راجه تری دیو ....اک محب وطن

ﺁﺝ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻗﺼﮧ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﺱ ﮐﯽ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﻣﺸﺮﻗﯽ ﺑﻨﮕﺎﻝ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺑﻮﺩﮪ ﻣﺖ ﮐﺎ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺗﮭﺎ۔ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ 1100 ﺑﺮﺱ ﺳﮯ ﺗﮭﯽ۔
ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﺎ 50 ﻭﺍﮞ ﺭﺍﺟﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺷﯿﺦ ﻣﺠﯿﺐ ﺍﻟﺮﺣﻤﺎﻥ ﺟﻮ ﻣﺸﺮﻗﯽ ﺑﻨﮕﺎﻝ ﮐﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﺗﮭﮯ، ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﭘﯿﺸﮑﺶ ﮐﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻋﻨﻘﺮﯾﺐ ﺑﻨﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺑﻨﮕﻠﮧ ﺩﯾﺸﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﻭﺯﯾﺮ ﻣﺸﯿﺮ ﺭﮨﮯ ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﻣﺘﺤﺪﮦ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﯿﺴﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺘﺎ ﺟﻦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺱ ﻧﮯ 25 ﺑﺮﺱ ﮔﺰﺍﺭﮮ ﺗﮭﮯ۔
ﺳﺎﺭﺍ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﺍﺳﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎﺗﺎ ﺭﮨﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺟﺐ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺍﭘﻨﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﮯ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻤﻨﺎﮎ ﺩﻭﺭﺍﮨﮯ ﭘﺮ ﺗﮭﺎ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻭﺯﻥ ﮨﺎﺭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﭘﻠﮍﮮ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻻ۔ ﺭﺍﺝ ﭘﺎﭦ ﭼﮭﻮﮌﺍ، ﻧﺎﺑﺎﻟﻎ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﮔﺪﯼ ﭘﺮ ﺑﭩﮭﺎﯾﺎ، ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺳﺮﭘﺮﺳﺖ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ 9 ﻧﻮﻣﺒﺮ 1971 ﮐﻮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﭼﻼ ﺁﯾﺎ۔
ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﺱ ﺑﻮﺩﮪ ﺭﺍﺟﺎ ﻧﮯ 17 ﺳﺘﻤﺒﺮ 2012 ﮐﻮ ﺍﺳﻼﻡ ﺁﺑﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﺁﺧﺮﯼ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﯽ۔
ﯾﮧ ﭼﭩﺎﮔﺎﻧﮓ ﮨﻞ ﭨﺮﯾﮑﭩﺲ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﭼﮑﻤﺎ ﻗﺒﺎﺋﻞ ﮐﮯ ﺭﺍﺟﺎ ﺗﺮﯼ ﺩﯾﻮ ﺭﺍﺋﮯ ﮐﺎ ﻗﺼﮧ ﮨﮯ۔ ﺭﺍﺟﺎ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺴﯽ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﭼﮑﻤﺎ ﺭﺍﺝ ﮐﺎ ﺷﺎﮨﯽ ﻧﺸﺎﻥ ﺩﯾﮑﮭﯿﮯ۔
ﺗﺎﺝ ﮐﮯ ﺳﺎﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﻧﮉ ﺳﮯ ﺳﻼﻣﯽ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﻭ ﮨﺎﺗﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﻃﻐﺮﯼٰ ﺳﻨﺒﮭﺎﻟﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺗﻮﭖ ﺩﮬﺮﯼ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺩﻭ ﺗﻠﻮﺍﺭﯾﮟ ﻧﻈﺮ ﺁ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﺑﺪﮪ ﻣﺖ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺭﺍﺟﺎﺋﻮﮞ ﮐﮯ ﺷﺎﮨﯽ ﻧﺸﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﻨﮓ ﻭ ﺟﺪﻝ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﺌﮯ ﮨﺘﮭﯿﺎﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﮩﺎﺭ ﺩﮐﮭﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﭼﮑﻤﺎ ﻗﺒﺎﺋﻞ ﮔﯿﺎﺭﮨﻮﯾﮟ ﺻﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﺭﺍﮐﺎﻥ، ﺑﺮﻣﺎ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻟﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﻣﺸﺮﻗﯽ ﺑﻨﮕﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﭼﭩﺎﮔﺎﻧﮓ ﺿﻠﻊ ﮐﯽ ﺳﺮﺳﺒﺰ ﭘﮩﺎﮌﯾﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﻨﮯ ﺟﻨﮕﻞ ﺍﻥ ﮐﺎ ﭨﮭﮑﺎﻧﮧ ﺑﻨﮯ۔
ﺳﻮﻟﮩﻮﯾﮟ ﺻﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﻓﻮﺟﯿﮟ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﮩﻨﭽﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺍﻣﻦ ﺍﻭﺭ ﺗﺠﺎﺭﺕ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﮨﺪﮮ ﮐﯿﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺩﺷﻮﺍﺭ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺭ ﺩﺭﺍﺯ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﺴﺮ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ۔
ﺍﺱ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﺪﮪ ﻣﺖ ﮐﮯ ﭘﯿﺮﻭﮐﺎﺭ ﺍﻥ ﺭﺍﺟﺎﺋﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﮍﮬﯿﮯ ﺗﻮ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﻣﺴﻠﻢ ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺘﻨﺎ ﺍﺛﺮ ﺗﮭﺎ۔
ﺭﺍﺟﺎ ﭼﻤﻦ ﺧﺎﻥ، ﺟﻼﻝ ﺧﺎﻥ، ﻓﺘﺢ ﺧﺎﻥ، ﺷﯿﺮ ﻣﺴﺖ ﺧﺎﻥ، ﺷﯿﺮ ﺩﻭﻟﺖ ﺧﺎﻥ، ﺟﺎﻥ ﺑﺨﺶ ﺧﺎﻥ، ﺟﺒﺎﺭ ﺧﺎﻥ۔ ﺍﯾﺴﭧ ﺍﻧﮉﯾﺎ ﮐﻤﭙﻨﯽ ﺳﮯ ﭼﮑﻤﺎ ﻗﺒﺎﺋﻞ ﮐﯽ ﻟﮍﺍﺋﯽ ﺑﺮﺳﻮﮞ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮨﯽ۔ ﺁﺧﺮ ﺻﻠﺢ ﺍﺱ ﺷﺮﻁ ﭘﺮ ﮨﻮﺋﯽ ﮐﮧ ﭼﮑﻤﺎ ﺭﺍﺝ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ 500 ﻣﻦ ﺍﻋﻠﯽٰ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﺭﻭﺋﯽ ﺩﮮ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺝ ﺑﺮﻃﺎﻧﯿﮧ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﭼﯿﻦ ﺳﮯ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﮮ ﮔﺎ۔
ﺯﻣﺎﻧﮧ ﺑﺪﻝ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ، ﭼﮑﻤﺎ ﺭﺍﺝ ﮐﮯ ﺭﺍﺝ ﮐﻤﺎﺭ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮕﻠﺴﺘﺎﻥ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ 1874 ﻣﯿﮟ ﺑﺮﭨﺶ ﺭﺍﺝ ﻧﮯ ﭼﮑﻤﺎ ﺭﺍﺟﺎ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺎﺕ ﮐﮯ ﻋﻮﺽ ﺍﻧﮭﯿﮟ ’’ ﺭﺍﺋﮯ ﺑﮩﺎﺩﺭ ‘‘ ﮐﺎ ﺧﻄﺎﺏ ﺩﯾﺎ۔ ﺗﺮﯼ ﺩﯾﻮ 1933 ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺭﺍﺟﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﺋﮯ ﺑﮭﯽ۔ 1953 ﻣﯿﮟ ﺭﺍﺟﺎ ﮐﯽ ﮔﺪﯼ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ۔
ﻭﮦ ﮐﺒﮭﯽ ﺟﻨﺮﻝ ﺍﯾﻮﺏ ﺧﺎﻥ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﻨﮕﻠﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﮑﺎﺭ ﮐﮭﻼﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﮑﮧ ﺍﻟﺰﺑﺘﮫ ﺩﻭﻡ ﺟﺐ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﮮ ﭘﺮ ﺁﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﻋﻼﻗﮯ ﮐﯽ ﺳﯿﺮ ﮐﺮﺍﺋﯽ ﺟﮩﺎﮞ ﮐﺎ ﺍﻣﻦ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﮕﮍ ﺩﺍﺩﺍ ﻧﮯ ﻣﻠﮑﮧ ﻭﮐﭩﻮﺭﯾﮧ ﮐﮯ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ 500 ﻣﻦ ﺭﻭﺋﯽ ﮐﮯ ﻋﻮﺽ ﺧﺮﯾﺪﺍ ﺗﮭﺎ۔
ﻧﻮﻣﺒﺮ 1971 ﻣﯿﮟ ﮈﮬﺎﮐﺎ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻧﮕﺎﮨﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮈﻭﺏ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﺐ ﮐﮧ ﻭﮦ 70 ﻣﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻋﺎﻡ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﻋﻼﻗﮯ ﺳﮯ ﺁﺯﺍﺩ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﻣﻐﺮﺑﯽ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﻇﻠﻢ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﻗﺒﺖ ﻧﺎﺍﻧﺪﯾﺸﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺲ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﺑﮯ ﻗﺼﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﮔﻨﺎﮦ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺎﻥ، ﻣﺎﻝ ﺍﻭﺭ ﻋﺰﺕ ﺳﮯ ﺍﺩﺍ ﮐﯽ۔ ﮐﭙﺘﺎﺋﯽ ﮈﯾﻢ ﮐﯽ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻭﺳﯿﻊ، ﺷﺎﻧﺪﺍﺭ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺭﯾﺨﯽ ﭼﮑﻤﺎ ﻣﺤﻞ ﮈﻭﺑﺘﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺮﮐﮭﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺑﭽﭙﻦ ﮔﺰﺭﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮈﻭﺏ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﻭﮦ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺑﺪﺗﺮﯾﻦ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺑﺤﺮﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻥ ﺗﮭﮯ۔ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﺟﻮ ﻣﻐﺮﺑﯽ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺳﮯ 1970 ﻣﯿﮟ ﻣﻨﺘﺨﺐ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ، ﺍﻥ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﺁﺋﯿﻦ ﺳﺎﺯ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﺎﻡ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ۔ ﺍﯾﮏ ﻟﺒﺮﻝ ﺍﻭﺭ ﻭﺳﯿﻊ ﺍﻟﻤﺸﺮﺏ ﺳﻤﺎﺝ ﮐﻮ ﻭﮦ ﻗﺪﻡ ﺑﮧ ﻗﺪﻡ ﺑﮑﮭﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﺭﮨﮯ۔ 1973 ﮐﺎ ﺁﺋﯿﻦ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﮨﻮﺍ۔ ﺫﻭﺍﻟﻔﻘﺎﺭ ﻋﻠﯽ ﺑﮭﭩﻮ ﺟﻮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﺗﮭﮯ۔
ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﻥ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺭﺍﺟﺎ ﺻﺎﺣﺐ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺻﺪﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ، ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﮩﺖ ﻧﺮﻣﯽ ﺳﮯ ﺍﺱ ﭘﯿﺸﮑﺶ ﮐﻮ ﻣﺴﺘﺮﺩ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔ ﻭﮦ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ 1973 ﮐﺎ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﺁﺋﯿﻦ ﮐﺴﯽ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﻭﺭ ﻏﯿﺮ ﻣﺴﻠﻢ ﻣﺮﺩ ﮐﻮ ﺻﺪﺭ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﻖ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﺎ۔ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺍﺷﺎﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﻼﻡ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ؟ ﻭﮦ ﺷﺎﯾﺪ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﮨﺎﮞ ﯾﮧ ﺿﺮﻭﺭ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﻌﺾ ﺫﺍﺗﯽ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ’’ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﭘﻨﺠﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﻗﯿﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ۔ ‘‘ ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﭩﻮ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺗﺎ ﺣﯿﺎﺕ ﻭﻓﺎﻗﯽ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﮯ ﻋﮩﺪﮮ ﭘﺮ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﺎ۔ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺁﻧﮯ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮭﺎﺭﯼ ﻗﯿﻤﺖ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻧﯽ ﭘﮍﯼ ﺟﺐ ﺍﻗﻮﺍﻡ ﻣﺘﺤﺪﮦ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﮕﻠﮧ ﺩﯾﺶ ﮐﯽ ﺭﮐﻨﯿﺖ ﮐﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺍﭨﮭﺎ۔ ﺑﮭﭩﻮ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﺎ ﻣﺆﻗﻒ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺭﺍﺟﺎ ﺗﺮﯼ ﺩﯾﻮ ﺭﺍﺋﮯ ﮐﻮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻭﻓﺪ ﮐﺎ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﺎ۔
ﻭﮦ ﻧﯿﻮﯾﺎﺭﮎ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺗﻮ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺷﯿﺦ ﻣﺠﯿﺐ ﻧﮯ ﺟﻮ ﺑﻨﮕﻠﮧ ﺩﯾﺸﯽ ﻭﻓﺪ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺳﺮﺑﺮﺍﮨﯽ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ، ﺭﺍﺝ ﻣﺎﺗﺎ ﺁﻑ ﭼﮑﻤﺎ ﺭﺍﺝ، ﺭﺍﻧﯽ ﺑﻨﯿﺘﺎ ﺭﺍﺋﮯ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﺭﺍﺝ ﻣﺎﺗﺎ ﻧﮯ ﮐﻮﻟﮑﺘﮧ ﮐﮯ ﺑﯿﺘﮭﻮﻥ ﮐﺎﻟﺞ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮬﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﻗﻮﺍﻡ ﻣﺘﺤﺪﮦ ﮐﯽ ﺟﻨﺮﻝ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﭩﺎ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﺑﻞ ﮨﻮﺋﮯ۔
ﺭﺍﻧﯽ ﺑﻨﯿﺘﺎ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﻮ ﺁﺯﺍﺩ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺭﮐﻨﯿﺖ ﮐﺎ ﺣﻖ ﻣﺎﻧﮕﻨﮯ ﺁﺋﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻭﻃﻦ ﻭﺍﭘﺲ ﭘﻠﭩﯿﮟ۔ ﺭﺍﺟﺎ ﺗﺮﯼ ﺩﯾﻮ ﺭﺍﺋﮯ ﮐﻮ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺎﮞ ﺳﮯ ﮨﻮﮔﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻭﻓﺪ ﮐﯽ ﺳﺮﺑﺮﺍﮨﯽ ﺳﮯ ﻣﻌﺬﺭﺕ ﮐﺮﻟﯿﺘﮯ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﻨﻢ ﺑﮭﻮﻣﯽ ﺳﮯ ﮨﺎﺭ ﮐﺮ ﺍﺳﻼﻡ ﺁﺑﺎﺩ ﻟﻮﭨﮯ۔
ﺭﺍﺝ ﻣﺎﺗﺎ ﺁﻑ ﭼﮑﻤﺎ ﺭﺍﺝ ﺭﺍﻧﯽ ﺑﻨﯿﺘﺎ ﺭﺍﺋﮯ 1990 ﺗﮏ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﻨﮕﻠﮧ ﺩﯾﺸﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻭﺯﺍﺭﺗﻮﮞ ﭘﺮ ﻓﺎﺋﺰ ﺭﮨﯿﮟ۔
50 ﯾﺎ ﺷﺎﯾﺪ 60 ﮐﯽ ﺩﮨﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺭﺍﺟﺎ ﺗﺮﯼ ﺩﯾﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺭﺍﺝ ﮐﻤﺎﺭ ﺳﻤﯿﺖ ﺭﺍﺋﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﺗﻘﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﺧﻄﺎﺏ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺳﺮ ﭘﺮ ﺳﺮﺥ ﺑﻨﺎﺭﺳﯽ ﺻﺎﻓﮧ، ﺯﺭﺑﻔﺖ ﮐﯽ ﺷﯿﺮﻭﺍﻧﯽ، ﭘﻨﮉﻟﯿﻮﮞ ﭘﺮ ﭘﮭﻨﺴﺎ ﮨﻮﺍ ﭼﻮﮌﯼ ﺩﺍﺭ ﭘﺎﺟﺎﻣﮧ ﺍﻭﺭ ﮐﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﮔﻨﮕﺎ ﺟﻤﻨﯽ ﮐﺎﻡ ﮐﯽ ﻣﻨﻘﺶ ﺩﺳﺘﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺗﻠﻮﺍﺭ۔ ﯾﻮﮞ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻐﻞ ﺷﮩﺰﺍﺩﮦ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﮯ۔ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ 1961 ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺟﻨﺮﻝ ﺍﯾﻮﺏ ﺧﺎﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯿﮟ۔
ﺍﯾﻮﺏ ﺧﺎﻥ ﺳﻮﭦ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺭﺍﺟﺎ، ﺟﺎﻣﮧ ﻭﺍﺭ ﮐﯽ ﺷﯿﺮﻭﺍﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﭼﻮﮌﯼ ﺩﺍﺭ ﭘﺎﺟﺎﻣﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﺮ ﺳﮯ ﺗﻠﻮﺍﺭ ﺑﺎﻧﺪﮬﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﯿﮟ۔ ﻭﮦ ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮧ ﺳﺮﯼ ﻟﻨﮑﺎ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﻔﯿﺮ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﺮﯼ ﻟﻨﮑﺎ ﮐﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻧﮯ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺷﮩﺮﯼ ﺍﻋﺰﺍﺯ ﻋﻄﺎ ﮐﯿﺎ۔ ﺑﮭﭩﻮ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﯽ ﭘﮭﺎﻧﺴﯽ ﻧﮯ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺁﺯﺭﺩﮦ ﮐﯿﺎ۔
ﺑﮭﭩﻮ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﻌﺾ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺳﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﭘﻨﺠﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﺰﺍﺭ ﺳﮑﺘﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺳﭻ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺧﻮﺩ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭﯼ ﺟﻼ ﻭﻃﻨﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺳﻨﮩﺮﮮ ﭘﻨﺠﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﮔﺰﺭﯼ۔ 1981 ﻣﯿﮟ ﺟﻨﺮﻝ ﺿﯿﺎﺀ ﺍﻟﺤﻖ ﻧﮯ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﻻﻃﯿﻨﯽ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﮐﮯ ﻣﻠﮏ ﺍﺭﺟﻨﭩﺎﺋﻦ ﮐﺎ ﺳﻔﯿﺮ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﭼﻠﯽ، ﺍﯾﮑﻮﺍﮈﻭﺭ، ﭘﯿﺮﻭ ﺍﻭﺭ ﯾﻮﺭﺍﮔﻮﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﻔﯿﺮ ﺭﮨﮯ۔ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﭘﺮ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﯾﺎﺩﯾﮟ ’ ﺳﺎﺋﻮﺗﮫ ﺍﻣﺮﯾﮑﻦ ﮈﺍﺋﺮﯼ ‘ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﻟﮑﮭﯿﮟ۔
ﻟﮑﮭﻨﺎ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﺗﮭﺎ۔ 1972 ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﮐﮩﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻭ ﻣﺠﻤﻮﻋﮯ ﺷﺎﯾﻊ ﮨﻮﺋﮯ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﺎ ﭘﯿﺶ ﻟﻔﻆ ﻓﯿﺾؔ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ۔ 2006 ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﮐﮩﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﺭﺩﻭ ﺗﺮﺟﻤﮧ ﺷﺎﯾﻊ ﮨﻮﺍ۔ ﻭﮦ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺍﻥ ﮐﯽ ﮐﮩﺎﻧﯿﺎﮞ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭻ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﯽ۔
ﺍﻥ ﮐﺎ ﯾﮧ ﻣﺠﻤﻮﻋﮧ ’ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺧﻄﺎ ﮐﺎ ﭘﺘﻼ ﮨﮯ ‘ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺍﺷﺎﻋﺖ ﭘﺬﯾﺮ ﮨﻮﺍ۔ 2003 ﻣﯿﮟ The Departed Melody ﺷﺎﯾﻊ ﮨﻮﺋﯽ ﺟﻮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﯾﺎﺩﺩﺍﺷﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺁﻏﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﯿﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ، ﺍﭘﻨﯽ ﺟﻨﻢ ﺑﮭﻮﻣﯽ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮫ ﺳﮑﻮﮞ ﮔﺎ۔ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﺏ ﺗﻨﮩﺎ ﮔﺰﺭﮮ ﮔﯽ۔ ﺍﭘﻨﮯ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﺴﯿﻦ ﭘﮩﺎﮌﯾﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺳﺮﺳﺒﺰ ﺟﻨﮕﻠﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﻤﺒﻨﺪﮪ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﺎ۔
ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺘﺎ ﺟﯽ ﮐﯽ ﺗﺮﺑﯿﺖ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺬﮨﺐ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ 47 ﺳﮯ 71 ﺗﮏ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﺷﮩﺮﯼ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻏﺪﺍﺭﯼ ﮐﺮ ﺳﮑﻮﮞ۔
ﺭﺍﺟﺎ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﯽ ﭘﮭﻮﭘﮭﯽ ﺟﻮﺗﺶ ﻭﺩﯾﺎ، ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﭼﺎﻝ ﺍﻭﺭ ﺟﻨﺘﺮﯼ ﭘﺮ ﮔﮩﺮﺍ ﯾﻘﯿﻦ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔
ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺟﺐ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﻭﮦ 9 ﻧﻮﻣﺒﺮ 1971 ﮐﻮ ﻣﺸﺮﻗﯽ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺳﮯ ﻣﻐﺮﺑﯽ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﺘﯿﺠﮯ ﮐﯽ ﺭﺍﮦ ﺭﻭﮐﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ۔ ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﻣﻨﺤﻮﺱ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺍﺱ ﺭﻭﺯ ﺳﻔﺮ ﭘﺮ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﻟﻮﭦ ﮐﺮ ﮔﮭﺮ ﻧﮧ ﺁ ﺳﮑﻮ ﮔﮯ۔
ﻭﮦ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺁﺋﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﻣﺤﺾ ﺭﺳﻤﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﯾﺎﺩ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﻭﮦ ﻭﻃﻦ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺟﻼ ﻭﻃﻦ ﺭﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻣﻮﻗﻌﮯ ﭘﺮ ﺑﮯ ﺳﺎﺧﺘﮧ ﯾﮧ ﻣﺼﺮﻋﮧ ﯾﺎﺩ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ :
’ ﺍﭘﻨﮯ ﻋﺸﺎﻕ ﺳﮯ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ؟
 

اسد

محفلین
ربط برائے کالم از زاہدہ حنا، ایکسپریس نیوز، بدھ 26 ستمبر 2012

آج اس شخص کی زندگی قصہ کہانی لگتی ہے جو تحریک پاکستان میں شامل نہ تھا۔
اس کی ریاست مشرقی بنگال کا حصہ تھی اور وہ بودھ مت کا ماننے والا تھا۔ ریاست اس کے خاندان میں 1100 برس سے تھی۔
اور وہ اس کا 50 واں راجا تھا۔ شیخ مجیب الرحمان جو مشرقی بنگال کی تحریک آزادی کے سربراہ تھے، انھوں نے اسے پیشکش کی کہ وہ عنقریب بننے والی بنگلہ دیشی حکومت میں بھی اسی طرح وزیر مشیر رہے جس طرح متحدہ پاکستان میں تھا لیکن وہ ان لوگوں کو کیسے چھوڑ دیتا جن کے ساتھ اس نے 25 برس گزارے تھے۔
سارا خاندان اسے سمجھاتا رہا لیکن اس وقت جب پاکستان اپنی تاریخ کے خطرناک اور المناک دوراہے پر تھا، اس نے اپنا وزن ہارتے ہوئے پاکستان کے پلڑے میں ڈالا۔ راج پاٹ چھوڑا، نابالغ بیٹے کو گدی پر بٹھایا، بھائی کو اس کا سرپرست مقرر کیا اور9 نومبر 1971 کو پاکستان چلا آیا۔
پاکستان کے لیے سب کچھ چھوڑ دینے والے اس بودھ راجا نے 17 ستمبر 2012 کو اسلام آباد میں آخری سانس لی۔
یہ چٹاگانگ ہل ٹریکٹس میں رہنے والے چکما قبائل کے راجا تری دیو رائے کا قصہ ہے۔ راجا صاحب کی زندگی کسی کہانی سے کم نہیں۔ چکما راج کا شاہی نشان دیکھیے۔
تاج کے سائے میں سونڈ سے سلامی دیتے ہوئے دو ہاتھی ایک طغریٰ سنبھالے ہوئے ہیں۔ جس میں ایک توپ دھری ہے اور اس پر دو تلواریں نظر آ رہی ہیں۔ بدھ مت کو ماننے والے راجائوں کے شاہی نشان میں جنگ و جدل کے تمام پرانے اور نئے ہتھیار اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔
چکما قبائل گیارہویں صدی میں اراکان، برما سے نکالے گئے تو مشرقی بنگال میں چٹاگانگ ضلع کی سرسبز پہاڑیاں اور گھنے جنگل ان کا ٹھکانہ بنے۔
سولہویں صدی میں مسلمان حکمرانوں کی فوجیں وہاں پہنچیں تو ان سے امن اور تجارت کے معاہدے کیے اور ایک دشوار اور دور دراز علاقے میں خاموش زندگی بسر کرتے رہے۔
اس زمانے میں بدھ مت کے پیروکار ان راجائوں کے نام پڑھیے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان پر اس وقت کے مسلم حکمرانوں کا کتنا اثر تھا۔
راجا چمن خان، جلال خان، فتح خان، شیر مست خان، شیر دولت خان، جان بخش خان، جبار خان۔ ایسٹ انڈیا کمپنی سے چکما قبائل کی لڑائی برسوں جاری رہی۔ آخر صلح اس شرط پر ہوئی کہ چکما راج انھیں ہر سال 500 من اعلیٰ قسم کی روئی دے گا اور تاج برطانیہ انھیں چین سے رہنے دے گا۔
زمانہ بدل رہا تھا، چکما راج کے راج کمار انگریزی پڑھنے لگے اور انگلستان جانے لگے۔ 1874 میں برٹش راج نے چکما راجا کی خدمات کے عوض انھیں ’’رائے بہادر‘‘ کا خطاب دیا۔ تری دیو 1933 میں پیدا ہوئے تو وہ راجا بھی تھے اور رائے بھی۔ 1953 میں راجا کی گدی پر بیٹھے۔
وہ کبھی جنرل ایوب خان کو اپنے جنگلوں میں شکار کھلاتے رہے اور ملکہ الزبتھ دوم جب پاکستان کے دورے پر آئیں تو انھیں اپنے علاقے کی سیر کرائی جہاں کا امن ان کے سگڑ دادا نے ملکہ وکٹوریہ کے دور میں 500 من روئی کے عوض خریدا تھا۔
نومبر 1971میں ڈھاکا ان کی نگاہوں کے سامنے ڈوب رہا تھا اور وہ کچھ نہیں کر سکتے تھے جب کہ وہ 70 میں ہونے والے عام انتخابات میں اپنے علاقے سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے تھے۔
مغربی پاکستان کے حکمرانوں کا ظلم اور عاقبت نااندیشی تھی جس کی قیمت لاکھوں بے قصور اور بے گناہ انسانوں نے اپنی جان، مال اور عزت سے ادا کی۔ کپتائی ڈیم کی تعمیر کے لیے انھوں نے اپنا وسیع، شاندار اور تاریخی چکما محل ڈوبتے دیکھا تھا جس میں ان کے پرکھوں کا اور ان کا بچپن گزرا تھا اور اب پاکستان ڈوب رہا تھا۔
وہ پاکستان آئے تو یہ بدترین سیاسی بحران کے دن تھے۔ وہ لوگ جو مغربی پاکستان سے 1970 میں منتخب ہوئے تھے، ان پر مشتمل آئین ساز اسمبلی نے اپنا کام شروع کیا۔ ایک لبرل اور وسیع المشرب سماج کو وہ قدم بہ قدم بکھرتے ہوئے دیکھتے رہے۔ 1973کا آئین منظور ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو جو پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔
انھوں نے ان سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ راجا صاحب پاکستان کے صدر ہو جائیں، انھوں نے بہت نرمی سے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔ وہ جانتے تھے کہ 1973 کا پاکستانی آئین کسی مسلمان پاکستانی عورت اور غیر مسلم مرد کو صدر ہونے کا حق نہیں دیتا۔ تو کیا ان سے اشاروں میں اسلام قبول کرنے کو کہا جا رہا تھا؟ وہ شاید جانتے تھے یا نہیں جانتے تھے۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ انھوں نے بعض ذاتی دوستوں سے کہا کہ ’’میں سونے کے پنجرے میں قید نہیں ہونا چاہتا۔‘‘ اسی کے بعد بھٹو صاحب نے انھیں تا حیات وفاقی وزیر کے عہدے پر مقرر کیا۔ پاکستان آنے کی سب سے بھاری قیمت انھیں اس وقت ادا کرنی پڑی جب اقوام متحدہ میں بنگلہ دیش کی رکنیت کا مسئلہ اٹھا۔ بھٹو صاحب نے پاکستان کا مؤقف پیش کرنے کے لیے راجا تری دیو رائے کو پاکستانی وفد کا سربراہ مقرر کیا۔
وہ نیویارک پہنچے تو انھیں معلوم ہوا کہ شیخ مجیب نے جو بنگلہ دیشی وفد بھیجا ہے اس کی سربراہی ان کی ماں، راج ماتا آف چکما راج، رانی بنیتا رائے کر رہی ہیں۔ راج ماتا نے کولکتہ کے بیتھون کالج میں پڑھا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ماں اور بیٹا ایک دوسرے کے مقابل ہوئے۔
رانی بنیتا اپنے نو آزاد ملک کے لیے رکنیت کا حق مانگنے آئی تھیں اور اسے لے کر وطن واپس پلٹیں۔ راجا تری دیو رائے کو اگر یہ معلوم ہوتا کہ ان کا مقابلہ اپنی ماں سے ہوگا تو وہ پاکستانی وفد کی سربراہی سے معذرت کرلیتے وہ اپنی ماں اور اپنی جنم بھومی سے ہار کر اسلام آباد لوٹے۔
راج ماتا آف چکما راج رانی بنیتا رائے1990 تک زندہ رہیں اور بنگلہ دیشی حکومت میں مختلف وزارتوں پر فائز رہیں۔
50 یا شاید 60 کی دہائی کی ایک تصویر ہے جس میں راجا تری دیو اپنے بھائی راج کمار سمیت رائے کے ساتھ ہیں اور کسی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
سر پر سرخ بنارسی صافہ، زربفت کی شیروانی، پنڈلیوں پر پھنسا ہوا چوڑی دار پاجامہ اور کمر میں گنگا جمنی کام کی منقش دستے والی تلوار۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی مغل شہزادہ کھڑا ہے۔ اسی طرح 1961 کی ایک تصویر میں وہ جنرل ایوب خان کے ساتھ ہیں۔
ایوب خان سوٹ میں ہیں اور نوجوان راجا، جامہ وار کی شیروانی اور چوڑی دار پاجامے میں کمر سے تلوار باندھے کھڑے ہیں۔ وہ کچھ عرصہ سری لنکا میں ہمارے سفیر رہے اور سری لنکا کی حکومت نے انھیں اپنا سب سے بڑا شہری اعزاز عطا کیا۔ بھٹو صاحب کی پھانسی نے انھیں بہت آزردہ کیا۔
بھٹو کی زندگی میں انھوں نے اپنے بعض دوستوں سے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی سونے کے پنجرے میں نہیں گزار سکتے لیکن سچ تو یہ ہے کہ خود اختیاری جلا وطنی کے بعد ان کی زندگی سنہرے پنجرے میں ہی گزری۔ 1981میں جنرل ضیاء الحق نے انھیں لاطینی امریکا کے ملک ارجنٹائن کا سفیر بنا کر بھیجا اور پھر وہ چلی، ایکواڈور، پیرو اور یوراگوئے میں سفیر رہے۔ وہاں سے واپسی پر انھوں نے اپنی یادیں ’ سائوتھ امریکن ڈائری‘ کے نام سے لکھیں۔
لکھنا انھیں بہت محبوب تھا۔ 1972میں ان کی کہانیوں کے دو مجموعے شایع ہوئے جن میں سے ایک کا پیش لفظ فیضؔ صاحب نے لکھا تھا۔ 2006 میں ان کی کہانیوں کا اردو ترجمہ شایع ہوا۔ وہ سمجھتے تھے کہ اس طرح ان کی کہانیاں زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں گی۔
ان کا یہ مجموعہ ’انسان خطا کا پتلا ہے‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہوا۔ 2003 میں The Departed Melody شایع ہوئی جو ان کی یادداشتوں پر مشتمل ہے۔ اس کے آغاز میں انھوں نے لکھا ہے کہ میں اپنے پیاروں کو، اپنی جنم بھومی کو کبھی نہیں دیکھ سکوں گا۔ زندگی اب تنہا گزرے گی۔ اپنے خاندان کے لوگوں سے اور اپنی حسین پہاڑیوں اور سرسبز جنگلوں سے میرا کوئی سمبندھ نہیں ہو گا۔
میرے پتا جی کی تربیت اور میرا مذہب مجھے اس کی اجازت نہیں دیتا کہ میں جو 47 سے 71 تک پاکستانی شہری تھا اس سے غداری کر سکوں۔
راجا صاحب کی پھوپھی جوتش ودیا، ستاروں کی چال اور جنتری پر گہرا یقین رکھتی تھیں۔
انھیں جب معلوم ہوا کہ وہ 9 نومبر 1971 کو مشرقی پاکستان سے مغربی پاکستان جا رہے ہیں تو انھوں نے اپنے بھتیجے کی راہ روکنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ منحوس ہے اور اگر تم اس روز سفر پر روانہ ہوئے تو کبھی لوٹ کر گھر نہ آ سکو گے۔
وہ سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آئے لیکن جب وہ دنیا سے گئے تو پاکستان میں انھیں محض رسمی طور پر یاد کیا گیا۔ وہ وطن میں بھی جلا وطن رہے۔ اس موقعے پر بے ساختہ یہ مصرعہ یاد آتا ہے کہ:
’اپنے عشاق سے ایسے بھی کوئی کرتا ہے؟‘
 
آخری تدوین:
Top