سیاسی منظر نامہ

یاز

محفلین
مجھے ویسے ابھی تک یہی سمجھ نہیں آیا کہ نواز شریف کے خلاف اس وقت فیصلہ نہ بھی آتا تو کیا مضائقہ تھا۔
اس وقت ایسی عجلت کیوں کی گئی؟
 
فرقان احمد

محفلین
مجھے ویسے ابھی تک یہی سمجھ نہیں آیا کہ نواز شریف کے خلاف اس وقت فیصلہ نہ بھی آتا تو کیا مضائقہ تھا۔
اس وقت ایسی عجلت کیوں کی گئی؟
سروے کے نتائج سےصاف معلوم ہو رہا تھا کہ مسلم لیگ نون کو پنجاب کی حد تک شکست دینا بہت مشکل ہے۔ اس لیے ایسی پلاننگ کی گئی کہ مسلم لیگ نون انتخابات کا بائیکاٹ کر دے۔ یہ ساری گیم انتخابات تک ہی چل سکتی ہے۔ اس کے بعد حکومت کو ہٹانا آسان نہیں رہتا ہے۔ خاکیان کو ایک بار پھر سیاسیوں کو 'سیلوٹ' مارنے پڑتے ہیں۔ اب اس عجلت میں کچھ غلطیاں دونوں اطراف سے ہو رہی ہیں۔ سنسنی خیز مراحل!
 
یاز

محفلین
میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی صاحبِ عقل ان کو بائیکاٹ کی جانب مائل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس وقت اگر نون لیگ اور پی پی پی مل کر بائیکاٹ کر دیں تو الیکشن ٹھس ہو جائیں گے۔ یعنی مل کر بائیکاٹ ان کے پاس اہم ترین ہتھیار ہو سکتا ہے۔
 
شریف فیملی کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔ زرداری صاحب کو محض ڈرایا دھمکایا گیا ہے۔ محکمہء زراعت کے پرانے ہتھکنڈے ہیں۔ مزید یہ کہ، سیاسیے بھی حسب استطاعت کرپٹ ہیں۔ اب بندہ کس کا ساتھ دے، کس کا نہ دے؟
 
میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی صاحبِ عقل ان کو بائیکاٹ کی جانب مائل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس وقت اگر نون لیگ اور پی پی پی مل کر بائیکاٹ کر دیں تو الیکشن ٹھس ہو جائیں گے۔ یعنی مل کر بائیکاٹ ان کے پاس اہم ترین ہتھیار ہو سکتا ہے۔
اور تجربہ بتاتا ہے کہ بائیکاٹ سے صرف نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ :)

تبھی بائیکاٹ کا کہنے کے باوجود ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے انتخابات 2008 میں حصہ لے لیا تھا۔
 
فرقان احمد

محفلین
اور تجربہ بتاتا ہے کہ بائیکاٹ سے صرف نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ :)

تبھی بائیکاٹ کا کہنے کے باوجود ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے انتخابات 2008 میں حصہ لے لیا تھا۔

ہمارے خیال میں اس وقت میاں صاحب پاکستان میں آنے کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انتخابات مقررہ تاریخ کو ہی منعقد ہوں۔ اگر میدان اُن کے ہاتھ رہا تو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات وقتی طور پر ٹھیک ہونے کا امکان پیدا ہوجائے گا۔ اگر عام انتخابات میں شکست ہو گئی تو دھاندلی کا الزام، دھرنے، جیل بھرو تحریک وغیرہ وغیرہ۔ خیال رہے کہ یہ امکانی منظرنامہ ہے۔ کیا ہونے جا رہا ہے؟ اس کی ہمیں چنداں خبر نہ ہے۔ صورت حال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین

پانامہ لیکس بھی محکمہ زراعت و خلائی مخلوق یعنی فوج یعنی آئی ایس آئی نے کروایا ہے۔
(منطق پٹواریہ)
 
ضیاء حیدری

محفلین
محترم! ہمارا تبصرہ معروضی تناظر میں تھا۔ ملکی صورت حال کو ذہن میں رکھ کر جو امکانی منظرنامہ ہمیں دکھائی دیا، اس حوالے سے اپنی ناقص رائے کا اظہار کر دیا۔ ہمیں نواز شریف صاحب کے ملزم یا مجرم ہونے سے کیا لینا دینا!
مستقبل قریب کے ظاہری امکانات یہی ہیں پاکستان میں ہنگامہ آرائی کی جائے اور عدم استحکام پیدا کیا جائے تاکہ پاکستان کے جوہری مقامات پر قبضہ کیا جائے،
 
ضیاء حیدری

محفلین
اس وقت سیاسی منظرنامہ کافی عجیب چل رہا ہے۔ نواز شریف کے بعد زرداری اینڈ کمپنی پہ بھی ہاتھ ڈال دیا گیا ہے۔
سمجھ نہیں آ رہا کہ چاہ کیا رہے ہیں۔

مستقبل قریب کے ظاہری امکانات یہی ہیں پاکستان میں ہنگامہ آرائی کی جائے اور عدم استحکام پیدا کیا جائے تاکہ پاکستان کے جوہری مقامات پر قبضہ کیا جائے،
زرداری اینڈ کمپنی باہر کی دنیا کا گیم کھیل رہے ہیں، ان میثاق جمہوریت کے کمینوں نے ملک کو گنگال کردیا ہے، اربوں کھربوں کی کرپشن دراصل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
جھوٹ پر جھوٹ بولنا نواز شریف کا وطیرہ ہے، کلثوم کی بیماری بھی ایک جھوٹ ہے، ایک مریض جو لائف سپورٹ پر ہو، کیا اس کا آپریشن کیا جاسکتا ہے، کوئی ڈاکٹر ایسا نہیں کرے گا۔ ۔ ۔ ۔ نہ ایسا ہوتا ہے۔
اب انھوں نے جمعہ کو واپسی کا اعلان کیا ہے، کچھ بھروسہ نہیں ہے یہ بات بھی جھوٹ ہو اور عین وقت پر کوئی بہانہ سامنے آجائے۔
معذرت کے ساتھ آپ کی معلومات آپریشن کے حوالے سے درست نہیں ہیں
آپریشن ہر حال میں کیا جاسکتا ہے اور کیا جاتا ہے. دل بند ہونے کے باوجود کیا جاسکتا ہے اور کیا جاتا ہے. لائف سپورٹ پر تو اور بھی آسان ہوجاتا ہے
بس کسی بیمار کی بیماری چاہے وہ بہانے ہی کیوں نہ ہو اسکا مذاق نہ بنایا جائے. یہ وقت کسی پر بھی آسکتا ہے
اگر اس کی جگہ پنکی پیرنی مر رہی ہوتی تو بھی کیا ایسا ہی کہتے
سیاست میں بھی حدود کو نہیں پھلانگنا چاہیے
ہماری روایت میں عورت اور بیماری کا کھیل نہیں ہے
اگر آپ نے ایک ڈرامہ نہیں دیکھا تو اب دیکھ لیں. اس کا نام ہے بے شرم. آپ کو اس سے بہت سیکھنے کو ملے گا
 
فرقان احمد

محفلین
مستقبل قریب کے ظاہری امکانات یہی ہیں پاکستان میں ہنگامہ آرائی کی جائے اور عدم استحکام پیدا کیا جائے تاکہ پاکستان کے جوہری مقامات پر قبضہ کیا جائے،
ایسے الزامات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسی سے ملتے جلتے الزام پچھلے دورِ حکومت میں دھرنے دینے والوں پر بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔
 
یاز

محفلین
اور تجربہ بتاتا ہے کہ بائیکاٹ سے صرف نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ :)

تبھی بائیکاٹ کا کہنے کے باوجود ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے انتخابات 2008 میں حصہ لے لیا تھا۔
اگر ایک جماعت بائیکاٹ کرے تو ضرور نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
لیکن اگر دو ہیوی ویٹ جماعتیں بائیکاٹ کر دیں تو اگلی آنے والی حکومت کی کریڈیبلٹی کافی کمزور ہو جائے گی۔
 
اگر ایک جماعت بائیکاٹ کرے تو ضرور نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
لیکن اگر دو ہیوی ویٹ جماعتیں بائیکاٹ کر دیں تو اگلی آنے والی حکومت کی کریڈیبلٹی کافی کمزور ہو جائے گی۔
مگر اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔
جب زرداری کے صدر بننے سے کریڈیبلٹی پر فرق نہیں پڑتا۔
26 فیصد ٹرن آؤٹ پر حکومت دو تہائی اکثریت والی بنتی ہے، اور اپنی مرضی سے قانون بدل سکتی ہے۔
چاہے جتنی ہیوی ویٹ جماعتیں بائیکاٹ کر لیں، الیکشن تو تمام نشستوں پر ہو گا۔ پارلیمنٹ کے ممبران تو پورے ہوں گے۔
کریڈیبلیٹی کون پوچھتا اور دیکھتا ہے یہاں؟ :)
 
Top