تعارف غمِ عاشقی تیرا شکریہ۔ ۔ ۔

امجد چیمہ

محفلین
کبھی رُک گئے کبھی چل دئیے کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے
یوں ہی عمر ساری گُزار دی یوں ہی زندگی کے ستم سہے
کبھی نیند میں کبھی ہوش میں تو جہاں ملا تجھے دیکھ کر
نا نظر ملی نا زباں ملی یوں ہی سر جُھکا کے گزر گئے
کبھی زلف پر کبھی چشم پر کبھی تیرے حسین وجود پر
جو پسند تھے میری کتاب میں وہ شعر سارے بکھر گئے
کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر
غم عاشقی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے
 
امجد چیمہ

محفلین
نہ تھیں اور کوئی بھی رنجشیں، صرف عادتوں میں تضاد تھا
کہ اسے پسند تھیں شوخیاں، مجھے سادگی میں کمال تھا
 
تلمیذ

لائبریرین
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ امجد چیمہ صاحب۔
کلام تو نہایت عمدہ ہے۔ کچھ اپنے متعلق بھی بتائیے، جناب۔
 
الف عین

لائبریرین
ابھی ابھی تو خوش آمدید کہا تھا ان کو، یہاں کچھ اور تعارف نہیں، کچھ اشعار ہیں، جن کو بہتر ہے کہ اصلاح سخن میں پوسٹ کیا جائے۔ طبہعت میں موزونی ہے ماشاء اللہ
 
KwULv.png
 
مزمل اختر

محفلین
کبھی رُک گئے کبھی چل دئیے کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے
یوں ہی عمر ساری گُزار دی یوں ہی زندگی کے ستم سہے
کبھی نیند میں کبھی ہوش میں تو جہاں ملا تجھے دیکھ کر
نا نظر ملی نا زباں ملی یوں ہی سر جُھکا کے گزر گئے
کبھی زلف پر کبھی چشم پر کبھی تیرے حسین وجود پر
جو پسند تھے میری کتاب میں وہ شعر سارے بکھر گئے
کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر
غم عاشقی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے
بہت عمدہ کلام
مرحبا میرے بھائی
 
Top