تعارف رسمی تعارف

وکی پیڈیا کا فرمانا ہے کہ سیال راجپوت بھی ہیں اور سیال جاٹ بھی۔ ہیر راجپوت سیال تھی، جبکہ صاحباں جاٹ سیال۔
اسی سے یہ بھی علم ہوا کہ مرزا صاحباں والی صاحباں بھی سیال ہی تھیں۔

مقامی لوک داستاں (یعنی داستانی گوئی) کے مطابق مرزا و ہیر دونوں سیال (جاٹ) برادری سے تعلق رکھتی ہیں- اور صاحباں، ہیر کی بھتیجی تھی- توجیہ کے لئے وارث شاہ سے منسوب (خود سوختہ) شعر بھی کوئی پیش کرتے ہیں جو مجھے یاد نہیں-
تاہم اس سلسلے میں زیک بھائی کے ہڑپہ آبائی پراجیکٹ ، شجرہ نسب والے سلسلے کافی مناسب ہیں-
 
آخری تدوین:
میری معلومات کے مطابق ہیر، سیال راجپوت خاندان سے تعلق رکھتی تھی۔

بھائی میں بتا چُکا ہوں کہ یہ مقامی داستاں گوئی کے مطابق ہے- جس میں تو سوہنی مہینوال کو عارف وغیرہ بھی کہا جاتا ہے- اور سسی کے پُنوں جب لوٹا تو قبر بھی شق ہو گئی تھی وغیرہ وغیرہ
بر سبیل تذکرہ پار چناں دے دسے کُلی یار دی اچھا گانا ہے- ;)
احباب سے گزارش ہے گانا مقامی افطاری کے حساب سے سُنیں ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا-
 
آخری تدوین:
میں کچھ یقین سے کہہ نہیں سکتا کہ سیال راجپوتوں کی سب کاسٹ ہے یا جٹ برادران کی۔ شاید جمشید صاحب کنفرم کر سکیں۔ :)
میرے ناقص علم کے مطابق (جو معلومات میں نے اپنے والد اور دادا جان سے لی ہیں) کے مطابق سیال ایک مسلمان قبیلے کا نام تھا جو کہ ان راجپوت قوم کے لوگوں کا تھا جو تقسیم ہند سے بھی پہلے پاکستانی پنجاب میں مقیم تھے
اس لحاظ سے راحیل فاروق صاحب کی بات بجا ہے کہ سیال پاکستان کے لوکل راجپوت ہیں
 
وکی پیڈیا کا فرمانا ہے کہ سیال راجپوت بھی ہیں اور سیال جاٹ بھی۔ ہیر راجپوت سیال تھی، جبکہ صاحباں جاٹ سیال۔
اسی سے یہ بھی علم ہوا کہ مرزا صاحباں والی صاحباں بھی سیال ہی تھیں۔
تحقیق کرنے کی بات ہے ہو سکتا ہے سیال قوم کی چند ایک اور بھی نکل ہی آئیں
 
ایسے ہی بھٹی راجپوت بھی ہیں اور جاٹ بھی-
اصل میں کئی چیز کی طرح ہم برصغیر والوں کا یہ نظام بھی توازن کھو چُکا ہے- یوں بھی آپ سب کی ادارے اس بات کا قائل کہ "کیہ رکھیا ذاتاں اچ"- وغیرہ وغیرہ
دوسری طرف اس قسم کے اشعار بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں-

عادتیں..! نسلوں کا پتہ دیتی ہیں
ماتھے پہ کسی کے کچھ لکھا نہیں ہوتا

مزید وغیرہ وغیرہ
وکی پیڈیا کا فرمانا ہے کہ سیال راجپوت بھی ہیں اور سیال جاٹ بھی۔ ہیر راجپوت سیال تھی، جبکہ صاحباں جاٹ سیال۔
اسی سے یہ بھی علم ہوا کہ مرزا صاحباں والی صاحباں بھی سیال ہی تھیں۔
تحقیق کرنے کی بات ہے ہو سکتا ہے سیال قوم کی چند ایک اور بھی نکل ہی آئیں
 
السلام وعلیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

بندہ نا چیز کا پورا نام " جمشید اشفاق سیال" ہے لیکن آپ صرف جمشید کہہ کر پکار سکتے ہیں ۔ میرا تعلق ضلع ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا سے ہے۔ایک ادنیٰ سا گرافک ڈیزائنر ہوں اور متحدہ عرب امارات میں ایک کمپنی کے لئیے ڈیزائننگ کرتا ہوں۔
دینی تعلیم واجبی سی ہے، دنیاوی تعلیم بھی کچھ خاص نہیں ہے ۔ بس ابا کے ڈر سےکسی نہ کسی طرح گریجوایشن کر لی ہے۔ ہاں مگر اردو سے شغف بچپن سے ہی ہے جو چھپ چھپ کر عمرو عیار، ٹارزن، چھن چھنگلو ، آنگلو بانگلو اور متعدد ایسی کہانیاں پڑھتے ہوئے پکڑے جانے پر مار پڑنے کے باوجود بھی ختم نہ ہو سکا ۔ آج بھی اردو سے اور اردو ادب سے اتنی ہی محبت ہے لیکن کافی عرصے سے دیار غیر میں ہونے کی وجہ سے لائبریریوں اور کتابوں تک رسائی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لئیے تھوڑا بہت انٹرنیٹ پر کتب بینی کر لیتا تھا پر بقول میرے ابا جی کے کہ میری نظر کمزور ہونے کی وجہ میرا کمپیوٹر کو زیادہ وقت دینا ہے۔ اس لئیے اب آنلائن کتب بھی کم ہی پڑھتا ہوں اور اس طرح میرا کتابوں سے تعلق بتدریج ختم ہوتا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ اگر وقت ملے تو چند ایک مزید سرگرمیاں ہیں جو مجھے اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔اور وہ سرگرمیاں کھانا ،پینا ،فلمیں دیکھنا اور کھیلنا کودنا پر ہی مشتمل ہوتی ہے ۔

مجھے یاد نہیں ہے کہ میں نے کب اور کس طرح سے اس فورم کو جوائن کیا پر اب خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں کہ مجھے ایک ایسا پلیٹ فارم مل گیا ہے جس میں علم ودانش کے لحاظ سے قابل قدر لوگ موجود ہیں اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کے کافی مواقع میسر آئیں گے۔

میری نیک تمنائیں اردو محفل اور اہل اردو محفل کے لیے ہمیشہ رہیں گی۔

انشااللہ​
مرحبا۔ خوش آمدید
 
Top