سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر

جاسم محمد

محفلین
اچھے وقتوں میں ٹی وی پہ کوئی غیر اخلاقی لفظ یا گالی گفتگو میں آجانے پہ ’ٹوں‘ کی آواز آتی تھی اب یہی آواز اسٹیبلیشمنٹ کا نام لینے پہ آنا شروع ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایسی کوئی آواز نہیں آتی۔ وہاں اپنا مشن جاری رکھیں
 
IMG_20180730_215314.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
نواز شریف کی لاگت کا تخمینہ لگاتے وقت کافی سارے زیرو اضافی لگ گئے ہیں۔ مزید یہ کہ غلط آدمی سے ڈیل ہو رہی ہے
 

ربیع م

محفلین
پیٹ پھاڑ کر پیسا واپس لے کر آؤں گا۔ سڑکوں پر گھسیٹوں گا کے تناظر میں دیکھیں
اصل میں بات یہ ہے کہ ہم بیچارے پاکستانیوں نے کبھی حقیقی لیڈر دیکھا ہی نہیں اس لئے جو کوئی بھی بلند و بانگ دعوے کرے چاہے بعد میں اپنا ہی تھوکا چاٹتا پھرتا ہو اسے لیڈر تسلیم کر لیتے ہیں اور بڑی ڈھٹائی سے اس کے حواری ہر ہر کام میں جواز ڈھونڈتے پھرتے ہیں.
 

ربیع م

محفلین
‏پانچ منٹ کی "خاموشی" ان کے لیے ۔۔۔
جو "ڈیم فنڈ" کے لیے "کھالیں" جمع کرنے کا ارادہ کیے بیٹھے تھے ۔۔۔۔
( )
 

جاسم محمد

محفلین
اور بڑی ڈھٹائی سے اس کے حواری ہر ہر کام میں جواز ڈھونڈتے پھرتے ہیں.
آئین و قانون کے مطابق حکومت سازی کیلئے جیتنے والی جماعت کا سادہ اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے۔ جہاں یہ ممکن نہ ہو وہاں آزاد اور مخالف جماعتوں سے مجبورا اتحاد کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ نے اعتراض اس امر پراٹھایا ہے تو متبادل صدارتی نظام کیلئے کوشش کریں۔
 

ربیع م

محفلین
نئے پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کو منایا جائے گا یا 25 جولائی کو
بازار میں ابھی ایک دوکاندار کا سوال.
 

ربیع م

محفلین
آئین و قانون کے مطابق حکومت سازی کیلئے جیتنے والی جماعت کا سادہ اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے۔ جہاں یہ ممکن نہ ہو وہاں آزاد اور مخالف جماعتوں سے مجبورا اتحاد کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ نے اعتراض اس امر پراٹھایا ہے تو متبادل صدارتی نظام کیلئے کوشش کریں۔
وہ لٹیروں کے ساتھ بیٹھنے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کے بیانات تھے انھیں محض جوش خطابت سمجھا جائے؟
 
آزاد امیدواروں سے گزارش ہے کہ مالیاتی فوائد کے لیے ہر گز پی ٹی آئی جوائن نہ کریں، شکریہ
یعنی جہانگیر ترین انھیں تبدیلی کے انقلابی فوائد بتا کر پی ٹی آئی جوائن کروا رہا ہے۔اور وہ عمران خان کا نظریہ ایک ملاقات میں سمجھ کر تبدیلی رضاکار بن گئے ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top