نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے ہم پر حقوق

ام اویس

محفلین
1_D2_EA962-8_C45-45_AD-8_FE0-513_C6_E84_ACC9.jpg
 

ام اویس

محفلین
4017_DDC4-2_F63-4_B40-_A6_F6-162_BFE7_AEE0_C.jpg

محمد (صلی الله علیہ وسلم ) کا مطلب ہے بہت زیادہ تعریف کیا گیا ۔
نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا نام محمد (صلی الله علیہ وسلم ) قرآن مجید میں چار مقامات پر ذکر ہوا ہے

۱- سورة آل عمران آیہ 144

وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ اللهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللهُ الشَّاكِرِينَ

اردو:

اور محمد ﷺ ایک پیغمبر ہی ہیں۔ ان سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ہو گذرے ہیں۔ بھلا اگر یہ مر جائیں یا مارے جائیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے؟ اور جو الٹے پاؤں پھر جائے گا تو اللہ کا کچھ نقصان نہیں کر سکے گا اور اللہ شکرگذاروں کو بڑا ثواب دے گا۔

۲- سورة الاحزاب ۔ آیة 40

مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا

اردو:

محمد ﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں لیکن الله کے پیغمبر اور نبیوں کی مہر یعنی سلسلہ نبوت کو ختم کر دینے والے ہیں اور الله ہر چیز سے واقف ہے۔

۳- سورة محمد آیة ۔ 2

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ

اردو:

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور جو کتاب محمد ﷺ پر نازل ہوئی اسے مانتے رہے اور وہ انکے پروردگار کی طرف سے برحق ہے کہ جس نے انکے گناہ دور کر دیئے اور انکی حالت سنوار دی۔

۴- سورة الفتح آیة 29

مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ الله وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا

اردو:

محمد ﷺ الله کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ انکے ساتھ ہیں وہ کافروں کے مقابلے میں تو سخت ہیں اور آپس میں رحم دل اے دیکھنے والے تو انکو دیکھتا ہے کہ الله کے آگے جھکے ہوئے سربسجود ہیں اور الله کا فضل اور اسکی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ کثرت سجود کے اثر سے انکی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں انکے یہی اوصاف تورات میں ہیں اور یہی اوصاف انجیل میں۔ وہ گویا ایک کھیتی ہیں جس نے پہلے زمین سے اپنی سوئی نکالی پھر اسکو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہو گئ اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے الله نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔
 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
618_CE6_CD-_FB54-455_C-_A918-7912_E33_E6_BC8.jpg


احمد (صلی الله علیہ وسلم ) کا مطلب ہے بہت زیادہ اور سب سے زیادہ تعریف کرنے والا
نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا اسم مبارک احمد قرآن مجید میں ایک مقام پر ذکر کیا گیا ہے

وَإِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءَهُم بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ

اردو:

اور وہ وقت بھی یاد کرو جب مریم کے بیٹے عیسٰی نے کہا کہ اے بنی اسرائیل میں تمہارے پاس الله کا بھیجا ہوا آیا ہوں جو کتاب مجھ سے پہلے آ چکی ہے یعنی تورات اسکی تصدیق کرتا ہوں اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جنکا نام احمد ﷺ ہو گا انکی بشارت سناتا ہوں۔ پھر جب وہ ان لوگوں کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ یہ تو سراسر جادو ہے۔
 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
5815_EE1_F-6294-4_D55-_A7_B9-1_DC446_DB3_CDB.jpg


نبی محترم حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم کا ایک نام مبارک حامد (صلی الله علیہ وسلم ) ہے
حامد کا معنٰی ہے تعریف کرنے والا
محشر کے دن الله سبحانہ وتعالٰی نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کو مقام محمود عطا فرمائیں گے
آپ صلی الله علیہ وسلم حامدٌ ہوں گے ۔ یعنی الله کی تعریف اور حمد وثنا بیان فرمانے والے
 
Top