مختلف لہجات کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اردو محفل فورم کی سالگرہ کے سلسلے میں اردوئے معلی کے زیر عنوان ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد قدیم اردو کے استعمال کے ذریعے گفتگو کرنا ہے۔ میرے خیال میں اسی طرز پر مزید پر لطف سلسلے شروع کیے جا سکتے ہیں جن میں قدیم داستانوی اردو کی بجائے عوام میں رائج اردو کے مختلف لہجات کا استعمال کیا جائے۔ اگر مختلف شہروں کے مخصوص لہجوں پر گفتگو کا سلسلہ شروع کیا جائے تو یہ عام فہم بھی ہو سکتا ہے اور اسے مقبولیت بھی حاصل ہوگی۔ ان میں وہ لہجات بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں جن میں اردو میں مقامی لہجے کی آمیزش ہو۔ مشتاق احمد یوسفی کی تصانیف میں مارواڑی لہجے کی مثالیں موجود ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد پہلے ایسے ہی لہجات کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔ اگر آپ دوست یہاں اردو کے کسی مخصوص لہجے کی مثال کے ساتھ نشاندہی کر سکیں تو اسے اس کھیل کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
 
راحت زیب

محفلین

واڑے نبیل بائی جان ۔۔ کیا ٹوپک بتایا اے ڑے ۔ اپن کو تو کسم کدا کا اس ٹوپک کا بہوت شونک اے ۔
( کراچی کے مکرانی لہجے کی اردو )
 
فاتح

لائبریرین
پنجابی لہجہ (گو کہ یہ لہجہ نہیں بلکہ اغلاط ہیں) جس میں مونث اسما کو مذکر اور مذکر اسما کو مونث کے ساتھ گڈمڈ کر دیتے ہیں، مثلاً :
  • پیاز کھائی کی بجائے پیاز کھایا
  • بڑی میز کی بجائے بڑا میز
  • امی آ گئیں کی بجائے امی آ گئے
  • اونچی ناک کی بجائے اونچا ناک
  • انگریزی کے الفاظ میں مذکر مونث نہیں ہوتے لیکن ہم اردو میں ہر اسم کو یا مذکر برتتے ہیں یا مونث۔۔۔ اور میں نے بچپن سے فریج یا ریفریجریٹر کو مذکر ہی سنا اور بولا جیسا کہ "ہمارا فریج" لیکن اب اہلِ پنجاب سے اسے "ہماری فریج" سن کر کانوں کو بہت غیر مانوس لگتا ہے۔
  • اور تو اور کل ARY ٹی وی پر ایک ڈرامے کے اشتہار میں کسی نام نہاد لکھاری نے دلدل کو بھی مذکر کر ڈالا۔۔۔ "یہ کیسا دلدل ہے جس میں پھنستے جا رہے ہیں"
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
اردو میں امالے کا لہجہ بھی بہت اہم ہے کیونکہ اردو اس کے بغیر بولی ہی نہیں جا سکتی۔ اردو میں ایک کثیر تعداد عربی سے آئے ہوئے الفاظ کی ہے جن کو ہم اردو لہجے میں امالے کے ساتھ بولتے ہیں مثلاً "شعر" کو اگر ہم عربی لہجے میں ش پر فتحہ کے ساتھ "شَع ر" بولنے لگیں تو یہ اردو کا لفظ ہی نہیں رہے گا، ہم "شعر" میں ش کی فتحہ کو امالے کے ساتھ گرا کر بولتے ہیں۔
لیکن کراچی میں اردو بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد کسی بھی لفظ میں آنے والی "اَے" کی آواز کو "کے" کی طرز پر یعنی یائے مجہول کے ساتھ بولتے ہیں۔ مثلاً مَیل (گندگی) کو میل (ملاپ) کا ہم قافیہ بنا کر بولتے ہیں اور کہہ کو کیہ (کیہ میں ی کو یائے مجہول پڑھا جائے) بولتے ہیں۔ ہمیں یہ لہجہ بھی غیر مانوس اور بازاری لگتا ہے۔
 
آخری تدوین:
خوچہ ہم نئیں کھیل سکتا کیونکہ ہمارا اردو تھوڑا خراب اے اور صحیح کروانے بڑھئی کی طرف بھیجا ہوا اے.
 
آخری تدوین:
مجھے تو اس دلچسپ صوررتحال کا سامنا رہتا ہے کہ اسلام آباد میں اکثر یہ پوچھا جاتا ہے کہ کراچی سے آئے ہو؟
اور کراچی جاؤں تو وہاں عموماً یہ سوال ہوتا ہے کہ پنجاب سے آئے ہو؟
 
میں نے اردو محفل فورم کی سالگرہ کے سلسلے میں اردوئے معلی کے زیر عنوان ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد قدیم اردو کے استعمال کے ذریعے گفتگو کرنا ہے۔ میرے خیال میں اسی طرز پر مزید پر لطف سلسلے شروع کیے جا سکتے ہیں جن میں قدیم داستانوی اردو کی بجائے عوام میں رائج اردو کے مختلف لہجات کا استعمال کیا جائے۔ اگر مختلف شہروں کے مخصوص لہجوں پر گفتگو کا سلسلہ شروع کیا جائے تو یہ عام فہم بھی ہو سکتا ہے اور اسے مقبولیت بھی حاصل ہوگی۔ ان میں وہ لہجات بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں جن میں اردو میں مقامی لہجے کی آمیزش ہو۔ مشتاق احمد یوسفی کی تصانیف میں مارواڑی لہجے کی مثالیں موجود ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد پہلے ایسے ہی لہجات کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔ اگر آپ دوست یہاں اردو کے کسی مخصوص لہجے کی مثال کے ساتھ نشاندہی کر سکیں تو اسے اس کھیل کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
" ٹم کس ڈاکٹر کو پوچھنا مانگتا ہے ؟ ادھر کو آئی پرابلمز کے لیے دو ڈاکٹرز ہیں ۔ ایک بلونگس ٹو جناح ہاسپٹل اینڈ ایک بلونگس ٹو لیاقت ہاسپٹل ۔":):) ( کراچی میں لکی اسٹار کے اطراف میں رہاشی کرسچنز کی اردو )
کراچی والے محفلین اس کی تصدیق یا تردید کرسکتے ہیں ۔
 
سید عمران

محفلین
مجھے تو اس دلچسپ صوررتحال کا سامنا رہتا ہے کہ اسلام آباد میں اکثر یہ پوچھا جاتا ہے کہ کراچی سے آئے ہو؟
اور کراچی جاؤں تو وہاں عموماً یہ سوال ہوتا ہے کہ پنجاب سے آئے ہو؟
آپ کو پشاور میں افاقہ ملنے کے روشن چانسز ہیں!!!
 
Top