رسم الخط مبدل Script Converter کی ضرورت

شکیب

محفلین
زیک بھائی کے بلاگ کا مطالعہ کر رہا تھا تو ایک حالیہ پیش آنے والی دقت کا تذکرہ ملا، جس کے لیے کچھ مہینوں سے تلاش میں ہوں...
ضرورت ہے اردو سے ہندی رسم الخط کنورٹر کی، جو اردو تحریر (طویل ڈاکومنٹس) کو ہندی دیوناگری رسم الخط میں بلا ترجمہ تبدیل کر سکے... اسے Transliteration کہتے ہیں!
تحقیق سے پتہ چلا کہ گوگل کا Script Converter جو شاید یہ کام کرتا تھا ،اب بند ہو چکا ہے...
گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے دیوناگری سے رومن بالکل ٹھیک کنورٹ ہوتا ہے، جو ہندی متن کو صرف پیسٹ کرنے پر خودکار طور پر ظاہر ہو جاتا ہے، لیکن اردو کے متن کو پیسٹ کرنے پر ایسا نہیں ہوتا... نیز اردو اور ہندی میں ٹرانسلٹریٹ کی بجائے صرف ٹرانسلیٹ ہی ہوتا ہے...
میں نے کچھ یوں کرنے کا سوچا ہے :
اردو سے ہندی(دیوناگری)
پھر دیوناگری سے رومن
اس طرح رومن کنورژن بھی ممکن ہو سکے گا!

اس کے لیے کیا راستہ ہو سکتا ہے؟ گوگل انپٹ ٹولز کو طویل ڈاکومنٹ پیسٹ کرنے کی صورت میں کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے؟
 

شکیب

محفلین
یہ ویبسائٹس کافی پہلے آزما چکا ہوں، لیکن زیادہ متن کے لیے دشواری کا سامنا ہے...
یہ مراسلہ دیکھیے
ایپ کا پتہ نہیں، ویب سائٹس نظر سے گزری ہیں۔۔۔ کبھی استعمال کی نوبت نہیں آئی۔
ربط 1
ربط2
ربط 3
پہلے والا ہی سب سے بہتر نتائج دیتا ہے۔ شاید اردو اسپیچ ری کاگنیشن بذریعہ ہندی میں بھی اسی ربط کا حوالہ دیا گیا تھا۔
محمد تابش صدیقی یہ ”دیس“ کو دیس ہی رکھے گا، ”ملک“ نہیں کرے گا۔
 

دوست

محفلین
کسی زمانے میں کرلپ والوں نے بھی ایسا کچھ بنایا تھا، ہندی سے اردو کے لیے شاید ڈیسک-ٹاپ ایپلیکیشن تھی.
 

عبیدتھہیم

محفلین
موضوع کے عنوان کو دیکھ کر آگیا، سوچا کچھ تو مل ہی جائیگا۔۔۔
ویسے اردو کے لیے ایسا کنورٹر بنانا کوئی مشکل کام نہیں، مشکل ہے سندھی زبان کے لیے بنانا۔۔۔
میں نے گذشتہ سال ایک پی ایچ پی کی مدد سے ایک کنورٹر بنایا تھا جس کی مدد سے میں سندھی ٹیکسٹ کو آسانی سے اردو میں کنورٹ کر سکتا تھا، اب بھی اردو کے لیے ایسا کنورٹر بن سکتا ہے جسکے لیے ایک جامع ٹیگڈ کارپس درکار ہوگی۔۔۔ اگر وہ مل جائے تو کوئی بھی پی ایچ پی کا ماہر بنا سکتا ہے۔۔ اتنا مشکل نہیں ہے
 

عبیدتھہیم

محفلین
یہ میسر ہوتا تو مسئلہ کیا تھا...
ٹیگڈ کارپس نا ہو تو کوئی بات نہیں اردو کے ۳۰۰۰ وہ الفاظ جو روزمرہ کی گفتگو میں استعمال کیے جاتے ہوں، ان کو ٹرانسلٹریٹ کرتے ہوئے ایسی ویب ایپ بنائی جا سکتی ہے، جو کم انٹرنیٹ اسپیڈ پر بھی کام کر سکے گی اور اس میں اردو کی ایک مکمل کتاب کو ٹرانسلٹریٹ کر سکتے ہیں۔
میں ایسے ہی ایک پروجیکٹ پر کام کر رہا ہوں، آپ مندرجہ ذیل ربط پر دیکھ سکتے ہیں۔
سندھی ٹرانسلٹریٹر
 
ٹیگڈ کارپس نا ہو تو کوئی بات نہیں اردو کے ۳۰۰۰ وہ الفاظ جو روزمرہ کی گفتگو میں استعمال کیے جاتے ہوں، ان کو ٹرانسلٹریٹ کرتے ہوئے ایسی ویب ایپ بنائی جا سکتی ہے، جو کم انٹرنیٹ اسپیڈ پر بھی کام کر سکے گی اور اس میں اردو کی ایک مکمل کتاب کو ٹرانسلٹریٹ کر سکتے ہیں۔
میں ایسے ہی ایک پروجیکٹ پر کام کر رہا ہوں، آپ مندرجہ ذیل ربط پر دیکھ سکتے ہیں۔
سندھی ٹرانسلٹریٹر
زبردست! سندھی لینگوئج اتھارٹی تو بہت سے مفید کام کر رہی ہے۔ کاش اردو والوں کو بھی اتنی توفیق ہو!
 
Top