سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
IMG_20180716_235212.jpg

لوگ آسان سمجھتے ہیں الیکشن لڑنا۔ پارٹ 11
 
یاز

محفلین
میاں اس تصویر میں "ریلیشنشپ" کا اہم ترین اور واحد اصول مخفی ہے- مستقبل میں کام آئے گا-

IMG_20180717_003710.jpg
اربابِ خرد ذوقِ مَئے عشق چہ دانند
از حالتِ مَا نیست خبر بیخبراں را

عقل والے عشق کی شراب کا ذائقہ کیا جانیں۔ بے خبروں کو ہماری حالت کی خبر نہیں ہے۔
 
یاز

محفلین
‏کوئی تمھارے گھر ڈاکہ ڈالے تم اس کا استقبال کرو گے؟؟؟
عمران خان کا سوال

اس سوال کا بہتر جواب تو خاور مانیکا ہی دے سکتا ہے
 
‏کوئی تمھارے گھر ڈاکہ ڈالے تم اس کا استقبال کرو گے؟؟؟
عمران خان کا سوال

اس سوال کا بہتر جواب تو خاور مانیکا ہی دے سکتا ہے

جواب : بشریٰ بی بی نے، داماد جی کو الیکشن نہ لڑنے پر رضامند کر ہی لیا-
 
آخری تدوین:
اتفاق سے میں یہ لائیو دیکھ رہا تھا کہ کوئی میچ چل نہیں رہا تھا- ;)کیا ہی خوب ریکارڈ درست کئے ہیں شاہزیب جی نے سرکار ہوراں دے- جالب پڑھانے آیا تھا-

عباس اعوان

محفلین
مخالفین کیسے نا مانیں، ریاست کی یونیفارمڈ اور سول مشینری ایک ہی مشن کو لیکر 2014 سے لگاتار تگ ودو کر رہے ہیں۔

خلائی مخلوق نے دو لاکھ ساٹھ ہزار ریزرو فوجی 13 جولائی سے 30 جولائی تک آن ڈیوٹی کر لیے ہیں۔ اتنا ریزرو فوجی تو 71 اور کارگل کی جنگ میں بھی نہیں بلایا گیا تھا۔
خلائی مخلوق بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ریزروسٹس کو آن ڈیوٹی کرنے والی سکیم کا نام رکھا ہے mobilization exercise۔ :cool:

سیدھا سیدھا ضربِ باجوہ ہی رکھ لیتے تو بلڈی سویلینز نے کیا کر لینا تھا۔ :)
چوہدری صاحب، ذرا یہاں بھی تشریف لائیں تو ہم دیکھیں کہ مندرجہ بالا کس حد تک درست ہیں۔
کسی حد تک متفق، لیکن میں اسے آشیر باد نہیں کہوں گا۔
حکومت بننے، دینے وغیرہ کا سلسلہ ایک تفصیلی مراسلے کا متقاضی ہے۔ وقت نکلا تو جلد اس پر اپنی ’ذاتی‘ اور ’تجرباتی‘ رائے دوں گا۔ :)
 
عباس اعوان

محفلین
FB_IMG_1531491668248.jpg

لاہور میں جنگ ہو رہی ہے؟
یہ سارا پراپیگنڈا ہے میں ابھی کلمہ چوک میں ہوں۔ پندرہ منٹ پہلے میرا دوست مجھے ملنے گڑھی شاہو سے بذریعہ مال روڈ آیا ہے ۔ کوئی راستہ نہ بند ہے نہ کوئی ہنگامہ ہو رہا ہے ۔ جتنا ابال ہے سارا فیس بک پر ہے یا بی بی سی پر ہے

Screenshot_2018-07-13-20-12-34-76.png

یہ سکرین شاٹ ابھی خود لیا ہے گوگل میپ سے۔
کیا گوگل والے بھی مل گئے ہیں ساتھ؟
گوگل میپ پاکستان میں اتنا ریئل ٹائم ایکوریٹ نہیں ہوتے غالباً۔
میں نے گوگل نہیں دیکھا میں نے لاہور کی سڑکیں دیکھی ہیں۔ موبائیل پر ڈیٹا نہیں ہے ورنہ ابھی لائیو لے لیتا
Pakistanis Are Misusing Google Maps Ahead of Nawaz Sharif's Arrival
 
عدالتی اہلکار: جج صاحب جلدی کریں چار دفعہ فیصلہ ملتوی کیا جا چکا ہے۔
جج محمد بشیر: یار صبر کرو میں نے خود بھی تو فیصلہ پڑھنا ہے۔
 
چوہدری صاحب، ذرا یہاں بھی تشریف لائیں تو ہم دیکھیں کہ مندرجہ بالا کس حد تک درست ہیں۔
کیا آپ کا مطلب ہے کہ مندرجہ بالا مراسلوں میں کوئی غلط بیانی ہے ؟
یہ خبریں آپ کو میڈیا سے نہیں ملیں گی۔ آپ وطن سے باہر ہیں، ایسا کیجیے کہ کسی ہم جماعت دوست کو راولپنڈی کے ’ٹرانزٹ کیمپ‘ یا کھاریاں کے ’ری انفورسمنٹ کیمپ‘ میں بھجوائیے اور ان کی حقیقت جان لیجیے۔

باقی 1988 میں آئی جے آئی کی تشکیل، 2001 کے ناظمین، 2002 میں چاند کے انتخابی نشان اور اب 2018 میں سینکڑوں امیدواروں کو جیپ کے نشان کے تحت انتخابات لڑنے کے لیے کس نے اور کیوں اکٹھا کیا کا صحیح جواب مل گیا تو یقیناً آپ کو یہ علم بھی ہو جائے گا کہ خلائی مخلوق یا اسٹیبلیشمنٹ کی آشیر باد وغیرہ کیا ہوتی ہے۔
 
اصل سوال کا جواب آپ نے نہیں دیا، جواب ابھی تک باقی ہے۔
:)
 
اصل سوال کا جواب آپ نے نہیں دیا، جواب ابھی تک باقی ہے۔
شاید کبھی تفصیلاً لکھ پاؤں۔
لیکن
شارٹ یہ کہ خلائی مخلوق نے کچھ شجر ممنوعہ گھڑ رکھے ہیں، سویلینز کو انھیں چھیڑنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ جن کی بابت سیاسی لیڈران کے خیالات انھیں نجی محافل میں ہوئی بات چیت سے ملتے رہتے ہیں۔ پھر کس کا ساتھ دینا ہے اور کس کو دبانا ہے کا لائحہ عمل تیار ہوتا، زبانی احکامات دئیے جاتےاور کارروائی شروع۔
اس موضوع پر مزید گفتگو سے معذرت چاہوں گا۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top