محترم محمد علم اللہ بھائی سے مصاحبہ!

عمومی پسندیدگی کے بارے میں بتائیے پسندیدہ قاری اور سورۃ ؟پسندیدہ نعت خواں اور نعت ؟پسندیدہ زبان ؟پسندیدہ شاعر ؟ اور کیوں ؟پسندیدہ شاعرہ ؟اور کیوں ؟
جواب :
یہ سب بہت عجیب و غریب سوالات ہیں، بہرحال کوشش کرتا ہوں :
پسندیدہ قاری عبد الباسط عبد الصمد
سورہ کبھی غور نہیں کیا ، تاہم نغمگی کی وجہ سے سورہ رحمان زیادہ اچھا لگتا ہے ۔
مجھے کوئی بھی نعت خواں پسند نہیں ۔ ماہر القادری ، احسان دانش ، عامر عثمانی ، کوثر اعظمی ، اقبال سہیل وغیرہ کے نعت متاثر کن لگتے ہیں ۔
پسندیدہ زبان اردو
پسندیدہ شاعر کوئی ایک نہیں ۔غالب ، اقبال ، میر ، وجہی ، انیس ،دبیر ، ساحر ، اقبال سہیل، جرات ، ناسخ ، دیا شنکر نسیم، مومن ،امیر مینائی،داغ دہلوی ،حالی ،اکبر ، شبلی ، کیٹس ، شیلی ، جوش،متنبی ، امروالقیس ، فراق ،فیض ۔ بہت ہیں ۔کس کس کا نام لوں ؟۔
شاعرہ میں صرف ایک پروین شاکر۔ کیوں اس کی بہت ساری وجوہات ہیں اس کو رہنے دیجئے ۔

جاری
 
پسندیدہ گلو کار، گلو کارہ اور گیت؟پسندیدہ کھیل اور کھلاڑی ؟پسندیدہ رنگ ؟پسندیدہ لباس ؟پسندیدہ ریسٹورنٹ ؟پسندیدہ کھانا؟پسندیدہ ہیرو؟پسندیدہ ہیروئن ؟پسندیدہ فلم ؟پسندیدہ ڈرامہ ؟پسندیدہ سیاستدان؟پسندیدہ مشاغل ؟
جواب :
اس کی نشاندہی کرنا بہت مشکل ہے ، اس لئے کہ مزاج اور ماحول کے مطابق یہ بدلتا رہتا ہے ، کبھی کوئی اچھا لگا ، کبھی کوئی برا ۔اس لئے اس سوال کے جواب کے لئے معذرت ۔

جاری
 
ابھی تک زندگی میں کون کونسی کامیابیاں حاصل کیں؟
جواب :
زندگی سفرہے اور ہم آغاز سفر سے ہی انجانے رستوں کے راہی ہیں۔ بچے کا نازک وجود جیسے ہی اس دنیا میں جنم لیتا ہے وہ اس دنیا کا راہی بن کر رفتہ رفتہ سفر پر پَگ بڑھاتا رہتا ہے۔ آواز سے انداز کے سفر پر، لمس سے محبت اور نفرت کے سفرپر، نرمی اورگرمی کے سفرپر، ضرورت کی خاطر صعوبت اور مشکلات کے سفر پر دنیا کی پگڈنڈیوں پرچلنا شروع کر دیتا ہے۔ اَن دیکھے رستے قدموں کو بلاتے ہیں یا قدم نئے رستوں کی کھوج میں خود بخود اٹھنے لگتے ہیں۔ یہ بھید کوئی نہیں جانتا کہ کب کہاں اور کیسے اس سفر کی انتہا ہوگی۔ یہ کھوج، تلاش اور منزل کی چاہ وقت اور حالات کے ساتھ مستقل چلتی رہتی ہے، جو دل و دماغ میں کبھی مدھرسنگیت کی طرح بجتی رہتی ہے تو کبھی دکھ دیتی ،ستاتی اور راہی کو اسکی کامنا اور تمنا میں سرگرداں لئے پھرتی ہے۔ آپ کامیابی کی بات کرتے ہیں، سچ بتاوں تو ایک بھی نہیں ، بس ایک گھن چکر ہے جس کے پیچھے دوڑ رہا ہوں ، شاید منزل مل جائے ، کب ملے گی ؟ شاید موت کے بعد مجھے نہیں معلوم ۔ہاں بار الٰہ سے بہتری کی دعا برابر کرتا رہتا ہوں ۔

جاری
 
اردو ادب سے کیسے شغف پیدا ہوا؟
جواب :
یہ بھی مجھے نہیں پتہ ، شاید ماحول ایسا ملا کہ خود بخود اس جانب لپکتا چلا گیا ۔ ہاں جب مدرسۃ الاصلاح میں تھا تو وہاں ، پڑھنے لکھنے کا بڑا اچھا ماحول تھا ، اساتذہ بھی حوصلہ افزائی کرتے تھے ، پھر جامعہ آیا تو یہاں اس کو نکھارنے اور دنیا کو دیکھنے کا موقع ملا ۔ فیس بُک ، اردو محفل کے توسط سے بھی بہت سے اساتذہ اور احباب ملے جن کی ہمت افزائی کبھی اس وادی سے واپس جانے نہیں دیا ۔

جاری
 
محمد علم اللہ بھائی السلام علیکم ۔
ہماری جناب سے آپ کی خدمت میں سوالات باغرض جوابات پیش خدمت ہے ۔آپ پہلے پوچھے گئے سوالات کے جوابات مکمل کرلیں اور پھر ہمارے سوالات کے جوابات دینے کا آغاز فرمائیں ۔آپ اپنی پسند کے سوال کو مدنظر رکھتے ہوئے جواب دیں ۔
01 : اردو محفل پر آمد کیسے ہوئی ، اردو محفل فورم کی ایسی کیا خصوصیات ہیں جن کی وجہ سے آپ نے محفل کی رکنیت حاصل کی؟
02 : اردو محفل کا کون سا زمرہ آپ کو دلچسپ اور پسند ہے ؟
03 : اردو محفل کے کون سے محفلین سے آپ متاثر ہیں، اس کی کیا وجوہات ہیں ؟
04 : اردو محفل کے 05 ایسے محفلین کا نام تحریر کریں جن کو آپ پسند کرتے ہیں اور پسندیدگی کس وجہ سے ہے یہ بتائیں ؟
05 : اردو محفل پر ہونے والے بحث و مباحثے آپ کی نظر میں علم و تحقیق کے مطابق ہوتے ہیں یا بس وقت گزاری کی جاتی ہے ؟
06 : اردو محفل آپ کی نظر میں اردو زبان کی جو خدمت کر رہی ہے تو آپ اس سے مطمئن ہے یا اس میں اور بہتری لانے کی گنجائش ہے؟
07 : اردو محفل کے منتظمین کی طرف سے آپ کو مدیر بنانے کا فیصلہ کیا جائے تو آپ یہ فیصلہ قبول کریں گے ؟
08 : اردو محفل کے کس محفلین سے ملاقات کی تمنا رکھتے ہیں؟
09 : اردو محفل کی ترقی اور کامیابی کے لیے آپ کے پاس کیا آئیڈیاز ہیں ؟
10 : اردو محفل پر کیا کوئی ایسا محفلین بھی ہے جس کے تبصروں سےآپ بیزار ہیں اور دن رات اس محفلین کی معطلی کی دعا کرتے ہیں؟
 
Top