سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

ہوئی نا خلیل الرحمٰن بھائی کی پڑوسن، ورنہ ایک تازہ غزل ہمیں نصیب ہوجاتی۔ افسوس!:)

بھائی تابش کی پڑوسن نے جو بھیجا ہے حلیم
ہم اسے کھچڑا کہیں ، دلیا کہیں یا بس دلیم
لائقِ تحسین اُن کا یہ عمل، کچھ بھی کہیں!
یوں دُعا کرتا ہے تابش بھائی کا قلبِ سلیم​
 
بھائی تابش کی پڑوسن نے جو بھیجا ہے حلیم
ہم اسے کھچڑا کہیں ، دلیا کہیں یا بس دلیم
لائقِ تحسین اُن کا یہ عمل، کچھ بھی کہیں!
یوں دُعا کرتا ہے تابش بھائی کا قلبِ سلیم​
واہ
وہ الگ بات ہے کہ بیگم ابھی تراویح پڑھ کر آئی ہیں، تو ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے آگے سے کہہ دیا کہ ان کے شوہر موصوف نے بنائی ہے۔
یعنی سب اندازے غلط ثابت ہوئے اور انکل کی کارستانی ہی ثابت ہوئی۔
بس دلیم جیسی ہی تھی۔
 
یاز

محفلین

پھر تو "نیم حلیم خطرۂ جاں" ٹھہری۔
 
سین خے

محفلین
افطاری:
کھجور، آلو اور چیز کے سموسے، سیب اور پانی
کھانے میں تھائی گرلڈ چکن اور رائس نوڈلز سیلڈ۔ کھانے پر مہمان آئے ہوئے تھے :)
 
محمدظہیر

محفلین
آج رات دوستوں کے ساتھ نائٹ آؤٹ کیا اور سحری بھی باہر ہی کی. سحری میں تہاری /طاہری - پایا تھا اس کے بعد کڑک چائے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
آج رات دوستوں کے ساتھ نائٹ آؤٹ کیا اور سحری بھی باہر ہی کی. سحری میں تہاری /طاہری - پایا تھا اس کے بعد کڑک چائے :)
آپ کی اس بات سے مجھے بھی دو باتیں یاد آ گئیں، آخری سحری گھر سے باہر میں نے بھی دورانِ تعلیم کوئی ربع صدی پہلے کی تھی جب ایک دوسرے شہر میں تھا۔ اور آخری افطاری گھر سے باہر کیے ہوئے اٹھارہ بیس سال ہو چلے، تب نئی نئی نوکری تھی اور فیکڑی کی "سرکاری" افطاری تھی۔ :)
 
Top