تیرہویں سالگرہ اردو محفلینِ کراچی کی ملاقات کا آنکھوں دیکھا حال ، کچھ اپنی کچھ دیگر شرکا کی زبانی

شاہ صاحب کا دیدار ہوتے ہی مابدولت کے لبوں پر اطمینان بخش اور مسرت آمیز تبسم پھیل گیا ۔دوسری جانب شاہ صاحب بشرۂ متبسم لئے مابدولت کے گاڑی سے اترنے کے منتظر تھے ۔مابدولت کے قریب آتے ہیں شاہ صاحب نے دھیمے اور استفسار ی لہجے میں' مابدولت ' کہہ کر انہیں مخاطب کیا۔معانقۂ پرتپاک کے بعد تعارف کی رسم ادا ہوئی اور پھر ہر دو محفلین نگۂ بے تاب سے بقیہ معزز محفلین کی راہ دیکھا کیے ۔ساعت قلیل ،جو کہ خاصا طویل محسوس ہوا ،کے بعد ایک نوجوان سر پر خود سجائے مٹل مابدولت آہنی مکانیکی گھوڑے پر سوار ہم منتظر محفلین کی جانب بڑھا۔یہ خود جو ایک ہیلمیٹ تھا اور جس کے شکنجے سے آزاد ہونے کے بعد ہمارے سامنے خوبرو چہرے والا ایک نوجوان کھڑا تھا۔یہ فہیم تھے ،جو محفلین اور دیگر زائرین کو اردو محفل کی وساطت سے کتب کی فراہمی کے مقدس اور ذمہ دارانہ عہدے سے وابستہ ہیں کہ لائبریرین ہیں ۔ایک دوسرے سے معانقہ اور تعارف کی رسم ادا ہوئی اور پھر ایک پراشتیاق انتظار۔۔۔۔۔کچھ زیادہ دیر نہیں گزری تھی کہ فاخر رضا بھائی کا ظہور دلخوش کن ہوا ۔اور اس بار منتظر محفلین نے اپنے روبرو ایک باوقار اور پڑھے لکھے شخص کو موجود پایا جن کے چہرے پر ایک دلکش مسکراہٹ ہمہ وقت کھیل رہی تھی ۔ مابدولت ان کو محترم خلیل الرحمٰن صاحب سمجھ رہے تھےتاہم کچھ ہی دیر بعد مابدولت پر یہ عقدہ کھلا کے جناب محترم فاخر رضا صاحب ہیں اور درحقیقت مابدولت اپنے تئیں کچھ خفت محسوس کیے بنا نہ رہ سکے ۔ اس اثنا میں اب منتظر محفلین کی تعداد چار تک پہنچ گئ تھی اور یہ سب محفلین دیگر شرکاء کی آمد کے بیتابی سے منتظر تھے ۔مزید کچھ لمحے انتظار کرنے کے بعد اچانک کہیں سے ایک دراز قامت شخص وارد ہوئے جن کی آنکھوں پر چشمہ لگا ہوا تھا اور جو مردانہ وجاہت کا اعلی نمونہ نظرآرہے تھے۔یہ جناب خالد محمود چوہدری بھائی تھے۔حسب سابق تعارف کی رسم ادا ہوئی ۔ چند ثانیوں بعد ایک کار گاڑی محفلین کی جانب بڑھتی ہوئی نظر آئی جس میں انتہائی مہذب نظر آنے والی ایک ہستی کو محفلین نے اپنی جانب متلاشی اور ٹٹولتی ہوئی نظروں سے دیکھتے ہوئے پایا اور مابدولت جو کہ قبل ازایں فاخر بھائی کو خلیل الرحمن صاحب سمجھنے کے مغالطے سے دوچار ہو چکےتھے ، اس بار صحیح اندازہ لگانے کا قصد مصمم کئے ہوئے مابدولت نے فوراً بآواز بلند کہا "خلیل بھائی آگئے۔"
مابدولت کو گمان واثق ہے کہ یہ آواز گاڑی میں بیٹھے ہوئے محترم جناب خلیل الرحمن صاحب کے بھی گوش گذار ہوگئی تھی کیونکہ اسی وقت انہوں نے مسکرا کر ہماری طرف اثبات میں سر ہلایا اور کہا کہ وہ گاڑی پارک کرکے حاضر ہوتے ہیں۔ مابدولت کو اسی وقت اندازہ ہوگیا کہ اب ان کے درمیان ایک بہت ہی مہذب اور شائستہ اطوار ہستی تشریف لا رہے ہیں اوردرحقیقت جب وہ تشریف لا چکے تو مابدولت کو احساس ہوا کہ ان کی یہ قیاس آرائیاں اس ہستی کی شخصیت کے شایان شان تھیں ۔آنکھوں پر دبیز شیشوں کی عینک سجائے ،بشرے پر شفیق تبسم اور سنجیدگی کا حسین امتزاج لئیے تعارف اور معانقے کی رسم کے دوران ادا کیے گئے رسمی جملوں کی تراش خراش سے جناب محترم خلیل الرحمن صاحب کی شخصیت کا تمام موجود محفلین پر بہت اچھا تاثر پڑا۔
اسی دوران جناب فاخر رضا بھائی نے اپنے موبائل کیمرے سے دو سیلفیز لے لںں جو کہدیگر معزز محفلین کی نظر سے گزر چکے ہیں ۔اب محفلین ، جن کی نفری چھ تک پہنچ چکی تھی ، شاید یہاں کھڑے ہونے کی یکسانیت سے بور ہوچلےتھے ، چناچہ جناب فہیم بھائی کی تجویز اور اتفاق رائے سے ناشتے کی غرض سے کسی مناسب رستوران کی جستجو میں اپنے اگلے پڑاؤ کی جانب گامزن ہوئے ۔فاصلۂ قلیل طے کرنے کے بعد پٹھان کے ریستوران کے حق میں قرعہ نکلا اور سب کرسیوں پر براجمان ہوگئے اور یہیں پر کچھ دیر بعد فہیم بھائی نے اکمل زیدی بھائی کو فون کر کے معلوم کیا کہ وہ اس وقت کہاں ہیں؟ اور اس حقیقت کے انکشاف نے سب کو متبسم کردیا کہ موصوف برابر کے مالک ہوٹل میں بیٹھے ہر ذی نفس پر محفلین ہونے کے گمان موہوم میں مبتلا ہیں اور سخت کوفت محسوس کر رہے ہیں ۔الغرض فہیم بھائی نے اکمل زیدی بھائی کو بھی وہیں پر بلالیا جہان بیٹھے محفلین ان کا پرتپاک استقبال کرنے کے لئے چشم براہ تھے ۔اور پھر پلک جھپکتے میں ہی ایک صحت مند گورے اور باریش شخصیت کو ،جن کے چہرے پر معصومیت اور شرارت بیک وقت رقصاں تھی ،منتظر محفلین نے اپنی جانب بڑھتے دیکھا ۔یہ حضرت بھی آہنی میکانکی گھوڑے پر ہی سوار تھے ،جسے وہ برق رفتاری سے چلا رہے تھے ۔اکمل زیدی بھائی اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ تشریف لا چکے تھے اوران کے ساتھ مل ملیاں ہوئیاں، گلاں باتاں ہوئیاں ،بڑے مزے بڑے لشکارے ۔اور یوں ناشتے کی میز پر محفلین کی باقاعدہ محفل جم گئ ۔۔۔۔۔۔( جاری ہے ) ۔
بردارم امین اس تذکرے میں ہمارا ذکر کہاں ہے ۔:thinking:
 
بردارم امین اس تذکرے میں ہمارا ذکر کہاں ہے ۔:thinking:
برادرم عدنان آپ کا ذکر ضرور آئے گا تاہم مابدولت کی یادداشت دھوکا دے گئی کیونکہ مابدولت سمجھے تھے کہ آپ کی انٹری اکمل زیدی کے بعد ہوئی تھی لیکن بعد میں مابدولت کو یاد آیا کہ نہیں آپ کی انٹری پہلے ہوئی تھی چناں چہ اگلے مراسلے میں تھوڑی سی وضاحت کے ساتھ مابدولت برادرم عدنان کی آمد کا تفصیلی ذکر کریں گے۔بھلا یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ مابدولت برادرم محمد عدنان اکبری نقیبی کو فراموش کر جائیں۔ آپ کے ذکر کے بغیر یہ روداد ادھوری ہے ۔اور مابدولت اس بھول کیلئے برادرم عدنان سے معذرت خواہ ہیں۔ :):)
 

اکمل زیدی

محفلین
بردارم امین اس تذکرے میں ہمارا ذکر کہاں ہے ۔:thinking:
جی امین بھائ ..آپ سے سہو ہوگیا مشہور محفل عدنان صاحب کے تذکرہ کو بھی بیان کرنا تھا جو شاہ صاحب کی رعب دارانہ شخصیت سے مرعوب برابر میں انتہائ ادب سے تشریف فرما تھا اور محفل ناشتہ اور ًمحفل پادک میں اپنے نپے تلے جملوں سے شریک محفل رہے اور جن سے ہم کئی بار پوجھا کیے کہ اور عدنان بھائ سب ٹھیک ہے نہ کوئ ناراضگی تو. نہییں اور وہ ہر بار ہمیں مطمئین کیا کیے..:)
 
مابدولت اس ملاقات کی بقیہ روداد سنانے سے پہلے اپنے ایک سہو کا ازالہ کرنا ازبس ضروری گردانتے ہیں جس کی وجہ یقیناً مابدولت کی یادداشت ناتواں ہے نہ کہ کوئی شعوری یا لاشعوری ارادہ ! ۔۔۔۔۔
بہادرآباد کے مالک ہوٹل کے عین سامنے موجود محفلین کی ہنوز پنج نفری استقبالیہ کمیٹی دیگر پیارے محفلین کے استقبال کے لئے چشم براہ تھی کہ' تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آگیا ۔۔۔
بجائے گوشت پوست کےگھوڑے کی ہنہناہٹ کی آواز کے محفلین نے آہنی گھوڑے کی پھٹپھٹاہٹ سنی اور محفلین ہمہ تن چشم وگوش ہو گئے ۔آہنی گھوڑے پر سوار کوئی اور نہیں بلکہ سنجیدگی اور سادگی کے پیکر مجسم ، شلوار قمیض زیب تن کیے ہوئے ، سر پر کلاہ سہہ رنگی جمائے ہوئے جو جبیں مناسب کانصف حصہ ڈھکے ہوئے تھی ،محفلین کو دیکھ کر ایک شگفتہ مسکراہٹ چہرۂ دلکش پر نمودار ہوئی جو بڑی بڑی خوبصورت آنکھوں تک عیاں تھی ۔یہ تھے ہمارے اور بلاشبہ تمام محفلین کے ہر دلعزیز محترم جناب محمد عدنان اکبری نقیبی ۔۔
حسب دستور تعارف اور معانقہ کی رسم ادا ہوئی اور یہ بتانا غیر ضروری ہے کہ عدنان بھائی کو سبھی نے فوراً پہچان لیا کیونکہ ہمہ جہتئ گوناگوں کی خصوصیات سے معمور ان کے مراسلے گمان اغلب ہے کہ سب سے زیادہ شرف مطالعہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔اس طرح یہاں کچھ دیر انتظارکرنےکے بعد یہ قافلہ یاران اردو محفل کسی مقام مناسب ناشتے کی غرض سے اگلی منزل کی جانب عازم سفر ہوئے جس کا اختتام پٹھان کے ہوٹل پر ہوا ۔یہاں پہنچ کر سب محفلین نے اپنی اپنی نشستیں سنبھال لیں اور ثانیۂ چند کہ انتظار کے بعد فہیم بھائی نے اکمل زیدی کوفون کے ذریعے رابطہ کرکے ہماری جائے نشست کی بابت سمجھایا اور انہیں وہیں بلوا لیا ۔اب صرف محترم جناب محمداحمد بھائی کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی تھی ۔تاہم اس وقت تک ناشتہ آگیا اور سب محفلین دن کی اس پہلی شکم سیری کا حظ و لطف اٹھانے لگے ۔اس دوران موضوعات متعدد پر سیر حاصل گفتگو ہوتی رہی جو معلوماتی اور تفریحی مواد پر مشتمل تھیں ۔مابدولت کو یوں گمان ہو رہا تھا جیسے وہ محفلین سے پہلی بار نہیں مل رہے ہیں بلکہ برسوں کی شناسائی ہے اور جذبات ھٰذا محض مابدولت ہی تک محدود نہیں تھے بلکہ سارے محفلین کے یہی تاثرات تھے۔آثار بتا رہے تھے کہ یہ ملاقات ایک یادگار ملاقات ہوگی اور ہو کر رہی ۔۔۔برادرم سید عمران کی شوخیاں اور اکمل زیدی کے جملہ ہائے ظریفانہ اس ملاقات کی رونقوں میں چار چاند لگا رہے تھے ۔برادرم خالد محمود چوہدری معاشرتی ناہمواریوں کے حوالے سے گفتگو فرما رہے تھے اور اسی دوران گفتگو انہوں نے اپنے محترم والد گرامی کا ذکر کیا اور ان کے بارے میں بتایا کہ وہ دن میں کم از کم سولہ یا سترہ نمازیں پڑھا کرتے تھے ۔مابدولت یہ سن کر بہت متاثر ہوئے کیونکہ مابدولت نے اکثر جگہ لکھا ہوا دیکھا ہے کہ ' تعجب ہے تجھے نماز کی فرصت نہیں '! برادرم خالد محمود چوہدری کے والد گرامی کے بارے میں سن کر مابدولت کو یہی بات کچھ اس پیرائے میں لگی کہ ' اسی معاشرے میں ایسے بھی اللہ کے نیک بندے ہیں جنہیں نماز کے علاوہ کسی چیز کی فرصت نہیں ' ۔واہ ۔سبحان اللہ ۔۔۔ناشتے کے دوران جناب فاخر رضا بھائی اور محترم جناب خلیل الرحمٰن صاحب کے درمیان کافی معلومات افزا گفتگو سننے کو ملی ۔مابدولت نے برادرم فہیم سے بھی لائبریری کے حوالے سے چند ایک سوالات کیے جن کاجواب انہوں نے بطریق احسن اور خوش خلقی سے دیا۔شاہ صاحب اور اکمل نےاس دوران مسلسل محفل کو زعفران زار بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔تاہم محفلین کی توقع کے سراسر برخلاف عدنان بھائی ساعت کثیرچپ سادھے رہے ۔قبل ازیں مابدولت کافی تصاویر بھی لے چکے تھے ،جو پیارے محفلین ملاحظہ کرچکے ہوں گے ۔ناشتے کے بعد چائے کا دور چلا جس کے دوران محمداحمد بھائی کے انتظار کے علاوہ اگلی حکمت عملی طے کی جانے لگی ۔مابدولت اور یقیناً اور دوسرے محفلین کو بھی یہ تحفظات لاحق تھے کہ اس قدر ثقیل ناشتے کے بعد ان کے شکم ناتواں بھاری بھرکم نہاری کا بارگراں کیونکر سہارپاویں گےجو کہ چند گھنٹوں کی دوری یعنی پر تکلف ظہرانے کے لیےرکھی گئی تھی ۔
بہرکیف ناشتہ اختتام پذیر ہوا اور ایک متوقع لیکن خوشگوار حیرت کا سامنا محفلین کو ہوا ۔یہ تھی جناب محترم محمد احمد بھائی کی آمد جنہیں تاخیر سے ہی سہی تاہم اپنے مابین پاکر محفلین کو درجہ غایت مسرت محسوس ہوئی ۔محمداحمد بھائی سے ملاقات اور تعارف کے بعد محفلین کےاگلے پڑاؤ کے لئے کراچی کے مشہور ہل پارک کا انتخاب کیا گیا جہاں پر جانے کے لیے محفلین رخت سفر باندھنے لگے جوکہ محض مابدولت کے پائپ کے تھیلے پر مشتمل تھا ۔۔۔۔۔ ( جاری ہے ) ۔:):)
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
بھائی ہم پہلے نہیں آئے تھے۔
امین بھائی اور خالد بھائی دونوں نے ہمیں خود سے پہلے وہاں پہنچا دیا لیکن ایسا نہیں تھا ہم بعد میں پہنچے تھے خلیل بھائی اور امین بھائی دونوں کے۔
 
بھائی ہم پہلے نہیں آئے تھے۔
امین بھائی اور خالد بھائی دونوں نے ہمیں خود سے پہلے وہاں پہنچا دیا لیکن ایسا نہیں تھا ہم بعد میں پہنچے تھے خلیل بھائی اور امین بھائی دونوں کے۔
اور ہم ہیلمٹ پہنے ہوئے نہیں پہنچے تھے:)
تو کیا مابدولت فریب ِِِنظر کے شکار ہوگئے تھے فہیم بھائی ۔۔۔؟ :):)
 

اکمل زیدی

محفلین

سید عمران

محفلین
بس جی جیسا لکھتے ہیں ویسا ہی بولتے ہیں۔۔مگر آپ کی خواہش کا احترام کرتے ہوے کہیں تو۔۔۔یہاں شامل کردوں اپنی آواز میں کچھ نثر میں یا نظم میں ۔۔۔؟
اس میں برائی ہی کیا ہے؟؟؟
یار لوگوں کو کچھ ہنسنے کا موقع مل جائے گا!!!
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
تو کیا مابدولت فریب ِِِنظر کے شکار ہوگئے تھے فہیم بھائی ۔۔۔؟ :):)
اصل میں ہم جب وہاں پہنچے تو جیسا ہم نے اپنے احوال میں لکھا کہ
وہاں پر موجود لوگوں میں
خلیل بھائی، فاخر بھائی، آپ اور سید عمران بھائی موجود تھے۔
اور ہم نے اپنی بائیک اس جگہ سے کافی پہلے کھڑی کی تھی اور ہیلمٹ اس پر ہی چھوڑ کر آئے تھے:)

ہمارے آنے کے کچھ دیر بعد ہی خالد چوہدری بھائی کی آمد ہوئی تھی۔
 

اکمل زیدی

محفلین
Top