تیرہویں سالگرہ آئیے آئیے - گرہ لگائیے

سید رافع

محفلین
میری بیگم ہے روٹھ کر بیٹھی
اور اب لوٹ کر نہیں آتی
ہم نے سوچا تھا جا منائیں گے
مجھ کو خریت نظر نہیں آتی
آپ کی بندہ پروری زلفی
ہم کو اپنی خبر نہیں آتی
شاعری اور ہم کہاں ممکن
سچ ہے ہم کو نظر نہیں آتی
ہم بھی رانجھے بنیں اگر پھرسے
پر طبیعت ادھر نہیں آتی

بیگم ہے بہت اچھی
روٹھ کر نہیں جاتی

بہل جاوں ایک سے لیکن
صورت پھر نئی نظر آتی

سہاگ بننے کا خیال آیا پھر سے
پر طبیعت ادھر نہیں آتی
 
بیگم ہے بہت اچھی
روٹھ کر نہیں جاتی

بہل جاوں ایک سے لیکن
صورت پھر نئی نظر آتی

سہاگ بننے کا خیال آیا پھر سے
پر طبیعت ادھر نہیں آتی
اتنا آساں نہیں ہے دوشادی
راس سب کو مگر نہیں آتی
اچھی بیوی ہے مستقل نعمت
ہاں یہ نعمت ہے گھرنہیں آتی
آپ تھوڑا وزن میں لکھیں تو
بات مشکل نظر نہیں آتی
دل توکہتا ہے کچھ درست کریں
پر طبیعت ادھر نہیں آتی
 
ہم بھی فرہاد ہوں زمانے کے!
"پر طبیعت ادھر نہیں آتی" ۔۔۔!
آپ فرہاد ہیں زمانے کے
ہم کو شیریں نظر نہیں آتی
کل سے نکلی ہے آپ کی خاطر
بچی اپنے ہی گھر نہیں آتی
میں نے سوچا تھا ناشتہ کرلوں
پر طبیعت ادھر نہیں آتی
 
اک خیال آیا کہ محفل سے کنارہ کرلیں
پر طبیعت ادھر نہیں آتی :whistle:
یونہی کیوں آپ ہم سے دور رہیں
ہم کو ری زن نظر نہیں آتی
آپ اکمل ہو اور زیدی ہو
کوئی محنت ہے کر نہیں آتی
سوچتے ہیں کہ اب لکھیں ہم بھی
پر طبیعت ادھر نہیں آتی
 
اس دھاگے کا عنوان ایسا ہے کہ یوں لگتا ہے کوئی اسٹال لگا ہوا ہے اور میلہ دیکھنے آنے والے شائقین کو لہک لہک کر گھیرا جا رہا ہے. :)
 
آخری تدوین:
اس دھاگے کا عنوان ایسا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ کوئی اسٹال لگا ہوا ہے اور میلا دیکھنے آنے والے شائقین کو لہک لہک کر گھیرا جا رہا ہے. :)
آپ نے بچپن میں نہیں کھیلا؟
آئیے آئیے - ہتھ ملائیے
پیسا کڈ۔ جلیبی کھائیے
 

La Alma

لائبریرین
اس دھاگے کا عنوان ایسا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ کوئی اسٹال لگا ہوا ہے اور میلا دیکھنے آنے والے شائقین کو لہک لہک کر گھیرا جا رہا ہے. :)
اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس سٹال پہ ایک گرہ کے ساتھ دوسری مفت بھی تقسیم ہو رہی ہے۔ ذرا نگاہ دوڑائیے۔ :):)
 
سوچتا ہوں کہ روٹھ جاؤں میں
پھر ذرا رک کے مان جاؤں میں
ایسا ناٹک ہو وہ تڑپ اٹھیں
پر طبیعت ادھر نہیں آتی
 
آخری تدوین:
Top