سید ذیشان

محفلین
بہت اچھی تصاویر ہیں۔ ویسے میرا مشورہ ہے کہ اگر اس کی تصویری ای بک بنا لی جائے تو دیر پا ہوگی اور تسلسل بھی قائم رہے گا۔
 
19 جون کو پانچ بجے اٹھے۔ شمالی تنزانیہ خط استوا کے قریب ہے۔ لہذا دن اور رات بارہ بارہ گھنٹوں کے ہیں۔ ساڑھے چھ کے قریب سورج طلوع ہوتا ہے۔ چھ بجے سے پہلے گارڈ ہمیں لینے آ گیا۔ ہم ریستوران پہنچے اور بفے ناشتہ کیا۔ ناشتے کے بعد طلوع آفتاب سے پہلے ہی ہم سفاری ڈرائیو پر روانہ ہوئے کہ پلان تھا کہ علی الصبح جانوروں کو دیکھا جائے۔

یہ رہا طلوع کا منظر

واہ سبحان اللہ
بہت خوبصورت لمحات کو مناسب وقت پہ تصویر میں قید کرلیا آپ نے
تنزانیہ سفاری کی چند خوبصورت ترین تصاویر میں سے ایک
 

زیک

مسافر
ولڈابیسٹ اور زیبرے سیرنگیٹی کے علاقے میں موسم اور گھاس کی مناسبت سے ہجرت کرتے ہیں۔ ہم نے زیادہ زیبرے وسطی سیرنگیٹی میں دیکھے جبکہ ولڈابیسٹ مغربی سیرنگیٹی کی طرف ہجرت کر چکے تھے۔ شاید ایک دو ہفتے بعد زیبرے میں مغرب کی طرف آ جاتے۔ اس کے بعد یہ سب شمال کی طرف جاتے ہیں۔ وہاں سے پھر مشرق اور جنوب۔ جنوب میں فروری میں بچے جنتے ہیں۔ پھر وسطی سیرنگیٹی میں کچھ وقت۔ یوں سال بھر کا سائیکل چلتا ہے۔

 

زیک

مسافر
بہت اچھی تصاویر ہیں۔ ویسے میرا مشورہ ہے کہ اگر اس کی تصویری ای بک بنا لی جائے تو دیر پا ہوگی اور تسلسل بھی قائم رہے گا۔
شکریہ ذیشان۔

ای بک تصاویر کے ساتھ کافی بڑے سائز کی ہو جائے گی۔ محفل پر تو 2048 پکسل چوڑائی کی تصاویر پوسٹ کر رہا ہوں۔ فلکر پر اس سے بھی بڑے سائز میں ہیں۔ ای بک میں کافی چھوٹے سائز میں شامل کرنی پڑیں گی اور پھر بھی فائل سائز اچھا خاصا ہو جائے گا
 

زیک

مسافر
آگے دریا کے پاس ایک میدان میں رکے۔ وہاں درختوں پر بیبون کافی تعداد میں شور مچا رہے تھے۔ اور جھاڑیوں میں شیر کی آواز آ رہی تھی۔ معمولی سا شیر کا جسم نظر آ رہا تھا۔ خیر انتظار کیا۔ کچھ دیر بعد یہ شیر باہر آ کر بیٹھ گیا۔

 

زیک

مسافر
وہاں مزید کوئی ایکشن نہ ہونے کی وجہ سے واپس شیروں کی طرف آئے کہ ہمارا خیال تھا کہ وہاں ایک سے زیادہ شیر ہیں۔

 
Top