میرے عزیز ساقی ہم کو ذرا بتانا
یہ نظم ہے کوئی یا ،جگنو کا ٹمٹانا
اچھی ہیں ساری باتیں ، جو آپ نے کہی ہیں
اس سمت پہ ہی رہنا ، رستہ نہ بھول جانا


واہ جی بہت عمدہ ڈگر اپنائی ہے۔ بہت خوب۔۔۔ ۔
واہ جی بہت عمدہ ڈگر اپنائی ہے۔ بہت خوب۔۔۔ ۔ :)
 

ساقی۔

محفلین
میرے عزیز ساقی ہم کو ذرا بتانا
یہ نظم ہے کوئی یا ،جگنو کا ٹمٹانا
اچھی ہیں ساری باتیں ، جو آپ نے کہی ہیں
اس سمت پہ ہی رہنا ، رستہ نہ بھول جانا


واہ جی بہت عمدہ ڈگر اپنائی ہے۔ بہت خوب۔۔۔ ۔

لیں پھر نیا کلام۔:)

ابن رضا جی ہم کیا اب آپ کو بتائیں
ساقی کے طرف سے بس قبول ہوں دعائیں
ہم تو ابھی نئے ہیں اس شاعری میں یارو
ہم کیا سنائیں اپنی ، کچھ آپ ہی سنائیں
 

ابن رضا

لائبریرین
محنت بھی ہم کریں گے ، آگے بھی ہم بڑھیں گے
ہم شعر بھی کہیں گے ، اصلاح بھی تو لیں گے
سارے سبق پڑھیں گے ،جو بھی ہمیں ملیں گے
باتیں اساتذہ کی بھی غور سے سنیں گے
 

ماہی احمد

لائبریرین
محنت بھی ہم کریں گے ، آگے بھی ہم بڑھیں گے
ہم شعر بھی کہیں گے ، اصلاح بھی تو لیں گے
سارے سبق پڑھیں گے ،جو بھی ہمیں ملیں گے
باتیں اساتذہ کی بھی غور سے سنیں گے
باتیں اساتذہ کی ، بھی غور سے سنیں گے
ایسے ہی ہے نا!
 
اور جب وہ آسان اسان کے چکر میں پھنس جائے اور بھاگنے کا ارادہ ترک کر دے تو پھر تکنیکی باریکیوں پر سر پٹختا رہے ۔:laughing:
اور جب اسے ان باریکیوں پر سر پٹخنے کا چسکا لگ جاتا ہے تو وہ ان باریکیوں میں اور اضافہ کرنے لگتا ہے۔۔۔ :)
 

عبد الرحمن

لائبریرین
میرا ایک دوست ہے اسامہ
وہ پہنتا ہے خوب صورت پاجامہ
چلتا ہے خراماں خراماں
ہے بہت بڑا علامہ
کبھی نہیں کرتا کوئی ہنگامہ
اللہ خوش رکھے اس کو ہر زمانہ

امتحان کی راتیں
تکرار کی آوازیں
دوستوں کی باتیں
ننھی ننھی جانیں
بہت حیسن یادیں

ایک منا دن کو سوتا ہے
ساری رات پھر روتا ہے
پتلا کم زیادہ موٹا ہے
دودھ سے تنگ ہوتا ہے
بہت ہی مختصر بولتا ہے
گہرے نقوش چھوڑتا ہے
 

من

محفلین
محمد تابش صدیقی, اب دیکھیے۔ اس کا لنک کاپی نہیں ہو سکا تھا۔ :)
جزاکم اللہ لیکن اب بھی نہیں ملی پہلی قسط
 
Top