آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

تسہیل توکبھی سہل ہو ہی نہین سکتی کیون کہ وہ مشکل شے کی کیجاتی ہے۔اور مشکل شے اگرمشکل نہ ہو تسہیل کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
ویسے علامہ محمد اقبال کے صاحب زادے ڈاکٹر جاوید اقبال نے بھی تسہیل و تفہیم تحریر کی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
انا ہزارے کی سوانح عمری۔
Anna Hazare: The Face of India's Fight Against Corruption

2015741244Anna%20Hazare.jpg
 
نور وجدان

لائبریرین
استنبول کے باسٹرڈ نے تو دماغ کا دہی سا کر دیا ہے۔ اس کی کہانی لمبے لمبے ٹی وی ڈراموں کے لئے آئیڈیل معلوم پڑتی ہے۔
آدھے ناول تک تو مجھے خود سمجھ نہیں آرہی تھی کہ مصنفہ نے کیا کہنا ہے. سارے پزلز آدھے ناول کے بعد ملے. مجھے بھی ایسا لگا تھا کہ بیکار ہے اسکو پڑھنا. اس لیے اس کو آدھا پڑھ کے چھوڑ دیا تھا. پھر تقریبا چھ ماہ بعد ہاتھ لگایا تھا:)
 
یہ چند ملی جلی کتب گزشتہ ماہ خرید لایا تھا اب ان میں اپنی متعلقہ کتب کا مطالعہ چند روز میں کرنا ہے:

جامع القواعد (حصہ صرف)
جامع القواعد (حصہ نحو)
خطباتِ اقبال نئے تناظر میں
اقبال 1986 کا اقبیالیاتی ادب
اقبال 1985 کا اقبیالیاتی ادب
1986 کا اقبالیاتی ادب ایک جائزہ
قدیم اردو کی لغت
message from the east
زیابطیس کنٹرول
ہائی بلڈ پریشر

بیگم کے لیے:
بیوٹیشن گائیڈ
بچوں کی تربیت کیسے کریں

بیٹے کے لیے:
حروفِ تہجی لکھنا سیکھیے
الف پہلی لکھائی
Pow's Stories
animal picture book
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ابن عربی کی تفسیر اور علی شریعتی کی کتاب 'حج کے مستند انگریزی ترجمے ڈھونڈنے میں مدد درکار ہے۔ گوگل نے کنفیوز کر دیا ہے اور سعید بک بنک اسلام آباد اور ادریس بک بنک روالپنڈی نے انکار۔
 
ابن عربی کی تفسیر اور علی شریعتی کی کتاب 'حج کے مستند انگریزی ترجمے ڈھونڈنے میں مدد درکار ہے۔ گوگل نے کنفیوز کر دیا ہے اور سعید بک بنک اسلام آباد اور ادریس بک بنک روالپنڈی نے انکار۔
فیس بک کا ایک پیج ہے کتابیں پڑھئیے اس کے ایڈمن کے پاس علی شریعتی کی کل کلیکشن موجود ہے۔ ان سے رابطہ فرما لیجیے اور ابنِ عربی کی تفسیر تو میرے خیال میں با آسانی مل جاتی ہے۔ آپ کو انٹرنیٹ ورژن چاہیے یا ہارڈ بائنڈنگ میں ؟
 
بہت شکریہ۔
مجھے دونوں کتابیں ہارڈ بائنڈنگ میں چاہئیں۔ اگر آپ انگریزی تراجم اور مترجم کے نام بتا سکیں تو شاید کہیں سے ڈھونڈ سکوں۔ اور اگر جگہ کا علم ہو جائے تو مزید اچھا ہو جائے گا۔
 
مین بھی بیک ایک وقت مین دو یا تیں کتابین پڑھتی ہوں۔اج کل ایک سفر نامہ پڑھ رہی ہوں۔اندلس مین اجنبی اور ساتھ مین ایک انگلش کہایناں۔
 
مین بھی بیک ایک وقت مین دو یا تیں کتابین پڑھتی ہوں۔اج کل ایک سفر نامہ پڑھ رہی ہوں۔اندلس مین اجنبی اور ساتھ مین ایک انگلش کہایناں۔
اپنی پڑھی ہوئی کتب کی فہرست سے آگاہ کیجیے اور ہر کتب پر تبصرہ بھی فرمائیے۔
 
ابن عربی کی تفسیر اور علی شریعتی کی کتاب 'حج کے مستند انگریزی ترجمے ڈھونڈنے میں مدد درکار ہے۔ گوگل نے کنفیوز کر دیا ہے اور سعید بک بنک اسلام آباد اور ادریس بک بنک روالپنڈی نے انکار۔
ابنِ عربی کی ایک تفسیر تو یہ ہے ربط ملاحظہ کیجیے:
تفسير ابن عربي - الشيخ الأكبر محي الدين بن عربي : Free Download, Borrow, and Streaming : Internet Archive
یہ بھی ہے :
http://www.sufi.ir/books/download/arabic/ibn-arabi/tafsir-ibn-arabi-2-jeldi.pdf
لیکن یہ دونوں انگلش میں نہیں ہیں
 
Top