کہاوتیں اور کہانیاں ۔۔۔۔۔۔

السلامُ علیکم!
احباب سے گزارش ہے کہ اگر ان کہاوتوں کے پیچھے جو کہانی ہے اگر وہ بتا دیں تو مہربانی ہوگی
١، آ بیل مجھے مار
٢، آپ آئے بھاگ آئے
٣، آخ تھو کھٹے ہیں
٤، آدمی کا شیطان آدمی ہے
٥، الٹے بانس بریلی کو
٦، بات کھٹائی میں پڑھ گئی
٧، بارہ برس دلی میں رہے اور بھاڑ ہی جھونکا کیے
٨، باسی کڑی میں ابال آیا
٩، بد اچھا، بدنام برا
١٠، بوڑھی گھوڑی لال لگام
 
باباجی

محفلین
بھائی کہانی کا تو پتا نہیں
لیکن نمبر تین والی کہاوت پہ نظر ثانی کیجیے
وہ شاید "انگور کھٹے ہیں" ہے
"آخ تھو کھٹے ہیں" پڑھ کے ہی دل خراب ہوگیا
 
وصی اللہ

مناسب ہے کہ https://rekhta.org/ebooks/kahawat-aur-kahani-ebooks?lang=Ur پر کہاوت اور کہانی کتاب دیکھ لیںً۔۔ اس کے علاوہ http://www.kitaabistan.com/books16.htm سپر قصہ طلب کتاب بھی اسی موضوع سے متعلق ہے۔۔۔ اُمید ہے ان سے آپ کو کہاوتوں سے منسوب مزید کہانیاں یا کہانیوں سے منسوب مزید کہاوتیں بھی مل جائیں گی۔۔۔
 
یہی میں بتانے چلا تھا کہ انٹرنیٹ پر ایک کتاب دیکھی تھی۔ آپ نے لنک بھی فراہم کر دیے، بہت عمدہ۔
 
بھائی کہانی کا تو پتا نہیں
لیکن نمبر تین والی کہاوت پہ نظر ثانی کیجیے
وہ شاید "انگور کھٹے ہیں" ہے
"آخ تھو کھٹے ہیں" پڑھ کے ہی دل خراب ہوگیا

بھائی جان آپ بھی ٹھیک ہیں لیکن میرے والا غلط نہیں آپ نے پڑھا نہیں ہو گا کبھی
 
یاز

محفلین
اگر ان کتب میں نہیں ہیں تو پھر کسی لغت سے دیکھنا پڑیں گے۔ گو کہ ضروری نہیں، ان میں بھی ان کہاوتوں کے پسِ منظر کا مکمل بیان موجود ہو۔
 
گلزار خان

محفلین
کہاوتیں اور کہانیاں ۔۔۔۔۔۔

کہانیاں کہاں ہیں یہاں پر مجھے تو نہیں دیکھی یا آپ کچھ کہانیاں شئیر کرنا چاہتے تھے؟
 
وصی اللہ

محفلین
میں نے ان کتابوں کا مطالعہ کیا لیکن کہیں سے بھی ان کے متعلق کہانیاں نہیں ملی
تو پھر آپ کو جامع اللغات از خواجہ عبدالجمید دیکھنی ہوگی۔۔۔اُردو سائنس بورڈ نے چھاپی ہے دو جلدوں میں۔۔۔اس کے مطالعے کے دوران میں (جی لغت کے مطالعے کے) میں نے کئی ایک کہاوتوں کے ساتھ منسوب کہانیاں دیکھی تھیں۔۔۔۔۔
 
Top