لینکس کیا ہے؟ یہ ونڈو سے کیوں بہتر ہے؟ آپ کو لینکس کیوں استعمال کرنا چاہیے؟ ویڈیو گائیڈ

ایک وقت تھا کہ اردو ویب کا لینکس کارنر کافی فعال تھا۔ بڑے بڑے لوگ یہاں نظر آتے تھے اور ہم سہمے سہمے پھرتے کہ ہمیں نا تو لینکس کا پتا تھا اور نہ ہی بڑے لوگوں سے بات کرنے کا سلیقہ اور پھر پتا نہیں کیا ہوا، لینکس کارنر ویران سا ہوگیا پر فکر کی بات نہیں کیوں کہ میں آ گیا ہوں اپنی سی کوشش کرنے اور امید کرتا ہوں کہ اس کوشش میں کامیاب ٹھہروں گا۔

تو جناب، میں پچھلے دو سال سے مسقتل لینکس یوزر ہوں۔ اس دوران ونڈو کی شکل بھی نہیں دیکھی اور اس سے قبل اگرچہ رسمی تعلیم کمپیوٹر کے شعبے میں ہی تھی لیکن کبھی لینکس سے واسطہ نہ پڑا ۔ بہرحال وہ تو زمانہ جاہلیت کی باتیں ہیں جب میں ونڈو کو چوری کر کے استعمال کرتا تھا۔ الحمداللہ اب اس طرح کے کاموں سے محفوظ ہوں اور لینکس کا دیوانہ ہوں۔

اردو ویب کا لینکس کارنر ویران دیکھ کر یہ خیال آیا کیوں نہ کچھ خاص ہو جائے تو اس سلسلے کی پہلی کڑی حاضر ہے۔ امید ہے مبتدی حضرات کے علم میں لینکس کے متعلق اضافہ ہو گا اور تجربہ کار حضرات اس سب کو بہتر کرنے کے سلسلے میں اپنے مفید مشوروں سے نوازیں گے۔

آصف اثر

معطل
ماشاء اللہ بہت جان دار ویڈیو ہے۔غالباً پہلا شائق اور سبسکرائبر ہوں۔
کیا، کیوں، کیسے میں پہلے دو کے بعد اب کیسے پر ویڈیو ہی اصل سفر کا آغاز ہوسکتا ہے کیوں کہ جب تک استعمال کا بخوبی علم نہ ہو، فائدہ نہ ہونے کے برابر ہوگا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لینکس پر کئی ویڈیوز اور مضامین کے پڑھنے کے باوجود نہیں گیا لیکن اب جانے کا پختہ ارادہ کیا ہے۔ چینل بھی سبسکرائب کررہاہوں۔ امید ہے یہ سلسلہ اسی طرح جان دار رہے گا۔
اردو کمیونٹی میں ایک مفید چینل کے اضافے پر بہت شکریہ۔
 
یاز

محفلین
بہت سالوں سے لینکس انسٹال کرنے کا ارادہ کیا ہوا تھا، لیکن سستی آڑے آئی۔ اب لگتا ہے کہ انسٹال کرنی ہی پڑے گی۔
 
بہت شکریہ آصف بھائی۔ آپ کو چینل پر اوبنٹو پر انسٹالیشن گائیڈ بھی مل جائے گی، وہیں سے ابتدا کیجیے۔ انشاءاللہ لینکس اور کمپیوٹر کے دیگر موضوعات پر روزانہ ویڈیو آتی رہیں۔ پسندیدگی کا شکریہ

بہت سالوں سے لینکس انسٹال کرنے کا ارادہ کیا ہوا تھا، لیکن سستی آڑے آئی۔ اب لگتا ہے کہ انسٹال کرنی ہی پڑے گی۔
ضرور کیجیےبھائی، آپ مایوس نہیں ہوں گے۔ کوئی مسئلہ ہو تو میں حاضر ہوں
 
Top