پاکستانی مصنوعات اور ہماری ترجیحات

فرحت کیانی

لائبریرین
نشاط لینن کی بیڈ لینن ، کشن کورز، میز کے کپڑے، ٹی کوزی وغیرہ سب اعلی معیار کے حامل ہیں۔ پہننے کے کپڑے تو اچھے ہیں ہی اور سب سے بڑی بات کہ افورڈیبیلٹی بھی ہے۔
 

حسیب

محفلین
آئس کریم میں اِگلو!!!

اگلو شاذ ہی کہیں ملتی ہے۔

حالانکہ والز کے مقابلے میں اگلو کا ذائقہ کہیں بہتر ہوتا ہے۔
یمی آئس کریم
اگلو کا تو کبھی نام نہیں سنا۔ شاید وہ سندھ میں ہی ہو۔
والز چونکہ آئس کریم نہیں ہوتی اس لیے ڈیری آئس کریم کا ذائقہ اس سے بہتر ہوتا ہے
 

جاسمن

لائبریرین
اگر دستیاب نہیں تو وہاں اس کی ایجنسی کھولنی چاہیے، بہت ہی منافع رہے گا. سید عمران محمد عدنان اکبری نقیبی اور آپ مل کر ایجنسی کھول لیں اور مزے اڑائیں کمپنی سیل مین کے لیے تنخواہ بھی دے گا اور بھی بہت سی آفرز، اور ایک مخصوص علاقہ بھی جہاں تک آپ اپنی سیل پہنچا سکتے ہو. اس علاقے میں کوئی اور گورمے کی ایجنسی نہیں کھول سکے گا

تجویز شاندار ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
واہ۔۔۔!

کیا پارٹنرشپ بنائی ہے۔ :)

ویسے کراچی والے گورمے سے نا بلد ہیں۔ اور کوک پیپسی اور ٹی وی اشتہاروں کے عاشق۔ نہ جانے کیا نتیجہ ہو۔

کوئی بھی پروڈکٹ پہلی بار ہی پزیرائی نہیں پاتی۔ کچھ محنت تو کرنی پڑتی ہے۔
مناسب تشہیر کی جائے تو کامیابی ہو سکتی ہے۔
میرا خیال ہے کہ اے خان کی تجویز شاندار ہے۔
میں نہ ہوئی کراچی میں۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
شیمپو غالباً میڈی کیم کا بھی آتا ہے۔

لیکن پینٹین کے علاوہ مجھے کوئی بھی شیمپو سمجھ نہیں آتا۔

مجھے پاکستانی اچھے شیمپو اور لوشن کی عرصہ سے تلاش ہے۔
بائیو آملہ طویل عرصہ استعمال کیا۔ لیکن شاید ایک ہی شیمپو طویل عرصہ تک استعمال کیا جائے تو فائدہ کے بجائے نقصان دینے لگتا ہے۔ اور اس کی پیکنگ بھی پُرکشش نہیں ہے۔ بچے پیکنگ سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔
کوئی اچھا پاکستانی لوشن ابھی تک مجھے نہیں مل سکا۔
 

زیک

مسافر
یاد ہے کہ جب ہم پاکستان واپس گئے تو صرف پولکا آئسکریم ملتی تھی اور وہ بھی کم ہی ذائقوں میں۔ کچھ سال بعد یمی آئی جو پولکا سے بہتر تھی۔ پھر دونوں کے نئے ذائقے بھی آنا شروع ہوئے۔ اسلام آباد جناح سپر میں یمیز 36 بھی کھلی۔
 

جاسمن

لائبریرین
یمی ملتی نہیں تھی، چمن لاہور کی آئس کریم پسند تھی لیکن وہ بھی مصنوعی ہے تو جو کبھی لاہور جا کر خاص طور سے چمن کی آئس کریم کھانے جاتی تھی ، چھوڑ چکی اور اس کے بعد طویل عرصہ سے بازاری اشیاء بہت حد تک نہیں کھاتی۔ کبھی کبھار دل چاہے تو گھر میں گولہ بنا لیا یا دودھ میں کچھ ملا کر فریز کر کے کھا لیا۔
 

حسیب

محفلین
یاد ہے کہ جب ہم پاکستان واپس گئے تو صرف پولکا آئسکریم ملتی تھی اور وہ بھی کم ہی ذائقوں میں۔ کچھ سال بعد یمی آئی جو پولکا سے بہتر تھی۔ پھر دونوں کے نئے ذائقے بھی آنا شروع ہوئے۔ اسلام آباد جناح سپر میں یمیز 36 بھی کھلی۔
پولکا والز نے خرید لی تھی
یہ کب کی بات ہے؟؟

مجھے یاد ہے شاید دو ہزار کے لگ بھگ لاہور ہائیکورٹ میں کیس ہوا تھا تو والز پر آئس کریم لکھنے کی پابندی لگی تھی. یمی والوں نے اس کیس کا فیصلہ اخبارات میں اشتہارات کی شکل میں شائع کیا. کچھ دیر بعد ہی والز نے پولکا خرید لی.
یمی نے اس وقت والز کے ساتھ اچھا مقابلہ کیا تھا. مگر بعد میں بری مارکیٹنگ کی وجہ سے کافی پیچھے رہ گئے
 
آخری تدوین:
Top