YOLO کیا ایک باطل نظریہ ہے؟

سید رافع

محفلین
You Only Live Once یا مختصرا YOLO زندگی کو بھرپور انداز میں گزارنے کا فلسفہ ہے۔ اس فلسفے کے تحت انسان کو ایک ہی دفعہ زندگی ملتی ہے سو اس کو خوب سے خوب تر کی جستجو میں لگا دئے۔ زندگی افسردہ یا مایوس ہو کر بیٹھنے کا نام نہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے اور انکو نکھارنے کا نام ہے۔ یہ تشریح بہت خوبصورت ہے کیونکہ اس سے انسان علم و ہنر میں کمال حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور زندگی کے ہر ہر لمحے کو قیمتی جانتا ہے۔ یہ ایک مومنانہ فلسفہ ہے جس میں ہر دم تبدیلی ہے اور ہر دم ترقی ہے۔ اس طریق پر اس فلسفے پر عمل کرنے والے بہت معصوم، خوشگوار، انسان دوست، مخلص، محبت کرنے والے علم دوست لوگ ہوتے ہیں۔

اس فلسفے کی ایک دوسری تشریح یہ بھی ہے کہ کیونکہ انسان کو جلد ہی مر جانا ہے سو جلد از جلد حرام حلال کی تمیز کیے بغیر زندگی کے مزے لے لو۔ یہ اکثر ملحدوں کا فلسفہ ہے جو آخرت کی زندگی پر یقین نہیں رکھتے۔ ملحد یہ نہیں مانتا کہ اس دنیا سے زیادہ خوبصورت نظارے، محل، کپڑے، نہریں، فلک و زمین اور عورتیں آخرت میں مل جائیں گی سو وہ مرنے سے پہلے دنیا کی ہر پہاڑی کو دیکھ لینا چاہتا ہے، ہر سمندر میں میں ڈبکی لگا لینا چاہتا ہے، ہر شہر میں کچھ روز بسیرا کر لینا چاہتا ہے اور ہر عورت سے کچھ چکھ لینا چاہتا ہے۔ ظاہر ہے یہ ممکن تو نہیں کیونکہ دنیا میں سیر و تفریح رقم مانگتی ہے سو ملحد سخت مایوس اور غمزدہ انسان ہوتا ہے۔ یہ اللہ کو نہ ماننے کا ادنی نظارہ ہے جو اس دنیا میں ہی دیکھا جا سکتا ہے۔
 
نسیم زہرہ

بہت خوب
پیرا-۱
زندگی میں کچھ لوگ جو بالکل زندگی کی طرح ہوتے ہیں بھی صرف ایک بار ملتے
پیرا-۲
اور میں اپنے آپ کو پاک صاف نہیں کہتا کیونکہ نفس (امارہ انسان کو) برائی سکھاتا ہے۔ مگر یہ کہ میرا اللہ رحم کرے‘‘( یوسف ۵۳)
 
ہم سب کا کچھ نا کچھ پر ایمان ہے۔ اگر ایک ایمان رکھتا ہے کہ اللہ تعالی ہے اور دوسرا یہ ایمان رکھتا ہے تو ، اللہ تعالی نہیں ہے تو یہ دونوں کا اپنا اپنا ایمان ہے۔ لیکن دونوں ایک بات جانتےہیں کہ وہ اصل میں اس بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے ۔ یہ کچھ بھی نہیں جاننے والوں کا یقین ہے کہ چونکہ وہ نہیں جانتے کہ موت کے بعد ایک دوسری زندگی ہوگی تو ان لوگوں نے --- You Only Live Once یا مختصرا YOLO زندگی کو بھرپور انداز میں گزارنے کا فلسفہ اپنایا ہے۔ --- ایمان رکھنے والے اپنی زندگی ، گناہوں سے بچ کر اور نا جاننے والے اپنی زندگی جرائم سے بچ کر گذارتے ہیں۔ اب ہم کیا منتخب کرتے ہیں، یہ ہم سب پر منحصر ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ کچھ بھی نہیں جاننے والوں کا یقین ہے کہ چونکہ وہ نہیں جانتے کہ موت کے بعد ایک دوسری زندگی ہوگی تو ان لوگوں نے --- You Only Live Once یا مختصرا YOLO زندگی کو بھرپور انداز میں گزارنے کا فلسفہ اپنایا ہے۔
موت تو بہرحال برحق ہے اور ہر انسان چاہے وہ آخرت کو مانے یا نہ مانے کم از کم موت کی حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا۔
باقی یہ یولو شولو نوجوانوں کا پاپ کلچر ہے۔ جو اپنی جوانی ہے دیوانی کے مصداق اسے بہترین انداز میں گزارنے کیلئے اس قسم کے تماشے کرتے رہتے ہیں۔
 
Top