کمپیوٹر سے موبائل پر پیغام بھیجنا بھی ممکن

508890_1204946_updates.jpg

دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن بنانے والی کمپنی گوگل نے کمپیوٹر کے ذریعے موبائل پر پیغام بھیجنے کی سہولت متعارف کرادی ہے۔
اینڈرائڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اب موبائل ڈیوائس کے بغیر کام کے دوران کمپیوٹر کے ذریعے پیغامات اور تصاویربھی بھیج یا وصول کرسکیں گے۔ یہ بالکل ایسا ہی فیچرہے جیسا اینڈرائڈ میں واٹس ایپ ویب اور ایپل میں آئی میسیجرزکے لیے ہے۔
گوگل نے یہ فیچر دنیا بھر کے اینڈرائڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے جسے استعمال کرنے کے لیے اینڈرائڈ کا میسیج ورژن اپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے۔
ربط
 
Top