آج کی دلچسپ خبر!

مہوش حیات بےنظیر بھٹو کا کردار اداکریں گی

509978_9606629_updates.jpg

پاکستانی ایکٹریس مہوش حیات نے سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کی زندگی پر بننےوالی فلم میں مرکزی کردار اداکرنے کی تصدیق کردی ہے۔
رواں برس کے ابتدا میں سوشل میڈیا پر سابق پاکستانی وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنائے جانے کی خبرگردش کررہی تھی جب کہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ فلم میں اداکارہ مہوش حیات بے نظیر بھٹو کا مرکزی کردار اداکریں گی تاہم مہوش حیات نے ان خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاتھا لیکن اب انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔
ربط
 
فون نمبر مانگنے پر خاتون نے ٹریفک وارڈن کی پٹائی کردی

510229_3689780_updates.jpg

لاہورکے علاقے شاہدرہ میں خاتون نے مبینہ طورپرموبائل فون نمبرمانگنے پرٹریفک وارڈن کی پٹائی کردی۔
لاہورکےشاہدرہ چوک میں ٹریفک وارڈن کو مبینہ طور پرلڑکی کانمبرمانگنامہنگا پڑگیا،لڑکی نےدیگرٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں وارڈن کی پٹائی کردی۔
متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ وہ موٹرسائیکل رکشا میں کوٹ عبدالمالک جارہی تھی کہ شاہدرہ چوک میں ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل رکشا کو روک کرمبینہ طور پر اس سےموبائل نمبر مانگا ، جس پر لڑکی آگ بگولا ہوگئی اور وارڈن کی دھنائی کر ڈالی۔
موقع پر موجود دیگر افراد اور ٹریفک وارڈنز لڑکی کو روکتے رہے مگر اسکا غصہ ٹھنڈانہیں ہوا۔
چیف ٹریفک آفیسرملک لیاقت نےواقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
 
سین خے

محفلین

اگر تو واقعی اس وارڈن نے اس لڑکی کو چھیڑا تھا تو لڑکی نے بہتتتتت اعلیٰ کارنامہ انجام دیا۔ جب تک ہم ان **** کے سامنے چپ رہیں گے تو یہی ہوتا رہے گا۔ میں اس لڑکی کو سیلوٹ کرتی ہوں۔ جو کام میں آج تک کرنے کی حسرت لئیے پھرتی ہوں وہ اس نے کر دکھایا۔ تالیاں!
 
گہری رنگت پانچ لوگوں کی جان لے گئی
510458_4288349_updates.JPG

بھارت میں ایک خاتون اپنی گہری رنگت کا مذاق اڑائے جانے پر تنگ آگئیں اور پورے خاندان کو زہر دے ڈالا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 120 شدید بیمار پڑ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریگیا سرواس نامی گھریلو خاتون ہر اس شخص سے نفرت کرتی ہے جو اس کی گہری رنگت کی وجہ سے اس پر تنقید کرتا ہو یا مذاق اڑاتا ہو ،اسے اپنے پکائے ہوئے کھانوں کا مذاق اڑانے والوں پر بھی شدید غصہ آتا ہے۔
دو سال قبل شادی کرنے والی پریگیا سرواس مسلسل اپنے رشتہ داروں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سن سن کرتھک گئی تو ایک دن اس نے ان سب کی جان لینے کی ٹھان لی۔
28 سالہ پریگیا سرواس نے اپنے خاندان والوں کو ایک دن کھانے کی دعوت پر بلایا اور سب کوزہر ملا کھانا کھلا دیا۔کھانا کھاتے ہی ایک کے بعد ایک نے پیٹ کے درد کی شکایت کی اور کچھ نے الٹیاں شروع کر دیں اور پھر چار بچوں سمیت پانچ افراد اسی وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 120 مہمان شدید بیمار پڑ گئے جن کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔
زہر سے مرنے والے بچوں کی عمریں سات سال سے تیرہ سال تک کے درمیان جبکہ مرنے والے شخص کی عمر 53 سال رپورٹ کی گئی ہے۔
زہر ملے کھانے کے نمونے لیبارٹی بھیجے گئے تو اس میں کیڑے مار دوا کی موجودگی کی تصدیق بھی ہو گئی۔بعد ازاں اس خاتون نے پولیس سے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جس کے بعد اسے پانچ لوگوں کے قتل، اقدام قتل اور دوسرے جرائم میں گرفتارکر لیا گیا۔
 
سڑک پر رکشہ ڈرائیور کی ایسی حرکت کہ خاتون نے غصے میں آکر موقع پر ہی گولی مار دی
نئی دلی(نیوز ڈیسک)مردوں کی جانب سے خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات تو روز سامنے آتے ہیں لیکن بھارتی شہر گروگرام میں الٹ ماجراپیش آگیا۔ غلط پارکنگ کر کے راستہ روکنے والے رکشہ ڈرائیور پر ایک خاتون کو ایسا غصہ چڑھ گیا کہ اس پر گولی چلا دی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنیل کٹاریا نامی رکشہ ڈرائیور نے ایک تنگ گلی میں اپنا رکشہ کھڑا کیا اور فون سننے میںمصروف ہو گیا۔ دریں اثناءپیچھے سے سپنا نامی خاتون اپنے سکوٹر پر آن پہنچی۔ جب سپنا کو راستہ نا ملا تو اس نے سنیل سے کہا کہ وہ رکشہ وہاں سے ہٹائے لیکن اس نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فون پر
بات جاری رکھی۔ اسے اندازہ نہیں تھا کہ سکوٹر والی خاتون کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ کیا ہو گا۔
سپنا اس وقت تو وہاں سے واپس مڑ گئی لیکن چند منٹ بعد ہی واپس آ گئی۔ اس بار اس کے ہاتھ میں ریوالور تھا اور اس نے آتے ہی سنیل پر گولی چلا دی۔ گولی جب کان کے قریب سے گزری تو سنیل کی ساری بدمعاشی ہوا ہو گئی اور وہ جان بچانے کے لئے وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ اسی دوران سپنا دوسری گولی چلانے ہی والی تھی کہ پاس کھڑے ایک شخص نے ریوالور اس کے ہاتھ سے چھین لیا، ورنہ شاید دوسری بار اس کا نشانہ خطانا جاتا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ رکشہ ڈرائیور نے راستہ روک کر بدمعاشی کا مظاہرہ کیا لیکن سپنا کی جانب سے اس پر گولی چلانا ایک سنگین جرم تھا۔ پولیس نے سپنا اور اس کے شوہر کو حراست میںلے لیا ہے جب کہ ان کے ایک عزیز کی تلاش جاری ہے جو مبینہ طور پر اس ریوالور کا مالک ہے جس سے گولی چلائی گئی تھی۔
 
محمد وارث

لائبریرین

بڑی ہی کوئی "بھائی" قسم کی خاتون نکلیں یہ بہن جی! :)
 
سین خے سس! اس پر تالیاں ہوجائیں یا نہیں:D:p
 
م حمزہ

محفلین
بہت ہوگئی میرے بھارت کی خبریں۔ پاکستان کی ایک خبر بھی پڑھیے۔
پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں کھڑے ہونے والے ایک آزاد امیدوارمحمد حسین شیخ نے اپنے اثاثوں کی قیمت 403 بلین روپے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ابھی تک جتنے بھی امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی میں اثاثے ظاہر کئے ہیں ان میں محمد حسین شیخ امیر ترین امیدوار ہے۔
Mohammad_Hussain_Shaikh.jpg

حوالہ دیکھیں۔
 
یاز

403 بیلون لکھنا ہو شاید، بلین لکھ بیٹھا ہو گا۔
 
م حمزہ

محفلین
ہمارے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ رجب طیب نے صدارتی ایلکشن میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
جانتے ہیں آپ سب کو پہلے ہی معلوم ہے۔ بس اپنی خوشی کا اظہار کرنا مقصود ہے۔

یوں لگتا ہے جیسے پوری دنیا کے مسلمانوں میں اردگان مقبولیت حاصل کر رہا ہے وہ عثمانی سلطنت کو دوبارہ زندہ کر سکتا ہے۔
 
میرے لئے یہ اتنا اہم نہیں ہے کہ وہ عثمانی سلطنت کو دوبارہ زندہ کر سکتا ہے یا نہیں۔ البتہ اہم بات یہ ہے کہ دنیا کے تمام مسلمان لیڈروں میں صرف وہ ایک شخص مجھے حق بات اعلانیہ کہتا نظر آتا ہے۔ وہ یورپ یا مغرب کی خوشنودی کی پرواہ نہیں کرتا۔ مجھے اس کےاندر امّت مسلمہ کیلئے ایک درد مند دل رکھنے والا شخص دکھ رہا ہے۔ آگے اللہ مالک ہے
 
آخری تدوین:
میرے لئے یہ اتنا اہم نہیں ہے کہ وہ عثمانی سلطنت کو دوبارہ زندہ کر سکتا ہے یا نہیں۔ البتہ اہم بات یہ ہے کہ دنیا کے تمام مسلمان لیڈروں میں صرف وہ ایک شخص مجھے حق بات اعلانیہ کہتا نظر آتا ہے۔ وہ یورپ یا مغرب کی خوشنودی کی پرواہ نہیں کرتا۔ مجھے اس میں ایک امّت مسلمہ کیلئے درد مند دل رکھنے والا شخص دکھ رہا ہے۔ آگے اللہ مالک ہے
یہی وجہ اس کی مقبولیت کا راز بھی ہے۔
 
ریسٹورنٹ سے کیوں نکالا؟
DgduF1BX4AA1PRa.jpg

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈرکو ریسٹورنٹ کی مالک نے اپنے ہوٹل سے باہر نکال دیا ، ریسٹورنٹ کی مالک کا کہنا ہے کہ سارہ انسانیت کی لئے نہیں ٹرمپ جیسے ظالم شخص کے لئے کام کرتی ہے۔امریکی خاتون ترجمان کے ساتھ یہ واقع گزشتہ رات پیش آیا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ رات کا کھانا کھانے کیلئے ورجینیا میں واقع ایک ریسٹورنٹ پہنچیں ۔
ریسٹورینٹ میں بکنگ ان کے شوہر کے نام سے ہوئی تھی،ترجمان خاتون جب اپنی فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ کی ٹیبل پر جا کر بیٹھیں تو ریسٹورنٹ کی خاتون مالک اسٹیفنی ولکنسن نے سارہ سینڈر سے کہا آپ ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے کام کرتی ہیں اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ ریسٹورنٹ سے فوری طور پر چلی جائیں۔
ریسٹورنٹ کی مالک نے انتہائی تلخ لہجے میں پھر کہا کہ یہاں سے فوراً نکلو،اس واقعے کو سارہ سینڈر نے خود بھی اپنے ٹوئٹرپیغام میں بتایا ہے کہ مجھے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کام کرنے پر ہوٹل سے نکلنے کا کہا گیا تو میں خاموشی سے باہر نکل آئی۔
امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ وہ دھیمے انداز میں اور خوش اخلاقی سے دوسروں کے ساتھ پیش آتی ہیں خواہ وہ سخت مخالف ہی کیوں نہ ہو،بہر حال وہ دوسروں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتی رہیں گی ۔ریڈ ہین نامی ریسٹورنٹ کی مالک ولکنسن نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ سارہ سینڈر انسانیت کے لئے کام نہیں کرتیں بلکہ ٹرمپ جیسے ظالم شخص کےلئے کام کرتی ہیں ۔
 
عثمان

اس خبر کے متن میں کچھ اغلاط ہیں۔
نا جانے کونسا اخبار ہے جو نقل بھی صحیح طریقے سے نہیں کر سکتے۔
 
Top