تاسف جانشین مفتی اعظم ہند نواسہ اعلی حضرت وصال فرماگئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

افضل حسین

محفلین
یہ خبر نہایت رنج کے ساتھ سنی جائے گی کہ جانشین مفتی اعظم ہند نواسہ اعلی حضرت مفتی اختر رضاخاں صاحب آج بعد نماز مغرب بریلی شریف میں وصال فرما گئے. اللہ انکی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے

ربط
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔

یہ کون صاحب تھے؟

جانشین مفتی اعظم ہند
یعنی خود مفتی اعظم نہ تھے؟ مفتی اعظم کون ہیں؟

کسی کے نواسے تھے؟ کیا مفتی اعظم کے؟ کیا یہ سیٹ بھی موروثی ہے؟
 

افضل حسین

محفلین
ابھی کے مفتی اعظم تھے.

یعنی خود مفتی اعظم نہ تھے؟ مفتی اعظم کون ہیں؟
مولانا احمد رضا خان کے چھوٹے صاحبزادے مصطفٰے رضاخاں مفتی اعظم ہند مشہور تھے.
کسی کے نواسے تھے؟ کیا مفتی اعظم کے؟ کیا یہ سیٹ بھی موروثی ہے؟
مصطفٰے رضاخاں کے نواسےتھے.
ابھی تک تو مورثی رہاہے.
 

سید عمران

محفلین
کسی کے نواسے تھے؟ کیا مفتی اعظم کے؟ کیا یہ سیٹ بھی موروثی ہے؟
موروثیت مطلق بری چیز نہیں ہے۔۔۔
اگر اولاد لائق اور اہل ہے تو باپ کی نشست سنبھالنے میں کیا حرج ہے؟؟؟
برائی اس وقت ہوتی جب اولاد منصب سنبھالنے کے لیے ناا ہل اور نالائق ہو!!!
 

محمدظہیر

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
مجھے بھی ان کے متعلق واٹس ایپ میسیج سے کل معلوم ہوا. یہ مولانا احمد رضا خان صاحب کے نواسے تھے، جنہوں نے بریلوی تحریک کی بنیاد رکھی تھی. انڈیا میں اہل سنت جماعت ان سے منسوب ہے.
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top