تیرہویں سالگرہ محفل کی سیر

اکمل زیدی

محفلین
میرا خیال ہے کہ ہلکی پھلی بات، ہلکے پھلکے انداز میں ہی رہے تو بہتر ہے۔
ہمیں ایک دوسرے سے روا رویوں میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ کوشش رہے کہ کوئی بھی معاملہ بلاوجہ تلخی کی جانب نہ جائے۔ :)
ہلکا پھلکا ہی رکھا تھا برادرم آپ دیکھ سکتے ہیں...اب اس پر کوئ بھاری ہو جائے تو کیا. ....کیا جائے...
 
چلو شاباش اب سائیڈ پکڑو....یہ راس واس جن کو ہے ان سے کرو....گفتگو....اب میرے لیے تمہارا ہونا نہ ہونا...ایک ہے....
اکمل بھائی۔ ہر انسان کا اپنا مزاج اور اپنی حدود ہوتی ہیں۔ باہمی گفتگو میں ان حدود کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ٹھیک ہے کہ ہم ہنسی مذاق میں سب سے ایک طرح بات کر رہے ہوتے ہیں، مگر جب معاملہ بگڑنے کا اندیشہ ہو تو رویہ میں اعتدال حد درجہ ضروری ہو جاتا ہے۔
 
یار تو بھائ ایسی کون سی لوز ٹاکنگ کردی میں نے....ذرا اس کا اقتباس لے کر بتائیے...
 
سوشل میڈیا پر ہم جب بات کرتے ہیں، تو مختلف ماحول اور معاشرت سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ایک بات میرے لیے معیوب نہ ہو، مگر دوسرے کو ناگوار گزرے۔ اس لیے جب معلوم ہو کہ کسی کو کوئی بات ناگوار گزری ہے تو اس حوالے سے احتیاط لازم ہو جاتی ہے۔
 
یار تو بھائ ایسی کون سی لوز ٹاکنگ کردی میں نے....ذرا اس کا اقتباس لے کر بتائیے...
جب انھوں نے ادب کے ساتھ اس بات کا اظہار کر دیا کہ تم کہہ کر بات کرنا ان کے لیے ناپسندیدہ ہے، تو اس پر بحث نہیں بنتی تھی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محفل کے کسی کونے کھدرے میں کوئی لائبریری کا گوشہ صاحبان، کوئی ہمیں بھی سیر کرا دے کہ سب کھانے پینے کے پیچھے ہی پڑے رہیں گے! :)
 
باباجی

محفلین
ہاں بھائی منتظمین ۔۔ بڑی خاموشی ہے بھئی ۔۔ تابش بھائی یہ کیا چل رہا ہے ۔۔۔ جانبداری چل رہی ہے ۔۔ ہاہاہاہاہاہا ۔۔۔ نا وہ لوگ رہے نا وہ محفل ۔۔ اب کوئی بھی کیسی بھی بکواس کرلے کوئی کچھ نہیں کہتا ۔۔
 
لاریب مرزا

محفلین
محفل کے کسی کونے کھدرے میں کوئی لائبریری کا گوشہ صاحبان، کوئی ہمیں بھی سیر کرا دے کہ سب کھانے پینے کے پیچھے ہی پڑے رہیں گے! :)
آپ بھی تو لائبریرین ہیں وارث بھائی، آپ ہی سب کو لائبریری کی سیر کرا دیں۔ :happy:
 
نایاب

لائبریرین
ہاں بھائی منتظمین ۔۔ بڑی خاموشی ہے بھئی ۔۔ تابش بھائی یہ کیا چل رہا ہے ۔۔۔ جانبداری چل رہی ہے ۔۔ ہاہاہاہاہاہا ۔۔۔ نا وہ لوگ رہے نا وہ محفل ۔۔ اب کوئی بھی کیسی بھی بکواس کرلے کوئی کچھ نہیں کہتا ۔۔
محترم بابا جی
دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
آپ آئے بہار آئی ۔ اب خاموشی توڑیں اور علم و آگہی کے پھول کھلائیں ۔
لوگ رہیں نہ رہیں ۔ محفل ان شاء اللہ سجی ہی رہتی ہے ۔
ہم نہیں ہوتے تو کسی اور کے چرچے ہوتے ہیں کہ یہی رسم دنیا اور زندگی کا چلن
بہت دعائیں
 
Top