دو ملین پیغامات کے بعد۔۔

زیک

مسافر
یعنی آپ majority is authority کے اصول کا احترام کرتے ہیں؟؟
کافی گھمبیر سوال ہے۔

اگر بات innovation کی ہو تو وہ اکثریت کی بات مان کر کافی مشکل ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر اکثریت نے آپ کی جدید پروڈکٹ رد کر دی تو پھر نیو کوک سے واپس کلاسک کوک کی طرف ہی جانا پڑتا ہے۔

اگر دنیا بدلنی ہے تو اکثریت کی پروا کئے بغیر ہی یہ ممکن ہے لیکن اگر یہ تبدیلی اکثریت نے بعد میں رد کر دی تو پھر وائے ناکامی
 
جاسمن

لائبریرین
تمام دوستوں سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہم کوئی یکطرفہ فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اور آپ سے بھی گزارش ہے کہ رائے قائم کرنے میں جلدی نہ کریں۔ ہمارے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں جن دوستوں کو تحفظات ہیں، میں انہیں سمجھ سکتا ہوں۔ جب ہم نے پی ایچ پی بی بی سے وی بلیٹن پر شفٹ کیا تھا، وہ تبدیلی بھی کئی لوگوں کو پسند نہیں آئی تھی۔ یہی معاملہ تقریبا ہر تبدیلی کے موقعے پر رہا ہے۔ اس مرتبہ ہمارا پلان قدرے ریڈیکل نوعیت کا ہے اور یقینا اس سے کچھ کنفیوژن بھی پھیلی ہوئی ہے۔ ابھی ہمیں وقت نہیں ملا ہے کہ ہم نئی سائٹ کے بارے میں تفصیل سے بات کر سکیں۔ ہو سکتا ہے کہ ایک مرتبہ مزید تفصیلات جاننے کے بعد آپ کے تحفظات دور ہو جائیں۔ اس کے بعد بھی اگر ہمیں لگا کہ اکثریت کی رائے موجودہ سیٹ اپ کو برقرار رکھنے کی ہے تو ہم اس کی مخالفت نہیں کریں گے۔ لیکن پلیز ابھی سے نئے منصوبوں کے خلاف محاذ کھڑا نہیں کریں۔ :)
ہائے نہیں۔ محاذ کوئی نہیں کھڑا کر رہا خدانخواسطہ۔ بس اپنی رائے اور ایک دوسرے سے بات چیت چل رہی ہے ۔ ہر شخص ابھی اِبہام کا شکار ہے اور اِسی کشمکش میں اک دوجے سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ شاید دوجے کو زیادہ پتہ ہے۔:)
 
لاریب مرزا

محفلین
کافی گھمبیر سوال ہے۔

اگر بات innovation کی ہو تو وہ اکثریت کی بات مان کر کافی مشکل ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر اکثریت نے آپ کی جدید پروڈکٹ رد کر دی تو پھر نیو کوک سے واپس کلاسک کوک کی طرف ہی جانا پڑتا ہے۔

اگر دنیا بدلنی ہے تو اکثریت کی پروا کئے بغیر ہی یہ ممکن ہے لیکن اگر یہ تبدیلی اکثریت نے بعد میں رد کر دی تو پھر وائے ناکامی
ہماری تو یہی دعا ہے کہ تبدیلی ہمیں موجودہ محفل سے زیادہ اچھی لگے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی!! محاذ تو کوئی بھی کھڑا نہیں کر رہا۔ :) رائے دی اور لی جا رہی ہے۔ ڈسکشن میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ محاذ کھڑا کرنا کچھ زیادہ ہی ہو گیا۔ :)

لاریب بہن، آراء شوق سے دیں۔ محاذ کھڑے ہونے میں دیر کہاں لگتی ہے، اسی لیے درخواست کی تھی۔ :)
اس کا خطرہ اس لیے بھی ہے کہ ہماری طرف سے اپڈیٹ ملنے میں تاخیر ہو سکتی ہے اور اسی لیے قیاس آرائیاں بھی زیادہ ہوں گی۔ :)
 
آپ کو کم از کم اتنا یقین تو ہونا چاہیے کہ جو لوگ رائے دے یا لے رہے ہیں وہ محاذ آرائی کی طرف نہ جائیں گے۔ یہ موضوع کچھ تشویش یا اردو محفل سے انسیت کے باعث ڈسکس ہو رہا ہے نہ کہ ہنگامہ آرائیوں کے لیے۔ :) یا تو یہ آپ اعلان کر دیجیے کہ اس لڑی میں ہمارے فیصلے کی خلاف رائے ہر گز ہر گز نہ دی جائے چاہے وہ تشویش بھری ہی ہو۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ :)

میں پھر یہی بات دہرانا چاہوں گا کہ ہم کوئی یکطرفہ فیصلہ نہیں کریں گے، لیکن پلیز ہمیں بھی نئے منصوبوں کی تفصیل طے کرنے کی مہلت دیں۔ اس میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔ یہ محفل ہمیں بہت عزیز ہے اور ہم اس کی رونق ہر صورت قائم رکھیں گے۔ :)
 
Anas naz

محفلین
ذاتی طور پر مجھے یہ اقدام متاثر نہیں کر رہا ۔ اسکی خاص وجہ ہم تویل عرصے سے اسکے ساتھ ہیں اور کافی لوگوں کی اعلیٰ کاردگی بھی اس محفل کو یہاں تک لانے میں شامل ہے جو کہ تیرہ سال بعد حاصل ہوئی ہے ۔ اس فارم کو ریڈ اونلی کردینا اور سب کا ایک بار پھر سے محنت کرنا نا انصافی ہے۔ اور پھر سرچ انجن رینکنگ بھی کوئی بلا ہے اسکا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ تیرہ سال بعد محفل کو یہ درجہ میسر ہے کہ اگر اردو کا کوئی فقرہ یا تحریر سرچ کی جائے تواس فورم میں کہیں نا کہیں سے کوئی پوسٹ سرچ انجن اپنے نمایاں صفحات میں شامل کردیتا ہے ۔’’اسی وجہ سے میں نے بھی اس فورم کو جوائن کیا‘‘ جو کہ نئے فورم کے لیے آسان کام نہیں ہے۔
یقیناً منتظمین نے میرے سے اچھا سوچا ہوگا ۔
 
فاخر رضا

محفلین
نبیل بھائی آپ سے ایک گزارش ہے امید ہے آپ اس پر ہمدردانہ غور فرمائیں گے
محفل کے سرورق پر لڑیوں کی تعداد دس سے بڑھا کر تیس کردیں. اگر ممکن ہو تو قارئین کو اس کی تعداد طے کرنے کا اختیار دے دیں تاکہ وہ اپنے ڈیسک ٹاپ کے مطابق لڑیوں کی تعداد کا تعین کرسکیں
اس طرح سے اس محفل میں بہت زیادہ افراد اپنے تاثرات کا اظہار کریں گے اور یہ محفل تیزی سے بڑھے گی
 
زیک

مسافر
بدقسمتی سے ڈسکورس کے استعمال کی صورت میں اردو فورمز کی ایک اہم فیچر یعنی اردو یوزر نیم دستیاب نہیں ہوں گے۔ ڈسکورس میں یوزر نیم صرف سادہ ascii کیریکٹر ہو سکتے ہیں، یعنی کہ عام انگریزی حروف۔ اس معاملے پر ڈسکورس کے ڈیویلوپرز کا مؤقف کافی سخت ہے اور اس میں تبدیلی کرنے پر وہ کسی صورت میں آمادہ نہیں ہیں۔
اگرچہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ ڈسکورس کے ڈیویلپرز نے یہ فیصلہ کیوں کیا لیکن انٹرنیشنلائزیشن اور لوکلائزیشن کے اعتبار سے یہ ان کی ایک بھیانک غلطی ہے۔ یونیکوڈ یوزرنیم پر کافی قدغن لگانے کی ضرورت ہے کہ یونیکوڈ حروف میں بہت کچھ شامل ہے لیکن اسے آسکی تک محدود کرنا دنیا کی کافی زبانوں کو مکمل طور پر سپورٹ نہ کرنے کے برابر ہے اور آج سے دس پندرہ سال پہلے کی سافٹویر اور انٹرنیٹ کی یاد دلاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
کیا یہ ممکن ہے کہ اردو محفل کے بعض مستقل نوعیت کے سلسلوں کو نئے پلیٹ فارم پر بعینہ منتقل کر دیا جائے۔ مثال کے طور پر محمد وارث بھیا کی شروع کردہ یہ لڑی فارسی شاعری ۔ خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ اگر ریڈ اونلی اسٹیٹ میں چلی جاتی ہے تو ہمیں ذاتی طور پر بہت دکھ ہو گا۔ اردو محفل میں ایسے کئی مستقل نوعیت کے سلسلے ہیں جن کی نشان دہی کی جا سکتی ہے۔ کیا ہی بہتر ہو کہ کوئی ایسا حل برآمد ہو جائے کہ یہ مواد کم از کم کاپی پیسٹ ہو کر نئے پلیٹ فارم پر منتقل ہو جائے تاکہ ایسا ہر سلسلہ نئے سرے سے شروع کرنے کی نوبت نہ آئے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگرچہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ ڈسکورس کے ڈیویلپرز نے یہ فیصلہ کیوں کیا لیکن انٹرنیشنلائزیشن اور لوکلائزیشن کے اعتبار سے یہ ان کی ایک بھیانک غلطی ہے۔ یونیکوڈ یوزرنیم پر کافی قدغن لگانے کی ضرورت ہے کہ یونیکوڈ حروف میں بہت کچھ شامل ہے لیکن اسے آسکی تک محدود کرنا دنیا کی کافی زبانوں کو مکمل طور پر سپورٹ نہ کرنے کے برابر ہے اور آج سے دس پندرہ سال پہلے کی سافٹویر اور انٹرنیٹ کی یاد دلاتا ہے۔

میری دانست میں ڈسکورس کا یوزر آئی ڈی کے لیے استعمال قدیم انٹرنیٹ کی مانند نہیں ہے۔ پرانے دور کے سوفٹویر میں یونیکوڈ کی سپورٹ کا خیال نہیں رکھا جاتا تھا۔ لیکن اسے بھی بآسانی پیچ کر کے اردو کے لیے استعمال کرنا ممکن تھا، جیسا کہ پی ایچ پی بی بی اور دوسرے سوفٹویر کے ساتھ کیا گیا تھا۔ ڈسکورس میں معاملہ الٹ ہے۔ اس میں یونیکوڈ سپورٹ موجود ہے لیکن یوزر آئی ڈی پر زبردستی آسکی کیریکٹرز کی قدغن لگائی گئی ہے۔ تکنیکی طور پر اس کا حل زیادہ مشکل نہیں ہے۔ صرف ایک ریگولر ایکسپریشن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ لیکن اس کے لیے یہ معلوم کرنا ہوگا کہ اس کا باقی سوفٹویر کے استعمال پر کیا اثر پڑے گا۔ اور براہ راست کوڈ میں تبدیلی بھی قدرے ناپسندیدہ شمار کی جاتی ہے۔ اگر پلگ ان استعمال ہو سکے تو بہتر رہے گا۔ لیکن یہ سب قیاس آرائیاں ہیں۔ ابھی کئی تجربات کی ضرورت ہے۔
 
زیک

مسافر
اس کے لیے یہ معلوم کرنا ہوگا کہ اس کا باقی سوفٹویر کے استعمال پر کیا اثر پڑے گا۔
اسی وجہ سے یہ موازنہ کیا تھا۔ اکثر اوقات جب پروگرامر یہ سمجھتے ہیں کہ کوئی فیلڈ محض آسکی میں ہو گا تو وہ جا بجا کوڈ اسی طرح لکھتے ہیں اور اس کے اثرات ہر طرف ہوتے ہیں۔ یہ بات موویبل ٹائپ اور پی ایچ پی بی بی کو یونیکوڈ اردو کے لئے استعمال کرنے میں بھی سامنے آئی تھی کہ پیچ صرف ایک جگہ نہیں لگانا پڑتا تھا
 
اگرچہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ ڈسکورس کے ڈیویلپرز نے یہ فیصلہ کیوں کیا لیکن انٹرنیشنلائزیشن اور لوکلائزیشن کے اعتبار سے یہ ان کی ایک بھیانک غلطی ہے۔ یونیکوڈ یوزرنیم پر کافی قدغن لگانے کی ضرورت ہے کہ یونیکوڈ حروف میں بہت کچھ شامل ہے لیکن اسے آسکی تک محدود کرنا دنیا کی کافی زبانوں کو مکمل طور پر سپورٹ نہ کرنے کے برابر ہے اور آج سے دس پندرہ سال پہلے کی سافٹویر اور انٹرنیٹ کی یاد دلاتا ہے۔
میری دانست میں ڈسکورس کا یوزر آئی ڈی کے لیے استعمال قدیم انٹرنیٹ کی مانند نہیں ہے۔ پرانے دور کے سوفٹویر میں یونیکوڈ کی سپورٹ کا خیال نہیں رکھا جاتا تھا۔ لیکن اسے بھی بآسانی پیچ کر کے اردو کے لیے استعمال کرنا ممکن تھا، جیسا کہ پی ایچ پی بی بی اور دوسرے سوفٹویر کے ساتھ کیا گیا تھا۔ ڈسکورس میں معاملہ الٹ ہے۔ اس میں یونیکوڈ سپورٹ موجود ہے لیکن یوزر آئی ڈی پر زبردستی آسکی کیریکٹرز کی قدغن لگائی گئی ہے۔ تکنیکی طور پر اس کا حل زیادہ مشکل نہیں ہے۔ صرف ایک ریگولر ایکسپریشن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ لیکن اس کے لیے یہ معلوم کرنا ہوگا کہ اس کا باقی سوفٹویر کے استعمال پر کیا اثر پڑے گا۔ اور براہ راست کوڈ میں تبدیلی بھی قدرے ناپسندیدہ شمار کی جاتی ہے۔ اگر پلگ ان استعمال ہو سکے تو بہتر رہے گا۔ لیکن یہ سب قیاس آرائیاں ہیں۔ ابھی کئی تجربات کی ضرورت ہے۔

ڈسکورس میں آئی ڈی کا قصہ زین فورو وغیرہ کی نسبت قدرے مختلف ہے۔ اس میں نام اور آئی دو علیحدہ اجزا ہیں۔ اسے آسکی کیریکٹر اسپیس تک محدود کرنے کے پیچھے یونیکوڈ سپورٹ کو محدود کرنا نہیں بلکہ کراس انسٹینس کمپیٹبلٹی کو بہتر کرنا مقصود ہے۔ لوکل کانٹیکسٹ میں تو محض آئی ڈی پر گزارا کیا جا سکتا ہے، لیکن کسی دوسرے ڈسکورس انسٹینس میں اپنی شناخت استعمال کرنے کے لیے ڈومین نیم کا نیم اسپیس استعمال کیا جا سکتا ہے، ٹھیک اسی طرح جیسے ای میل پتا۔ آئی ڈی کو لے کر ان کی کوشش رہی ہے کہ اس میں ٹوئیٹر ہینڈل جیسے حدود و قیود ہوں۔ پہلے ہمیں یوزر آئی ڈی یونیکوڈ میں نہ ہونے پر شکایت تھی، لیکن یہ معاملہ سمجھنے کے بعد جاتی رہی۔ البتہ جو بات پریشان کن ہے وہ یہ کہ مراسلوں میں ناموں کو مینشن کرنے کے لیے فی الحال یوزر آئی ڈی ہی واحد ذریعہ ہے۔ اگر زین فورو کی طرح نام کی مدد سے مینشن کرنے کی سہولت شامل کر دی جائے تو بہتر ہو گا۔ ظاہر ہے کہ اس میں نام منفرد نہیں ہوتے اس لیے مینشن کرتے ہوئے یو یوزر ٹیگ بنے گا اس میں منتخب کردہ رکن کی آئی ڈی ایک ایٹریبیوٹ کی صورت شامل ہو گی۔ اس بارے میں ہم نے بہت پہلے ان کی میٹا سائٹ پر گفتگو کی تھی، اس پر کسی پیش رفت کا اب مجھے علم نہیں۔ :) :) :)
 
جاسم محمد

محفلین
جان بھائی سب خیریت ہے نا؟
6hTtzUw.jpg
 
Top