اجینوموتو المعروف چائینہ نمک، مزےدار مگر مُضرصحت

سید عمران

محفلین
سفید سرکہ بھی مصنوعی ہے۔
سویا ساس کے بارے مجھے نہیں پتہ۔لیکن شبہ ہے کہ باقی سب کی طرح وہ بھی مصنوعی ہو۔
برائلر سے بھی میں پرہیز کی کوشش کرتی ہوں۔ کوشش ہوتی ہے کہ دیسی انڈے استعمال ہوں۔ سبزی پلاؤ بہترین دیسی پلاؤ ہے۔
کیا سبزی پلاؤ چائینیز فرائڈ رائس کو کہہ رہی ہیں؟؟؟
 
سین خے

محفلین
ایم ایس جی ہے محفوظ لیکن کسی حد تک متنازع پراڈکٹ بن چکی ہے۔ مجھے بھی کافی لوگوں نے ایم ایس جی پرہیز کرنے کا کہا تھا۔ میں نے کافی سرچ کیا پر صحیح سائنسی دلائل کی کمی محسوس ہوئی۔ پرہیز میں نے ڈر کے مارے کر لیا۔

ویسے یہ صرف اجینوموتو سالٹ میں ہی صرف موجود نہیں ہوتا ہے بلکہ چکن کیوبز، چپس، چکن پاوَڈر اور دوسرے قسم کے سیزنگ پاوَڈر وغیرہ میں عام پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ باہر کے کھانوں میں یہاں کم از کم کراچی میں تو تقریباً ہر کوئی سیزنگ کے طور پر ضرور ہی استعمال کرتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
کیا آپ آرگینک فوڈ استعمال کرتی ہیں؟ ورنہ اس سے آگے مصنوعی اور غیر مصنوعی کی تقسیم ازخود مصنوعی ہے۔
عثمان!
ایسی کوئی شرط نہیں کہ مکمل نامیاتی خوراک ہو۔ میرے ذاتی خیال میں ایسا تصور کرنا خوش فہمی ہے۔
ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں کہ کھانے پینے کے لئے ایسی اشیاء استعمال کریں جو زیادہ فائدہ مند اور کم نقصان دہ ہوں۔
اور اس خواہش کے لئے ہمیں خود پہ کچھ پابندیاں لگانا پڑتی ہیں۔ کسی چیز کو چھوڑنا پڑتا ہے اور کسی چیز کی مقدار کم کرنی پڑتی ہے۔ کسی ایسی چیز کو اپنانا ہوتا ہے جو ذائقہ میں اتنی اچھی نہ ہو لیکن فوائد میں بہترین ہو۔
جیسے صاحب کے لئے ڈاکٹر کی ہدایت پہ ہم نے بڑا گوشت پکانا بہت زیادہ حد تک بند کر دیا ہے۔ ہمیں چونکہ دیسی انڈے آسانی سے مل جاتے ہیں چند قابلِ اعتماد جگہوں سے سو فارمی کم آتے ہیں۔ لیکن جب دیسی ختم ہوجائیں تو ہم فارمی بھی لے لیتے ہیں۔ دیسی مرغیاں مل جاتی ہیں لیکن کبھی کبھی ہم فارمی مرغی بھی بنا لیتے ہیں۔ یہ چند مثالیں ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
اس بہترین ڈش کی بہترین ترکیب نہیں مل سکتی کیا؟؟؟
عام سی ڈش ہے۔ جیسے ہم آلو والے چاول/تہری بناتے ہیں تو بس آلو کے ساتھ اور مختلف سبزیاں۔۔۔گاجر، مٹر اور شملہ مرچ بھی چھوٹی کٹی ہوئی ڈال لیتے ہیں۔ ٹماٹر/ دہی یا دونوں۔ ہری مرچ۔ پسا گرم مصالحہ۔ ثابت زیرہ۔
اگر گوشت بھی شامل کر لیں تو اور مختلف ذائقہ مل سکتا ہے۔پلاؤ کی طرح بھی بنایا جا سکتا ہے اور ابلی ہوئی گول بوٹیاں چھوٹی کر کے شامل کی جا سکتی ہیں۔
 
عثمان

رائتہ سلاد بھی ساتھ رکھا جاسکتا ہے۔ کوک، لسی ، سکنجبین بھی چلے گی۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
عام سی ڈش ہے۔ جیسے ہم آلو والے چاول/تہری بناتے ہیں تو بس آلو کے ساتھ اور مختلف سبزیاں۔۔۔گاجر، مٹر اور شملہ مرچ بھی چھوٹی کٹی ہوئی ڈال لیتے ہیں۔ ٹماٹر/ دہی یا دونوں۔ ہری مرچ۔ پسا گرم مصالحہ۔ ثابت زیرہ۔
اگر گوشت بھی شامل کر لیں تو اور مختلف ذائقہ مل سکتا ہے۔پلاؤ کی طرح بھی بنایا جا سکتا ہے اور ابلی ہوئی گول بوٹیاں چھوٹی کر کے شامل کی جا سکتی ہیں۔
آپی ہمارے گھر تو بنتے ہی یہی چاول ہیں۔۔ خاص طور سے سردیوں میں۔۔کیونکہ سردیوں مٹر،شملہ مرچ ذرا آسانی سے مل جاتے ہیں :)
 
چائینیز فرائڈ رائس کی جگہ دیسی سبزی پلاؤ بہترین ہے جو آج کل بنانا کم ہوتا جا رہا ہے۔
ویسے یہ دونوں کافی مختلف ڈشز ہیں۔ اور ان کے لوازمات میں بھی فرق ہے۔ :)

چائنیز کا تو جب تک پورا پیکج نہ ہو، مزا نہیں آتا۔
چکن کارن سوپ، چکن فرائڈ رائس، چکن منچورین، وغیرہ وغیرہ۔ :)
 
حیرت ہے پولیو ہے چائنہ سالٹ ہے مفاد ہے بس
غم یہ ہے مزیدار ہے ذائقے دار ہے کوئی بهی برانڈ غریب اس کا شکار ہے امیر کے پاس اس کی نقصانات علم بهی ہے اور مالی وسائل بهی جبکہ غریب کہ پاس ان جیسے مصالحہ جات اور دوسرے کیمیکل اجزا کے متعلق علم بهی نہیں نقصانات کا اور مالی وسائل بهی نہیں
 
Top