمن

لائبریرین
جاسمن ، کتاب کو فارمیٹ کرنے اور پھر ای بک بنانے کے لیے بہتر یہ ہو گا کہ گوگل ڈاکس کا استعمال کیا جائے۔ گوگل ڈاکس کو باآسانی شیئر کیا جا سکتا ہے اور اس پر کئی لوگ ایک ساتھ کام بھی کر سکتے ہیں اور پھر اس سے ای بک بنانا بھی آسان ہے۔
السلام علیکم۔
محب!
میں نے اسے دیکھا ہے۔ لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی۔ مہربانی فرما کے میری راہنمائی کیجیے گا۔
 

جاسمن

لائبریرین
اتنی پیاری لگ رہی ہے جوڑی۔
خاتونِ اوّل اور وزیراعظم صاحب
سفید گاؤن اور کالی شیروانی دونوں زبردست ہیں۔
 
مجھے آج کل ڈائری لکھنے کا شوق چڑھا ہوا ہے.روز رات میرے دن کی راوداد لکھ کر سوتی ہوں.کس سے ملی کیا کھایا پہنا کس کس سے بات کی وغیرہ وغیرہ.ہر روز ڈائری لکھنے کے بعد سوچتی ہوں کہ اس میں کوئی کام بھی اتنا اچھا نہیں ہے.اور پھر کہ کل کچھ ایسا کروں گی جس کو لکھنے کے بعد محسوس ہو کہ اج میں نے کوئی اچھا کام کیاہے.لیکن اگلا دن پھر ایسا ہی گزار جاتا ہے..
 

ام اویس

محفلین
معمول کے مطابق بہت زیادہ مصروفیت ہے اور دماغ چل رہا ہے لیکن کوئی مختصر موضوع ہاتھ نہیں لگ رہا کہ ایک ہی نشست میں مکمل ہوجائے اور کم ازکم ذہن کچھ پرسکون ہوجائے
 

سین خے

محفلین
"اگر کسی شخص نے کسی یہودی یا آتش پرست کو اے کافر ! کہہ کر خطاب کیا ، جس سے اس کی دل آزاری ہوئی ، تو ایسا خطاب کرنے والا گنہگار ہوگا” (فتاوی عالمگیر یہ ص ۵۹ ج ۵)
 

عرفان سعید

محفلین
"اگر کسی شخص نے کسی یہودی یا آتش پرست کو اے کافر ! کہہ کر خطاب کیا ، جس سے اس کی دل آزاری ہوئی ، تو ایسا خطاب کرنے والا گنہگار ہوگا” (فتاوی عالمگیر یہ ص ۵۹ ج ۵)
یہودی تو اہلِ کتاب ہیں۔ اسی خدا کو ماننے والے ہیں جس کے سامنے ہم سر بسجود ہوتے ہیں۔ تورات کےاحکامات کے پیرو ہیں۔ اللہ نے انہیں کافر نہیں قرار دیا تو ہم کون ہوتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
اسلام آباد کے رہائشیوں سے عید کے موقع پر ایک سوال ضرور ہوتا ہے کہ عید کہاں کرنی ہے؟
ہم نے شروع سے عید اسلام آباد میں ہی کی ہے اور اس وقت بھی کی ہے، جب اسلام آباد عیدین پر بالکل خالی ہو جایا کرتا تھا۔ اب تو پھر کافی شہری اسلام آباد میں ہی عید کرتے ہیں، خاص طور پر بقر عید ۔
ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اب جو نسل پروان چڑھ چکی ہے، وہ یہیں پلی بڑھی اور اپنے آبائی علاقوں سے اتنا تعلق نہیں رکھتی۔
البتہ ایسے افراد جو ملازمت یا پڑھائی کے سلسلہ میں اکیلے ہی یہاں رہائش پذیر ہیں، وہ اپنے گھر جا کر ہی عید کرتے ہیں۔
اسی سبب آج صبح بھی ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی، کہ بہت سے ایسے ملازمت پیشہ افراد اپنے شہروں کو جا چکے ہیں، اور تعلیمی اداروں میں آج سے ہی چھٹیاں ہیں۔
دفتر میں حاضری بیس فیصد بھی نہیں ہے۔ بور ترین دن گزرنے کا امکان ہے۔
 

سید عمران

محفلین
یہودی تو اہلِ کتاب ہیں۔ اسی خدا کو ماننے والے ہیں جس کے سامنے ہم سر بسجود ہوتے ہیں۔ تورات کےاحکامات کے پیرو ہیں۔ اللہ نے انہیں کافر نہیں قرار دیا تو ہم کون ہوتے ہیں۔

انبیاء اور سماوی کتب سے متعلق اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے کہ جو تمام آسمانی کتب بشمول قرآن کا انکار کرے وہ مسلمان نہیں ،جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سمیت کسی ایک بھی نبی کو نہ مانے وہ بھی مسلمان نہیں اور جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم نہ کرے وہ مسلمان نہیں۔
اسلام اور کفر دو واضح چیز ہیں، ان کے درمیان کچھ نہیں،یا تو انسان مسلمان ہے یا غیر مسلم۔
البتہ غیر مسلم کے ساتھ بدتمیزی کرنا بالکل صحیح نہیں، انہیں بدتمیزی سے کافر، منحوس ، خبیث وغیرہ جیسے کسی بھی ایسے نام سے نہیں پکارنا چاہیے جو انہیں ناگوار گزرے۔
اخلاق کا مظاہرہ کرنا الگ چیز ہے اور عقیدے کی حفاظت کرنا الگ!!!
 
Top