تاسف مشتاق احمد یوسفی رحلت فرما گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نیرنگ خیال

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

مزاح کا بہت بڑا باب بند ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ یوسفی صاحب کے درجات بلند کرے۔ آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مشتاق یوسفی صاحب نے حقیقت میں مزاح کو ایک نئی جہت دی تھی۔ اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند فرمائیں اور ان کی لغزشوں کو معاف فرمائیں، آمین۔
 

فہد اشرف

محفلین
مشتاق احمد یوسفی کا آج کراچی میں انتقال ہو گیا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 
‏ابن انشا نے ایک بات کہی تھی،
وہ بات اب نہیں رہی۔
طنز پہ سوگواری کا عالم ہے،
مزاح کا چہرہ اتر گیا۔
یہ سب دیکھ کر قہقہے بہت اداس ہیں،
عہد یوسفی تمام ہوا۔
اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔آمین
 

میر انیس

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت ہی افسوس ہوا یہ خبر سن کر ۔ سب سے زیادہ پسندیدہ مزاح نگار تھے۔کافی عرصے سے محفل میں خاموش تھا پر مشتاق صاحب کی رحلت پر افسوس نہ کرنا بہت زیادتی ہوتی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top