آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

محمد وارث

لائبریرین
" قریب قریب سنگل"۔ 2017ء میں ریلیز ہونے والی، ایک ادھیڑ عمر کنوارے اور ایک بیوہ کی ڈیٹنگ ویب سائٹ سے شروع ہونے والی ایک ہلکی پھلکی لو سٹوری ہے۔ فلم باکس آفس پر بُری طرح فلاپ ہو گئی تھی۔ عرفان خان کی وجہ سے میں نے دیکھی اور مجموعی طور پر مجھے اس نے بور نہیں کیا۔

Qarib_Qarib_Singlle_poster.jpg
 
زیک

مسافر
آج سٹار وارز کی تازہ فلم سولو دیکھی جو ہان سولو کی اوریجن سٹوری ہے۔

فلم بذات خود ٹھیک ہے لیکن پوری سیریز سے بالکل میل نہیں کھاتی اور ہان سولو بھی کافی مختلف کردار ہے
 
سین خے

محفلین
ریس 3
افففف سلمان خان کو اب فلموں میں رومانس کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔⁦:)

درست فرمایا۔ صاحب جی میری والدہ سے چار پانچ سال ہی چھوٹے ہیں۔ بچپن سے انکو دیکھ رہے ہیں اور اب تو اپنے اوپر بڑھاپا آتا محسوس ہو رہا ہے پر ان صاحب کی دل لگیاں ہی ختم ہونے پر نہیں آتی ہیں۔

ان کو چاہئے کہ ٹیکن کی طرز کی چربہ موویز میں باپ کے رول میں آئیں پر لگتا ہے کہ دس بیس سال بعد بھی شائد ہی ایسا کچھ ممکن ہو۔
 
طارق راحیل

محفلین
Eye in the sky
35855855_2003392596399708_8970204730030555136_n.jpg

احساسات کے گرد گھومتی نہایت خوب صورت فلم
کافی عرصہ بعد افغانستان سے نکل کر افریقی ملک میں دہشتگردی سے نبرد آزما امریکی دفاعی ادارے کی ایک خفیہ آپریشن پر فلمائی گئی ایک نہایت شاندار فلم، جس میں انتہائی مطلوب دہشتگردوں کا ایک گروہ خود کش دھماکوں کے لیے دو نوجوان لڑکوں کو آخری مراحل سے گزارتے ہوے ان کی خود کش ویڈیو فلما رہا ہے۔
اور کچھ ہی دیر میں وہ اس عمارت سے نکل کر کسی شاپنگ مال یا عوامی جگہ کو نشانا بنانے والے ہیں۔
امریکی دفاعی ادارے کے سربراہان ڈران حملے سے اس عمارت کو تباہ کر دینا چاہتے ہیں اور اس میں کوئی بڑی بات بھی نہیں کیونکہ امریکہ جیسے ملک کو کسی بھی حملے سے پہلے سوچنے کی ضرورت کم کم ہی پیش آتی ہے۔
طیارے کے پائلٹ کو حکم دیا جا چکا ہے کہ اس عمارت پر مزائل داغے اور تباہ کر دے۔ لیکن وہ اپنے بڑوں کا حکم ماننے سے اس لیے انکار کر دیتا ہے کہ اس عمارت کے ساتھ باہری جانب ایک افریقن سیاہ فام بچی ٹھیلا لگائے اپنی روٹیاں بیچ رہی ہے جو اس کی غریب ماں نے گھر میں بنا کے دی ہوتی ہیں۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر تو اس بچی کو بچایا جائے تو وہ دہشت گرد باہر نکل کر خود کش دھماکے میں سینکڑوں معصوم بچیوں کو ہلاک کر ڈالیں گے اور اگر ان دہشت گردوں پر مزائل داغا جاتا ہے تو اس کی زد میں یہ معصوم بچی بھی آتی ہے۔
کیا ہو گا پائلٹ کا فیصلہ؟ لیکن وہ تو اپنے سربراہان کا حکم ماننے کا پابند ہے۔
کیا بچی کو بچانے کے لیے وہاں موجود امریکی ادارے کا کوئی خفیہ ایجنٹ مدد کر پائے گا؟
کہیں وہ دہشتگرد نکلنے میں کامیاب تو نہیں ہو گئے؟
اس فلم کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ آپ بھی اپنی سانسوں کا زیر و بم محسوس کریں گے۔
 
جوراسک ورلڈ: فالن کنگڈم

EBCB9_E7_C-_F2_BA-4_ADA-9_AA0-3_BBACED43_E58.jpg

دیکھ لی تھری ڈی میں۔ بہت لطف آیا۔ سہہ جہتی تجربہ بھی اپنی نوعیت کا ایک ہی تجربہ ہے، لاجواب۔

فلم دیکھتے ہوئے اکثر جگھوں پر احساس ہوتا ہے کہ اصل سین کے بجائے اینیمیٹڈ فلم دیکھ رہے ہیں۔ وللہ اعلم
 
یاز

دو بار دیکھی کیا؟
:thinking:
 
Top